🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

شعب الإيمان میں نمبر سے تلاش کل احادیث (10756)
حدیث نمبر لکھیں:
شعب الإيمان میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
شعب الإيمان میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. فصل في أصحاب الكبائر من أهل القبلة إذا وافوا القيامة بلا توبة قدموها
فصل: اہلِ قبلہ میں سے کبیرہ گناہوں والے جب پہلے سے توبہ کیے بغیر قیامت کو آئیں۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 316
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنِي أَبُو نَضْرٍ الْفَقِيهُ، حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ أَحْمَدَ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ قَالَ: وَأَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الشَّامَاتِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَشْعَثِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ قَالَا، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، فَذَكَرَهُ.
رَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنْ نَصْرِ بْنِ عَلِيٍّ وَرَوَاهُ سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ، فَأَتَى عَلَى هَذِهِ الْآيَةِ: (إِنَّهُ مَنْ يَأْتِ رَبَّهُ مُجْرِمًا فَإِنَّ لَهُ جَهَنَّمَ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَى) .
فَقَالَ: مَعْنَى مَا رُوِّينَاهُ فِي رِوَايَةِ أَبِي مَسْلَمَةَ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالَ الْبَيْهَقِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ:" فَيُحْتَمَلُ أَنْ يَكُونَ هَذَا صَنِيعَهُ بِبَعْضِ أَهْلِ التَّوْحِيدِ الَّذِينَ ارْتَكَبُوا الذُّنُوبَ وَالْخَطَايَا، وَكَمَا فِي الْحَدِيثِ الْأَوَّلِ إِنْ صَحَّ إِسْنَادُهُ صَنِيعَهُ بِبَعْضِهِمْ، وَكَذَلِكَ مَا رُوِّينَا هَاهُنَا، وَفِي كِتَابِ" الْبَعْثِ وَالنُّشُورِ" مِنِ اخْتِلَافِ حَالِ مَنْ يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ إِنَّمَا هُوَ عَلَى حَسَبِ ذُنُوبِهِمْ، وَعَلَى مِقْدَارِ مَا أَرَادَ اللَّهُ تَعَالَى مِنْ عُقُوبَتِهِمْ، وَاللَّهُ يَعْصِمُنَا مِنَ النَّارِ بِفَضْلِهِ وَرَحْمَتِهِ".
بشر بن مفضل رحمہ اللہ نے اس (حدیث) کو ذکر کیا۔
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے نصر بن علی سے روایت کیا ہے۔ اور سلیمان تیمی رحمہ اللہ نے ابو نضرہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا اور اس آیت پر پہنچے: ﴿إِنَّهُ مَنْ يَأْتِ رَبَّهُ مُجْرِمًا فَإِنَّ لَهُ جَهَنَّمَ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَى﴾
پھر فرمایا: ”اس کا مطلب وہی ہے جو ہم نے ابو مسلمہ کی روایت میں ابو نضرہ سے روایت کیا ہے۔“ امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”تو احتمال ہے کہ یہ معاملہ اللہ کا بعض ان اہلِ توحید کے ساتھ ہو جنہوں نے گناہ اور خطائیں کیں، اور جیسا کہ پہلی حدیث میں ہے، اگر اس کی سند صحیح ہو، کہ یہ اللہ کا بعض لوگوں کے ساتھ معاملہ ہے، اسی طرح جو ہم نے یہاں اور ”کتاب البعث والنشور“ میں روایت کیا ہے کہ جہنم سے نکلنے والوں کے احوال مختلف ہوں گے، تو یہ ان کے گناہوں کے مطابق اور اس مقدار کے مطابق ہے جتنی سزا اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے چاہی، اور اللہ ہمیں اپنے فضل و رحمت سے آگ سے محفوظ رکھے۔“ [شعب الإيمان/الثامن من شعب الايمان، وهو باب في حشر الناس بعد ما يبعثون من قبورهم الى الموقف الذي بين لهم من الارض/حدیث: 316]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 501) .» ‏‏‏‏
«أخرجه السيوطي فى (اللآَلئ المصنوعة) 2/ 466، وأحمد فى (مسنده) 3/ 11، 20، 25، 79، 90، وأبو يعلى فى (مسنده) 2/ 348 رقم 1097، و 518 رقم 1370، والطبري فى (تفسيره) 1/ 248، وابن منده 3/ 787 رقم 825»

الحكم على الحديث:
إسناده: رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 317
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنَا الْأَشْعَثُ بْنُ جَابِرٍ قَالَ: قُلْتُ لِلْحَسَنِ: يَا أَبَا سَعِيدٍ قَوْلُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: (يُرِيدُونَ أَنْ يَخْرُجُوا مِنَ النَّارِ وَمَا هُمْ بِخَارِجِينَ) .
