🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
284. باب تحريم مطل الغني بحقٍّ طلبه صاحبه
باب: مالدار کا حق دار کے مطالبے پر اس کا حق ادا کرنے میں ٹال مٹول کرنے کی حرمت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1611
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَطْلُ الغَنِيِّ ظُلْمٌ، وَإِذَا أُتْبعَ أَحَدُكُمْ عَلَى مَلِيءٍ فَلْيَتْبَع» . متفق عَلَيْهِ.
معنى «أُتبع» : أُحِيل.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مالدار کا (حق کی ادائیگی میں) ٹال مٹول کرنا ظلم ہے، اور جب تم میں سے کسی (کے قرض) کو کسی مالدار کے حوالے کیا جائے تو وہ (اس حوالے کو) قبول کر لے۔“
(متفق علیہ)
«أُتْبِعَ» کا معنی ہے: حوالہ کیا جائے۔ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1611]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 123 (2287)، ومسلم 5/ 34 (1564) (33).
وضاحت: «أُتْبِعَ» : امام خطابی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”محدثین اسے «اتَّبَعَ» تاء کی تشدید کے ساتھ کہتے ہیں، اور یہ غلط ہے، درست «أُتْبِعَ» تاء کے سکون کے ساتھ افعل کے وزن پر ہے۔“ (معالم السنن 3/56) اور ان کا باقی کلام بھی ضرور دیکھیے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
285. باب كراهة عود الإنسان في هبة لَمْ يُسلِّمها إِلَى الموهوب لَهُ وفي هبة وهبها لولده وسلمها أَوْ لَمْ يسلمها وكراهة شرائه شَيْئًا تصدّق بِهِ من الَّذِي تصدق عَلَيْهِ أَوْ أخرجه عن زكاة أَوْ كفارة ونحوها وَلاَ بأس بشرائه من شخص آخر قَدْ انتقل إِلَيْهِ
باب: انسان کا ایسے ہبہ میں رجوع کرنا مکروہ ہے جو اس نے موہوب لہ (جسے ہبہ کیا گیا) کے سپرد نہیں کیا، اور اس ہبہ میں بھی جو اس نے اپنی اولاد کو دیا ہو خواہ سپرد کیا ہو یا نہ کیا ہو، اور جو چیز صدقہ کی ہو یا زکاۃ یا کفارہ وغیرہ میں نکالی ہو اسے اسی شخص سے خریدنا مکروہ ہے جس پر صدقہ کیا تھا، البتہ اگر وہ چیز کسی دوسرے شخص کی ملکیت میں منتقل ہو چکی ہو تو اس سے خریدنے میں کوئی حرج نہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1612
وعن ابن عباس رضي الله عنهم: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «الَّذِي يَعُودُ في هِبَتِهِ كَالكَلْبِ يَرْجِعُ في قَيْئِهِ» . متفق عَلَيْهِ.
وفي رواية: «مَثَلُ الَّذِي يَرْجِعُ في صَدَقَتِهِ، كَمَثَلِ الكَلْبِ يَقِيءُ، ثُمَّ يَعُودُ في قَيْئِهِ فَيَأكُلُهُ» .
وفي روايةٍ: «العائِدُ في هِبَتِهِ كالعائِدِ في قَيْئِهِ» .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے ہبہ میں رجوع کرنے والا اس کتے کی طرح ہے جو اپنی قے میں لوٹ جاتا ہے۔“
(متفق علیہ)
اور ایک روایت میں ہے: ”اپنے صدقے میں رجوع کرنے والے کی مثال اس کتے کی سی ہے جو قے کرتا ہے پھر اپنی قے کی طرف لوٹ کر اسے کھا لیتا ہے۔“
اور ایک روایت میں ہے: ”اپنے ہبہ میں رجوع کرنے والا اپنی قے میں لوٹنے والے کی طرح ہے۔“ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1612]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 215 (2621) و(2622)، ومسلم 5/ 63 (1622) (5) و(8).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1613
وعن عمر بن الخطاب - رضي الله عنه - قَالَ: حَمَلْتُ عَلَى فَرَسٍ في سَبيلِ اللهِ فَأَضَاعَهُ الَّذِي كَانَ عِندَهُ، فَأَرَدْتُ أن أشْتَرِيَهُ، وَظَنَنْتُ أنَّهُ يَبِيعُهُ بِرُخْصٍ، فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: «لاَ تَشْتَرِهِ وَلاَ تَعُدْ فِي صَدَقَتِكَ وإنْ أعْطَاكَهُ بِدِرْهَمٍ؛ فَإنَّ العَائِدَ في صَدَقَتِهِ كَالعَائِدِ في قَيْئِهِ» . متفق عَلَيْهِ. قَوْله: «حَمَلْتُ عَلَى فَرَسٍ فِي سَبيلِ الله» مَعنَاهُ: تَصَدَّقْتُ بِهِ عَلَى بَعْضِ المُجَاهِدِينَ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے اللہ کی راہ میں ایک گھوڑا (کسی کو) سواری کے لیے دیا، تو جس کے پاس وہ تھا اس نے اسے ضائع کر دیا (یعنی اس کی دیکھ بھال نہ کی)، میں نے اسے خریدنے کا ارادہ کیا اور میرا خیال تھا کہ وہ اسے سستا بیچ دے گا، تو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا، آپ نے فرمایا: ”اسے مت خریدو اور اپنے صدقے میں رجوع نہ کرو، اگرچہ وہ تمہیں ایک درہم میں دے دے، کیونکہ اپنے صدقے میں رجوع کرنے والا اپنی قے میں لوٹنے والے کی طرح ہے۔“