قَالَ: فَضَرَبَ بِيَدِهِ عَلَى فَخِذِي فَقَالَ:" إِنَّ أُولَئِكَ أَهْلُهَا، إِنَّمَا هَؤُلَاءِ قَوْمٌ أَصَابُوا ذَنُوبًا لَمْ يُوجَدْ مِنْهُمْ فَيُنْتَقَمُ عَلَى الصِّرَاطِ، ثُمَّ عَفَى عَنْهُمْ".
وَرُوِيَ أَنَّ جَابِرًا أَجَابَ بِمِثْلِ هَذَا.
اشعث بن جابر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے امام حسن رحمہ اللہ سے کہا: ”اے ابو سعید! اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿وہ چاہیں گے کہ آگ سے نکل جائیں، حالانکہ وہ اس سے نکلنے والے نہیں﴾ کے بارے میں بتائیے۔“
وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے میری ران پر اپنا ہاتھ مارا اور فرمایا: ”یہ لوگ تو اس کے اصل باسی ہیں۔ جبکہ یہ (دوسرے) وہ لوگ ہیں جن سے گناہ سرزد ہوئے، اور ان میں ایسی بات نہ پائی گئی کہ پل صراط پر ان سے انتقام لیا جاتا، پھر ان سے درگزر کر دیا گیا۔“
اور روایت کیا گیا ہے کہ جابر نے بھی اسی کی مانند جواب دیا۔ [شعب الإيمان/الثامن من شعب الايمان، وهو باب في حشر الناس بعد ما يبعثون من قبورهم الى الموقف الذي بين لهم من الارض/حدیث: 317]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: لا بأس به (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 503) .» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
إسناده: لا بأس به
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 318
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ الْأَهْوَازِيُّ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ، عَنْ قَيْسِ بْنِ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنْتُ مِنْ أَشَدِّ النَّاسِ تَكْذِيبًا بِالشَّفَاعَةِ، حَتَّى أَتَيْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ فَقَرَأْتُ عَلَيْهِ كُلَّ آيَةٍ أَقْدِرُ عَلَيْهَا فِي ذِكْرِ خُلُودِ أَهْلِ النَّارِ فِيهَا، فَقَالَ لِي:" يَا طَلْقُ، أَنْتَ أَعْلَمُ بِكِتَابِ اللَّهِ مِنِّي، وَأَعْلَمُ بِسُنَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنِّي، إِنَّ الَّذِي قَرَأْتَ لَهُمْ أَهْلُهَا، وَلَكِنْ هَؤُلَاءِ أَصَابُوا ذَنُوبًا فَعُذِّبُوا، ثُمَّ أُخْرِجُوا مِنْهَا، وَنَحْنُ نَقْرَأُ كَمَا قَرَأْتَ".
وَشَاهِدُهُ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَدْ مَضَى فِي هَذَا الْجُزْءِ.
سیدنا طلق بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں شفاعت کو جھٹلانے میں سب لوگوں سے زیادہ سخت تھا، یہاں تک کہ میں سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور جہنمیوں کے جہنم میں ہمیشہ رہنے کے بارے میں جتنی آیات مجھ سے ہو سکیں میں نے ان کے سامنے پڑھ دیں۔ تو انہوں نے مجھ سے فرمایا: ”اے طلق! تم اللہ کی کتاب کو مجھ سے زیادہ جاننے والے ہو، اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو بھی مجھ سے زیادہ جاننے والے ہو۔ جن لوگوں کے بارے میں تم نے (آیات) پڑھی ہیں وہ تو اس (جہنم) کے اہل ہیں، لیکن یہ (دوسرے) لوگ وہ ہیں جن سے گناہ سرزد ہوئے تو انہیں عذاب دیا گیا، پھر وہ اس میں سے نکال لیے گئے۔ اور ہم بھی وہی پڑھتے ہیں جو تم پڑھتے ہو۔“
اور اس کی تائید میں سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی روایت اس جزء میں گزر چکی ہے۔ [شعب الإيمان/الثامن من شعب الايمان، وهو باب في حشر الناس بعد ما يبعثون من قبورهم الى الموقف الذي بين لهم من الارض/حدیث: 318]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 503) .» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
إسناده: ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 319
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ، حَدَّثَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَخْرُجُ قَوْمٌ مِنَ النَّارِ بَعْدَمَا امْتُحِشُوا فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ.
قَالَ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ : قَالَ عُبَيْدُ بْنُ عُمَيْرٍ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَخْرُجُ قَوْمٌ مِنَ النَّارِ فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ". قَالَ: فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: يَا أَبَا عَاصِمٍ، مَا هَذَا الْحَدِيثُ الَّذِي تُحَدِّثُ بِهِ؟ قَالَ: فَقَالَ عُبَيْدُ بْنُ عُمَيْرٍ : إِلَيْكَ عَنِّي يَا عِلْجُ، فَلَوْ لَمْ أَسْمَعْهُ مِنْ ثَلَاثِينَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا حَدَّثْتُهُ".
قَالَ: سُفْيَانُ: قَدِمَ عَلَيْنَا عَمْرُو بْنُ عُبَيْدٍ وَمَعَهُ رَجُلٌ تَابِعٌ لَهُ عَلَى هَوَاهُ قَالَ: فَدَخَلَ عَمْرُو بْنُ عُبَيْدٍ الْحِجْرَ فَصَلَّى فِيهِ، وَخَرَجَ صَاحِبُهُ، فَقَامَ عَلَى عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ وَهُوَ يُحَدِّثُ هَذَا، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَجَعَ إِلَى عَمْرِو بْنِ عُبَيْدٍ فَقَالَ لَهُ: يَا ضَالُّ أَمَا كُنْتَ تُخْبِرُنَا أَنَّهُ لَا يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ أَحَدٌ؟ قَالَ: بَلَى، قَالَ: فَهُوَ ذَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ يَزْعُمُ أَنَّهُ، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَخْرُجُ قَوْمٌ مِنَ النَّارِ فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ".
قَالَ: فَقَالَ عَمْرُو بْنُ عُبَيْدٍ: " هَذَا لَهُ مَعْنًى لَا تَعْرِفُهُ قَالَ: فَقَالَ الرَّجُلُ: وَأَيُّ مَعْنًى يَكُونُ لِهَذَا قَالَ: ثُمَّ نَفَضَ يَدَهُ مِنْ يَدِهِ وَفَارَقَهُ".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک قوم آگ سے اس کے بعد نکلے گی کہ وہ جل کر (کوئلہ) ہو چکی ہوگی، پھر وہ جنت میں داخل ہوں گے۔“
عمرو بن دینار رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ عبید بن عمیر رحمہ اللہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک قوم آگ سے نکلے گی، پھر وہ جنت میں داخل ہوگی۔“ وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے ان سے کہا: ”اے ابو عاصم! یہ کیا حدیث ہے جو آپ بیان کرتے ہیں؟“ تو عبید بن عمیر رحمہ اللہ نے فرمایا: ”مجھ سے دور ہٹ، اے گنوار عجمی! اگر میں نے اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے تیس صحابہ سے نہ سنا ہوتا تو اسے بیان ہی نہ کرتا۔“
سفیان رحمہ اللہ نے کہا: ہمارے پاس عمرو بن عبید آیا اور اس کے ساتھ ایک آدمی تھا جو اس کی خواہشِ نفس (کی گمراہی) میں اس کا پیروکار تھا۔ عمرو بن عبید حجر (حطیم) میں داخل ہوا اور اس میں نماز پڑھنے لگا، جبکہ اس کا ساتھی باہر نکل آیا اور عمرو بن دینار رحمہ اللہ کے پاس جا کھڑا ہوا، وہ اس وقت سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی حدیث بیان کر رہے تھے۔ تو وہ عمرو بن عبید کے پاس لوٹ کر آیا اور اس سے کہا: ”اے گمراہ! کیا تم ہمیں یہ نہیں بتایا کرتے تھے کہ آگ سے کوئی بھی نہیں نکلے گا؟“ اس نے کہا: ”کیوں نہیں۔“ اس نے کہا: ”یہ عمرو بن دینار ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو یہ کہتے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک قوم آگ سے نکلے گی، پھر وہ جنت میں داخل ہوگی۔““
سفیان رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ عمرو بن عبید نے کہا: ”اس (حدیث) کا ایک مطلب ہے جسے تم نہیں جانتے۔“ تو اس آدمی نے کہا: ”اس کا کیا مطلب ہو سکتا ہے؟“ پھر اس نے اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ سے چھڑا لیا اور اس سے جدا ہو گیا۔ [شعب الإيمان/الثامن من شعب الايمان، وهو باب في حشر الناس بعد ما يبعثون من قبورهم الى الموقف الذي بين لهم من الارض/حدیث: 319]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 504) .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6191، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11861، 11953، 11967، 12080، 12251، 12759، 13329، 13427، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 20859، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 7289»

الحكم على الحديث:
إسناده: حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 320
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدِ بْنُ بِلَالٍ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَزْهَرِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي الْحَجَّاجِ، عَنْ عِيسَى بْنِ سِنَانٍ، حَدَّثَنِي رَجَاءُ بْنُ حَيْوَةَ قَالَ: سُئِلَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ هَلْ كُنْتُمْ تُسَمُّونَ مِنَ الذُّنُوبِ كُفْرًا أَوْ شِرْكًا أَوْ نِفَاقًا؟ قَالَ:" مَعَاذَ اللَّهِ، وَلَكِنَّا نَقُولُ: مُؤْمِنِينَ مُذْنِبِينَ"
قَالَ الْبَيْهَقِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ: وَرُوِّينَا فِي مَعْنَاهُ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، وَسَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، وَحُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ وَغَيْرِهِمْ.