(متفق علیہ)
ان کا قول: «حَمَلْتُ عَلَى فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللهِ» اس کا معنی ہے: میں نے وہ گھوڑا کسی مجاہد کو صدقہ کر دیا۔ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1613]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 157 (1490)، ومسلم 5/ 62 (1620) (1) و(2).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
286. باب تأكيد تحريم مال اليتيم
باب: یتیم کے مال کی حرمت کی تاکید
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1614
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «اجْتَنِبُوا السَّبْعَ المُوبِقَاتِ!» قالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، وَمَا هُنَّ؟ قَالَ: «الشِّرْكُ باللهِ، والسِّحْرُ، وَقَتْلُ النَّفْسِ الَّتي حَرَّمَ اللهُ إِلاَّ بالحَقِّ، وأكلُ الرِّبَا، وأكْلُ مَالِ اليَتِيمِ، والتَّوَلِّي يَوْمَ الزَّحْفِ، وقَذْفُ المُحْصَنَاتِ المُؤْمِنَاتِ الغَافِلاَتِ» . متفق عَلَيْهِ.
«المُوبِقَاتِ» : المُهْلِكات.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سات ہلاک کرنے والی چیزوں سے بچو۔“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے ساتھ شرک کرنا، جادو کرنا، اس جان کو ناحق قتل کرنا جسے اللہ نے حرام کیا ہے، سود کھانا، یتیم کا مال کھانا، جنگ کے دن (میدان سے) پیٹھ پھیر کر بھاگنا، اور پاک دامن، بے خبر مومن عورتوں پر تہمت لگانا۔“
(متفق علیہ)
«المُوبِقَاتُ»: ہلاک کرنے والی چیزیں۔ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1614]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 12 (2766)، ومسلم 1/ 63 (89) (145).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
287. باب تغليظ تحريم الربا
باب: سود کی حرمت کی سختی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1615
وعن ابن مسعود - رضي الله عنه - قَالَ: لَعَنَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - آكِلَ الرِّبَا وَمُوكِلَهُ. رواهُ مسلم، زاد الترمذي وغيره: وَشَاهِدَيْهِ وَكَاتِبَهُ.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود کھانے والے اور سود کھلانے والے پر لعنت فرمائی۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
ترمذی وغیرہ نے یہ اضافہ کیا ہے: اور اس کے دونوں گواہوں اور اس کے لکھنے والے پر (بھی)۔ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1615]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 5/ 50 (1597) (105)، وأبو داود (3333)، وابن ماجه (2277)، والترمذي (1206).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
288. باب تحريم الرياء
باب: ریاکاری کی حرمت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1616
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «قَالَ الله تَعَالَى: أنَا أغْنَى الشُّرَكَاءِ عَنِ الشِّرْكِ، مَنْ عَمِلَ عَمَلًا أشْرَكَ فِيهِ مَعِي غَيْرِي تَرَكْتُهُ وَشِرْكَهُ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں تمام شریکوں میں شرک سے سب سے زیادہ بے نیاز ہوں، جس نے کوئی ایسا عمل کیا جس میں میرے ساتھ میرے غیر کو شریک کیا تو میں اسے اور اس کے شرک کو چھوڑ دیتا ہوں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1616]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 223 (2985) (46).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1617
وعنه، قَالَ: سَمِعْتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «إنَّ أَولَ النَّاسِ يُقْضَى يَومَ القِيَامَةِ عَلَيْهِ رَجُلٌ اسْتُشْهِدَ، فَأُتِيَ بِهِ، فَعَرَّفَهُ نِعْمَتَهُ، فَعَرَفَهَا، قَالَ: فَمَا عَمِلْتَ فِيهَا؟ قَالَ: قَاتَلْتُ فِيكَ حَتَّى اسْتُشْهِدْتُ. قَالَ: كَذَبْتَ، وَلَكِنَّكَ قَاتَلْتَ لأَنْ يُقَالَ: جَرِيءٌ! فَقَدْ قِيلَ، ثُمَّ أُمِرَ بِهِ فَسُحِبَ عَلَى وَجْهِهِ حَتَّى أُلْقِيَ في النَّارِ. وَرَجُلٌ تَعَلَّمَ العِلْمَ وَعَلَّمَهُ، وَقَرَأَ القُرآنَ، فَأُتِيَ بِهِ فَعَرَّفَهُ نِعَمَهُ فَعَرَفَهَا. قَالَ: فَمَا عَمِلْتَ فِيهَا؟ قَالَ: تَعَلَّمْتُ العِلْمَ وَعَلَّمْتُهُ، وَقَرَأتُ فِيكَ القُرآنَ، قَالَ: كَذَبْتَ، وَلكِنَّكَ تَعَلَّمْتَ لِيُقَالَ: عَالِمٌ! وَقَرَأتَ القُرْآنَ لِيُقَالَ: هُوَ قَارِئٌ؛ فَقَدْ قِيلَ، ثُمَّ أُمِرَ بِهِ فَسُحِبَ عَلَى وَجْهِهِ حَتَّى أُلْقِيَ في النَّارِ. وَرَجُلٌ وَسَّعَ اللهُ عَلَيْهِ، وَأعْطاهُ مِنْ أصْنَافِ المَالِ، فَأُتِيَ بِهِ فَعَرَّفَهُ نِعَمَهُ، فَعَرَفَهَا. قَالَ: فَمَا عَمِلْتَ فِيهَا؟ قَالَ: مَا تَرَكْتُ مِنْ سَبيلٍ تُحِبُّ أَنْ يُنْفَقَ فِيهَا إِلاَّ أنْفَقْتُ فِيهَا لَكَ. قَالَ: كَذَبْتَ، ولكِنَّكَ فَعَلْتَ لِيُقَالَ: جَوَادٌ! فَقَدْ قِيلَ، ثُمَّ أُمِرَ بِهِ فَسُحِبَ عَلَى وَجْهِهِ حَتَّى أُلْقِيَ في النَّارِ» . رواه مسلم.
«جَرِيءٌ» بفتح الجيم وكسر الراء والمد: أيْ شُجَاعٌ حَاذِقٌ.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”قیامت کے دن سب سے پہلے جس شخص کا فیصلہ کیا جائے گا وہ ایک آدمی ہوگا جو شہید کیا گیا، اسے لایا جائے گا، (اللہ تعالیٰ) اسے اپنی نعمتیں جتلائے گا تو وہ انہیں پہچان لے گا، (اللہ) فرمائے گا: تو نے ان (نعمتوں) میں کیا عمل کیا؟ وہ کہے گا: میں نے تیری راہ میں لڑائی کی یہاں تک کہ شہید کر دیا گیا۔ (اللہ) فرمائے گا: تو نے جھوٹ کہا، بلکہ تو اس لیے لڑا تاکہ کہا جائے: (یہ) بہادر ہے! سو وہ کہہ دیا گیا، پھر اس کے بارے میں حکم دیا جائے گا تو اسے منہ کے بل گھسیٹ کر آگ میں ڈال دیا جائے گا۔ اور ایک آدمی جس نے علم سیکھا اور سکھایا اور قرآن پڑھا، اسے لایا جائے گا، (اللہ) اسے اپنی نعمتیں جتلائے گا تو وہ انہیں پہچان لے گا، (اللہ) فرمائے گا: تو نے ان میں کیا عمل کیا؟ وہ کہے گا: میں نے علم سیکھا اور اسے سکھایا، اور تیری خاطر قرآن پڑھا۔ (اللہ) فرمائے گا: تو نے جھوٹ کہا، بلکہ تو نے علم اس لیے سیکھا تاکہ کہا جائے: (یہ) عالم ہے! اور قرآن اس لیے پڑھا تاکہ کہا جائے: یہ قاری ہے، سو وہ کہہ دیا گیا، پھر اس کے بارے میں حکم دیا جائے گا تو اسے منہ کے بل گھسیٹ کر آگ میں ڈال دیا جائے گا۔ اور ایک آدمی جسے اللہ نے کشادگی دی اور اسے ہر قسم کا مال عطا کیا، اسے لایا جائے گا، (اللہ) اسے اپنی نعمتیں جتلائے گا تو وہ انہیں پہچان لے گا، (اللہ) فرمائے گا: تو نے ان میں کیا عمل کیا؟ وہ کہے گا: میں نے کوئی ایسا راستہ نہیں چھوڑا جس میں خرچ کرنا تجھے پسند ہو مگر اس میں تیری خاطر خرچ کیا۔ (اللہ) فرمائے گا: تو نے جھوٹ کہا، بلکہ تو نے یہ اس لیے کیا تاکہ کہا جائے: (یہ) سخی ہے! سو وہ کہہ دیا گیا، پھر اس کے بارے میں حکم دیا جائے گا تو اسے منہ کے بل گھسیٹ کر آگ میں ڈال دیا جائے گا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«جَرِيءٌ»: جیم کے زبر، راء کے زیر اور مد کے ساتھ، یعنی بہادر اور ماہر۔ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1617]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 47 (1905) (152).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1618
وعن ابن عمر رضي الله عنهم: أن نَاسًا قَالُوا لَهُ: إنَّا نَدْخُلُ عَلَى سَلاَطِيننَا فَنَقُولُ لَهُمْ بِخِلاَفِ مَا نَتَكَلَّمُ إِذَا خَرَجْنَا مِنْ عِندِهِمْ؟ قَالَ ابنُ عُمَرَ - رضي الله عنهم: كُنَّا نَعُدُّ هَذَا نِفاقًا عَلَى عَهْدِ رسول الله - صلى الله عليه وسلم. رواه البخاري.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ کچھ لوگوں نے ان سے کہا: ہم اپنے حکمرانوں کے پاس جاتے ہیں تو ان سے ان باتوں کے برخلاف کہتے ہیں جو ہم ان کے پاس سے نکل کر کرتے ہیں؟ تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اسے نفاق شمار کرتے تھے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1618]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 9/ 89 (7178) من دون: «على عهد رسول الله - صلى الله عليه وسلم» .