وَقَدْ ثَبَتَ بِمَا ذَكَرْنَا هَاهُنَا، وَفِي كِتَابِ" الْبَعْثِ" أَنَّ الْمُؤْمِنَ لَا يُخَلَّدُ فِي النَّارِ بِذُنُوبِهِ غَيْرَ أَنَّ الْقَدْرَ الَّذِي يَبْقَى فِيهَا غَيْرُ مَعْلُومٍ، وَالَّذِي تَلْحَقُهُ الشَّفَاعَةُ ابْتِدَاءً حَتَّى لَا يُعَذَّبَ أَصْلًا غَيْرُ مَعْلُومٍ، فَالذَّنْبُ خَطَرُهُ عَظِيمٌ، وَشَأْنُهُ جَسِيمٌ، وَرَبُّنَا غَفُورٌ رَحِيمٌ عِقَابَهُ شَدِيدٌ أَلِيمٌ".
رجاء بن حیوہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے پوچھا گیا: ”کیا تم لوگ گناہوں میں سے کسی کو کفر یا شرک یا نفاق کا نام دیتے تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی پناہ! بلکہ ہم تو (انہیں) «مُؤْمِنِينَ مُذْنِبِينَ» یعنی گناہ گار مومن کہا کرتے تھے۔“
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسی مفہوم کی روایت ہم نے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ، سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ، سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ اور ان کے علاوہ دیگر حضرات سے بھی بیان کی ہے۔
اور جو کچھ ہم نے یہاں ذکر کیا ہے اور کتاب ”البعث“ میں ذکر کیا ہے اس سے ثابت ہو گیا کہ مومن اپنے گناہوں کے سبب آگ میں ہمیشہ نہیں رکھا جائے گا، البتہ جتنی مقدار وہ اس میں رہے گا وہ معلوم نہیں، اور وہ شخص جسے ابتدا ہی میں شفاعت پہنچ جائے گی یہاں تک کہ اسے بالکل عذاب نہ دیا جائے، وہ بھی معلوم نہیں۔ پس گناہ کا خطرہ بہت بڑا اور اس کا معاملہ نہایت سنگین ہے، اور ہمارا رب بخشنے والا، مہربان ہے (اور) اس کا عذاب بھی سخت اور دردناک ہے۔“ [شعب الإيمان/الثامن من شعب الايمان، وهو باب في حشر الناس بعد ما يبعثون من قبورهم الى الموقف الذي بين لهم من الارض/حدیث: 320]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: لين (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 505) .» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
إسناده: لين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 321
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، حَدَّثَنَا خُشَيْشٌ أَبُو مُحْرِزٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا عِمْرَانَ الْجَوْنِيَّ يَقُولُ:" هَبْكَ تَنْجُو بَعْدُ كَمْ تَنْجُو"
ابو عمران جونی رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے: ”مان لو کہ تم (اس بار) بچ نکلو، مگر آخر کب تک اور کتنی بار بچتے رہو گے؟“ [شعب الإيمان/الثامن من شعب الايمان، وهو باب في حشر الناس بعد ما يبعثون من قبورهم الى الموقف الذي بين لهم من الارض/حدیث: 321]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 506) .» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
إسناده: حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
28. فصل فيما يجاوز الله عن عباده، ولا يؤاخذهم به فضلا منه ورحمة
فصل: وہ امور جن سے اللہ اپنے فضل و رحمت سے بندوں سے درگزر فرماتا ہے اور ان پر مؤاخذہ نہیں کرتا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 322
فَصْلٌ فِيمَا يُجَاوِزُ اللَّهُ عَنْ عِبَادِهِ، وَلَا يُؤَاخِذُهُمْ بِهِ فَضْلًا مِنْهُ وَرَحْمَةً.
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ الْفَقِيهُ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَ.
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْبَرِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَبْدِيُّ، حَدَّثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ، عَنِ الْعَلَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: (لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ) الْآيَةَ، فَاشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَى أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ بَرَكُوا عَلَى الرُّكَبِ، ثُمَّ قَالُوا: أَيْ رَسُولَ اللَّهِ كُلِّفْنَا مِنَ الْأَعْمَالِ مَا نُطِيقُ الصَّلَاةِ، وَالصِّيَامِ، وَالزَّكَاةِ، وَالصَّدَقَةِ، وَقَدْ نَزَلَتْ عَلَيْكَ هَذِهِ الْآيَةُ وَلَا نُطِيقُهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتُرِيدُونَ أَنْ تَقُولُوا كَمَا قَالَ: أَهْلُ الْكِتَابَيْنِ مِنْ قَبْلِكُمْ سَمِعْنَا وَعَصَيْنَا، بَلْ قُولُوا: (سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ) قَالُوا: (سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ) .
فَلَمَّا قَرَأَهَا الْقَوْمُ وَذَلَّتْ بِهَا أَلْسِنَتُهُمْ أَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فِي إِثْرِهَا: (آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ) إِلَى قَوْلِهِ (غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ) .
فَلَمَّا فَعَلُوا ذَلِكَ نَسَخَهَا اللَّهُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: (لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا) قَالَ: نَعَمْ (رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا) قَالَ: نَعَمْ (رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ) قَالَ: نَعَمْ (وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلَانَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ) قَالَ: نَعَمْ.
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أُمَيَّةَ بْنِ بِسْطَامٍ ، وَمُحَمَّدِ بْنِ الْمِنْهَالِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل ہوئی ﴿اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے﴾ (آخر تک)، تو یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم پر بہت گراں گزری۔ چنانچہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہمیں ان اعمال کا مکلف بنایا گیا جن کی ہم طاقت رکھتے ہیں، یعنی نماز، روزہ، زکاۃ اور صدقہ، مگر آپ پر یہ آیت نازل ہوئی ہے جس کی ہم طاقت نہیں رکھتے۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم بھی وہی کہنا چاہتے ہو جو تم سے پہلے دونوں کتابوں والوں نے کہا تھا کہ ‘ہم نے سنا اور نافرمانی کی’؟ بلکہ یوں کہو: ﴿ہم نے سنا اور اطاعت کی، اے ہمارے رب! ہم تیری بخشش چاہتے ہیں اور تیری ہی طرف لوٹنا ہے﴾ ۔“ چنانچہ صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا: ﴿ہم نے سنا اور اطاعت کی، اے ہمارے رب! ہم تیری بخشش چاہتے ہیں اور تیری ہی طرف لوٹنا ہے﴾ ۔
پھر جب ان لوگوں نے یہ کلمات پڑھے اور ان کی زبانیں ان سے رواں ہو گئیں تو اللہ عزوجل نے اس کے فوراً بعد یہ آیت نازل فرمائی: ﴿رسول اس پر ایمان لائے جو ان کے رب کی طرف سے ان پر نازل کیا گیا اور مومن بھی﴾ سے لے کر ﴿اے ہمارے رب! ہم تیری بخشش چاہتے ہیں اور تیری ہی طرف لوٹنا ہے﴾ تک۔
پھر جب انھوں نے ایسا کر لیا تو اللہ نے اس (پہلے حکم) کو منسوخ فرما دیا اور اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿اللہ کسی جان کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا، اسی کے لیے ہے جو اس نے کمایا اور اسی پر ہے جو اس نے کیا۔ اے ہمارے رب! اگر ہم بھول جائیں یا خطا کر بیٹھیں تو ہمیں نہ پکڑنا﴾ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”ہاں۔“ ﴿اے ہمارے رب! اور ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈال جیسا تو نے ان لوگوں پر ڈالا جو ہم سے پہلے تھے﴾ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”ہاں۔“ ﴿اے ہمارے رب! اور ہم سے وہ بوجھ نہ اٹھوا جس کی ہمیں طاقت نہیں﴾ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”ہاں۔“ ﴿اور ہمیں معاف فرما دے، ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما، تو ہی ہمارا کارساز ہے، پس کافر قوم کے مقابلے میں ہماری مدد فرما﴾ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”ہاں۔“
اس حدیث کو امام مسلم رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں امیہ بن بسطام اور محمد بن منہال سے روایت کیا ہے۔ [شعب الإيمان/الثامن من شعب الايمان، وهو باب في حشر الناس بعد ما يبعثون من قبورهم الى الموقف الذي بين لهم من الارض/حدیث: 322]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 507) .» ‏‏‏‏
«أخرجه أحمد فى (مسنده) برقم: 27904، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 139، والبزار فى (مسنده) برقم: 5113، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 1627، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 407، وابن المنذر فى (الأوسط) برقم: 8960»

الحكم على الحديث:
إسناده: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 323
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى قَالَا، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْفَضْلِ الصَّائِغُ، حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا وَرْقَاءُ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" لَمَّا نَزَلَتْ (وَإِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ) .
نَسَخَتْهَا الْآيَةُ الَّتِي بَعْدَهَا (لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ) ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”جب یہ آیت نازل ہوئی ﴿اور جو کچھ تمھارے دلوں میں ہے، خواہ تم اسے ظاہر کرو یا چھپاؤ﴾
تو اس کے بعد والی آیت ﴿اللہ کسی جان کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا، اسی کے لیے ہے جو اس نے کمایا اور اسی پر ہے جو اس نے کیا﴾ نے اسے منسوخ کر دیا۔“ [شعب الإيمان/الثامن من شعب الايمان، وهو باب في حشر الناس بعد ما يبعثون من قبورهم الى الموقف الذي بين لهم من الارض/حدیث: 323]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 508) .» ‏‏‏‏
«أخرجه أحمد فى (مسنده) 2/ 412، وابن جرير فى (تفسيره) 3/ 143، 3/ 145، والطبراني فى (الكبير) 11/ 457 رقم 12296، والحاكم فى (المستدرك) 2/ 286»

الحكم على الحديث:
إسناده: حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 324
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَرْجَانَةَ قَالَ: جَلَسْتُ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ فَتَلَا هَذِهِ الْآيَةَ: (لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ) إِلَى آخِرِهَا فَبَكَى حَتَّى سَمِعْتُ نَشِيجَهُ فَقُمْتُ حَتَّى أَتَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَأَخْبَرْتُهُ بِمَا تَلَا ابْنُ عُمَرَ فَقَالَ:" يَغْفِرُ اللَّهُ لِأَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ لَقَدْ وَجَدَ الْمُسْلِمُونَ مِنْهَا حِينَ نَزَلَتْ مِثْلَ مَا وَجَدَ عَبْدُ اللَّهِ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: (لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا) الْآيَةَ.
وَكَانَتِ الْوَسْوَسَةُ مِمَّا لَا طَاعَةَ لِلْمُسْلِمِينَ بِهِ، فَصَارَ الْأَمْرُ بَعْدُ إِلَى قَضَاءِ اللَّهِ تَعَالَى أَنَّ النَّفْسَ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ فِي الْقَوْلِ وَالْفِعْلِ".
سعید بن مرجانہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا تو انھوں نے یہ آیت تلاوت کی ﴿اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے﴾ اس کے آخر تک، پھر وہ رونے لگے یہاں تک کہ میں نے ان کی ہچکیوں کی آواز سنی۔ میں وہاں سے اٹھا اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور انھیں بتایا کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کیا تلاوت کی تھی۔ تو انھوں نے فرمایا: ”اللہ ابو عبدالرحمن کی مغفرت فرمائے! جب یہ آیت نازل ہوئی تھی تو مسلمانوں نے بھی اس سے وہی کیفیت محسوس کی تھی جو عبداللہ نے محسوس کی، تب اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿اللہ کسی جان کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا﴾ (آخر تک)۔
اور وسوسہ ایسی چیز تھی جس پر مسلمانوں کا کوئی اختیار نہ تھا، چنانچہ بعد میں معاملہ اللہ تعالیٰ کے اس فیصلے پر ٹھہرا کہ ہر جان کے لیے وہی ہے جو اس نے کمایا اور اس پر وہی ہے جو اس نے کیا، قول اور فعل میں۔“ [شعب الإيمان/الثامن من شعب الايمان، وهو باب في حشر الناس بعد ما يبعثون من قبورهم الى الموقف الذي بين لهم من الارض/حدیث: 324]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 509) .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن جرير فى (تفسيره) 3/ 144»

الحكم على الحديث:
إسناده: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 325
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُكْرَمٍ بِالْبَصْرَةِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ تَسْنِيمٍ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ خَالِدٍ يَعْنِي الْحَذَّاءَ، عَنْ مَرْوَانَ الْأَصْفَرِ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْسِبُهُ ابْنَ عُمَرَ : (وَإِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ يُحَاسِبْكُمْ بِهِ اللَّهُ) .
قَالَ:" نَسَخَتْهَا الْآيَةُ الَّتِي بَعْدَهَا.
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ مَنْصُورٍ عَنْ رَوْحٍ.
قَالَ الْبَيْهَقِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ:" وَهَذَا النَّسْخُ بِمَعْنَى التَّخْصِيصِ وَالتَّبْيِينِ، فَإِنَّ الْآيَةَ الْأُولَى وَرَدَتْ مَوْرِدَ الْعُمُومِ فَوَرَدَتِ الْآيَةُ الَّتِي بَعْدَهَا فَبَيَّنَتْ أَنَّمَا يَخْفَى مِمَّا لَا يُؤَاخَذُ بِهِ، وَهُوَ حَدِيثُ النَّفْسِ الَّذِي لَا يَسْتَطِيعُ الْعَبْدُ دَفْعَهُ عَنْ قَلْبِهِ، وَهَذَا لَا يَكُونُ مِنْهُ كَسْبٌ فِي حُدُوثِهِ وَبَقَائِهِ وَكَثِيرٌ مِنَ الْمُتَقَدِّمِينَ كَانُوا يُطْلِقُونَ عَلَيْهِ اسْمَ النَّسْخِ عَلَى الِاتِّسَاعِ، بِمَعْنَى أَنَّهُ لَوْلَا الْآيَةُ الْأُخْرَى لَكَانَتِ الْآيَةُ الْأُولَى تَدُلُّ عَلَى مُؤَاخَذَتِهِ بِجَمِيعِ ذَلِكَ.
وَيُحْتَمَلُ أَنْ يَكُونَ هَذَا خَبَرًا مُضَمَّنًا بِحُكْمٍ، وَكَأَنَّهُ حُكْمٌ بِمُؤَاخَذَةِ عِبَادِهِ بِجَمِيعِ ذَلِكَ وَتَعَبُّدِهِمْ بِهِ وَلَهُ أَنْ يَتَعَبَّدَهُمْ بِمَا شَاءَ، فَلَمَّا قَابَلُوهُ بِالسَّمْعِ وَالطَّاعَةِ خَفَّفَ عَنْهُمْ وَوَضَعَ عَنْهُمْ حَدِيثَ النَّفْسِ فَيَكُونُ قَوْلُهُ: (يُحَاسِبْكُمْ بِهِ اللَّهُ) خَبَرًا مُضَمَّنًا لِحُكْمٍ، أَيْ حَكَمَ بِمُحَاسَبَتِكُمْ بِهِ، وَهَذَا كَقَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: (إِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ) .
أَيْ حَكَمَ بِذَلِكَ ثُمَّ قَالَ: (الْآنَ خَفَّفَ اللَّهُ عَنْكُمْ وَعَلِمَ أَنَّ فِيكُمْ ضَعْفًا فَإِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ مِائَةٌ صَابِرَةٌ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ) .
فَنَسَخَ الْحُكْمَ الْأَوَّلَ وَأَثْبَتَ الثَّانِيَ كَذَلِكَ هَذَا وَاللَّهُ أَعْلَمُ..
وَهَذَا الَّذِي كَتَبْتُهُ مُخْتَصَرٌ مِنْ جُمْلَةٍ ذَكَرَهَا الشَّيْخُ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ فِي هَذَا الْبَابِ فِيمَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ عَنْهُ، وَذَكَرَ فِيمَا لَا يُؤَاخَذُ بِهِ مِنْ حَدِيثِ النَّفْسِ مَعْنَى مَا ذَكَرْنَاهُ، ثُمَّ قَالَ وَعَلَى هَذَا الْمَعْنَى مَا رُوِيَ:" لَكَ النَّظْرَةُ الْأُولَى، وَلَيْسَتْ لَكَ الثَّانِيَةُ" إِذَا كَانَتِ الْأُولَى لَا عَنْ قَصْدِ تَعَمُّدٍ، فَإِذَا أَعَادَ النَّظَرَ فَهُوَ كَمَنْ حَقَّقَ الْخَطْرَةَ.
قَالَ الْبَيْهَقِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ: وَإِذَا تَحَقَّقَ الْخَطْرَةُ فَهُوَ كَمَنْ حَقَّقَ النَّظَرَ، وَبِاللَّهِ التَّوْفِيقُ" وَقَالَ أَبُو سُلَيْمَانَ الْخَطَّابِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ:" النَّسْخُ لَا يَجْرِي فِيمَا أَخْبَرَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْهُ أَنَّهُ كَانَ وَأَنَّهُ فَعَلَ ذَلِكَ فِيمَا مَضَى ؛ لِأَنَّهُ يُؤَدِّي إِلَى الْكَذِبِ وَالْخُلْفِ، وَيَجْرِي عِنْدَ بَعْضِهِمْ فِيمَا أَخْبَرَ أَنَّهُ يَفْعَلُهُ، وَذَلِكَ أَنَّ مَا أَخْبَرَ اللَّهُ أَنَّهُ يَفْعَلُهُ يَجُوزُ أَنْ يَفْعَلَهُ بِشَرْطٍ وَإِخْبَارِهِ عَمَّا فَعَلَهُ لَا يَجُوزُ دُخُولُ الشَّرْطِ فِيهِ، وَهَذَا أَصَحُّ الْوُجُوهِ، وَعَلَيْهِ تَأَوَّلَ ابْنُ عُمَرَ الْآيَةَ وَيَجْرِي ذَلِكَ مَجْرَى الْعَفْوِ وَالتَّخْفِيفِ عَنْ عِبَادِهِ، وَهُوَ كَرَمٌ مِنْهُ وَفَضْلٌ وَلَيْسَ بِخُلْفٍ.
قَالَ: وَأَمَّا مَا تَعَلَّقَ مِنَ الْأَخْبَارِ فِي الْأَمْرِ وَالنَّهْيِ فَالنَّسْخُ فِيهِ جَائِزٌ عِنْدَ جَمَاعَةٍ مِنَ النَّاسِ وَسَوَاءٌ كَانَ ذَلِكَ خَبَرًا عَنْ مَاضٍ أَوْ عَنْ زَمَانٍ مُسْتَقْبَلٍ".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی سے روایت ہے، میرا گمان ہے کہ وہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما ہیں، کہ اس آیت ﴿اور اگر تم اپنے دلوں کی باتیں ظاہر کرو یا چھپاؤ، اللہ تم سے اس کا حساب لے گا﴾ کے بارے میں انہوں نے فرمایا: ”اسے بعد والی آیت نے منسوخ کر دیا۔“
اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے صحیح میں اسحاق بن منصور سے، انہوں نے روح سے روایت کیا ہے۔
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ نسخ تخصیص اور توضیح کے معنی میں ہے، کیونکہ پہلی آیت عموم کے انداز میں آئی تھی، پھر بعد والی آیت آئی تو اس نے واضح کر دیا کہ دل میں چھپی ہوئی باتوں میں سے جن پر مؤاخذہ نہیں ہوگا وہ دل کے وہ خیالات ہیں جنہیں بندہ اپنے دل سے دور کرنے کی طاقت نہیں رکھتا، اور ان کے پیدا ہونے اور باقی رہنے میں اس کا کوئی کسب نہیں ہوتا۔ اور متقدمین میں سے بہت سے لوگ وسعتِ استعمال کے طور پر اس پر نسخ کا لفظ بول دیتے تھے، یعنی اگر دوسری آیت نہ ہوتی تو پہلی آیت ان سب باتوں پر مؤاخذے پر دلالت کرتی۔
اور یہ بھی احتمال ہے کہ یہ ایسی خبر ہو جو حکم کو متضمن ہو، گویا اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں سے ان سب باتوں پر مؤاخذے اور انہیں اس کا پابند بنانے کا فیصلہ فرمایا تھا، اور اسے اختیار ہے کہ جس چیز کا چاہے انہیں پابند بنائے؛ پھر جب بندوں نے اس کا استقبال سمع و طاعت سے کیا تو اس نے ان پر تخفیف فرما دی اور دل کے خیالات ان سے معاف کر دیے۔ چنانچہ اللہ کا فرمان ﴿اللہ تم سے اس کا حساب لے گا﴾ ایسی خبر ہوگی جو حکم کو شامل ہے، یعنی اس نے تمہارے محاسبے کا حکم دیا تھا۔ یہ اللہ عزوجل کے اس فرمان کی طرح ہے: ﴿اگر تم میں بیس صبر کرنے والے ہوں تو وہ دو سو پر غالب آئیں گے﴾ ۔
یعنی اس نے یہی حکم دیا تھا، پھر فرمایا: ﴿اب اللہ نے تم سے بوجھ ہلکا کر دیا اور جان لیا کہ تم میں کمزوری ہے، پس اگر تم میں سے سو صبر کرنے والے ہوں تو وہ دو سو پر غالب آئیں گے﴾ ۔
تو پہلا حکم منسوخ کر دیا اور دوسرا ثابت رکھا؛ اسی طرح یہ معاملہ بھی ہے، واللہ اعلم۔
اور یہ جو کچھ میں نے لکھا ہے، یہ اس عبارت کا اختصار ہے جو شیخ ابوبکر اسماعیلی رحمہ اللہ نے اس باب میں ذکر کی ہے، جو ہمیں ابو عمرو ادیب نے ان کے واسطے سے بیان کی۔ انہوں نے دل کے ان خیالات کے بارے میں جن پر مؤاخذہ نہیں ہوتا وہی مفہوم ذکر کیا جو ہم نے ذکر کیا ہے، پھر کہا: اسی معنی پر وہ روایت بھی محمول ہے جو مروی ہے: ‘تمہارے لیے پہلی نظر ہے، دوسری نہیں۔’ جب پہلی نظر بلا قصد و ارادہ ہو، پھر اگر وہ دوبارہ نظر ڈالے تو وہ اس شخص کی طرح ہے جس نے دل میں آنے والے خیال کو پختہ کر لیا۔
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اور جب خیال پختہ ہو جائے