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1619
وعن جُندب بن عبد اللهِ بن سفيان - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ النبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ سَمَّعَ سَمَّعَ الله بِهِ، وَمَنْ يُرائِي يُرائِي اللهُ بِهِ» . متفق عَلَيْهِ. ورواه مسلم أَيضًا من رواية ابن عباس رضي الله عنهم.
«سَمَّعَ» بتشديد الميم، ومعناه: أظهر عمله للناس رِياءً. «سَمَّعَ اللهُ بِهِ» أيْ: فَضَحَهُ يَومَ القِيَامَةِ. ومعنى: «مَنْ رَاءى» أيْ: مَنْ أظْهَرَ لِلنَّاسِ العَمَلَ الصَّالِحَ لِيَعْظُمَ عِنْدَهُمْ. «رَاءى اللهُ بِهِ» أيْ: أظْهَرَ سَرِيرَتَهُ عَلَى رُؤُوسِ الخَلائِقِ.
سیدنا جندب بن عبداللہ بن سفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے (اپنا عمل لوگوں کو) سنایا، اللہ (قیامت کے دن) اس (کی حقیقت) کو سنا دے گا، اور جو دکھاوا کرے گا اللہ (اس کی حقیقت) دکھا دے گا۔“
(متفق علیہ)
اور اسے مسلم نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت سے بھی روایت کیا ہے۔
«سَمَّعَ»: میم کی تشدید کے ساتھ، اس کا معنی ہے: اس نے ریاکاری کے لیے اپنا عمل لوگوں کے سامنے ظاہر کیا۔ «سَمَّعَ اللهُ بِهِ» یعنی: اللہ اسے قیامت کے دن رسوا کرے گا۔ اور «مَنْ رَاءَى» کا معنی ہے: جس نے لوگوں کے سامنے نیک عمل ظاہر کیا تاکہ وہ ان کی نظروں میں بڑا بن جائے۔ «رَاءَى اللهُ بِهِ» یعنی: اللہ اس کے باطن کو تمام مخلوقات کے سامنے ظاہر کر دے گا۔ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1619]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 130 (6499)، ومسلم 8/ 223 (2987) (48). وأخرجه: مسلم 8/ 223 (2986) (47) من حديث ابن عباس.

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1620
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ تَعَلَّمَ عِلْمًا مِمَّا يُبْتَغَى بِهِ وَجْهُ اللهِ - عز وجل - لاَ يَتَعَلَّمُهُ إِلاَّ لِيُصِيبَ بِهِ عَرَضًا مِنَ الدُّنْيَا، لَمْ يَجِدْ عَرْفَ الجَنَّةِ يَوْمَ القِيَامَةِ» . يَعْنِي: رِيحَهَا. رواه أَبُو داود بإسنادٍ صحيحٍ والأحاديث في الباب كثيرةٌ مشهورةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے وہ علم جس کے ذریعے اللہ عزوجل کی رضا طلب کی جاتی ہے، صرف اس لیے سیکھا کہ اس کے ذریعے دنیا کا کچھ سامان حاصل کرے، تو وہ قیامت کے دن جنت کی خوشبو تک نہیں پائے گا۔“ یعنی اس کی مہک۔
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
اور اس باب میں احادیث بہت زیادہ اور مشہور ہیں۔ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1620]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (1391). أخرجه: أبو داود (3664)، وابن ماجه (252).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 1391 پر گزر چکی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 3664)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (227)
أخرجه ابن ماجه (252 وسنده حسن)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں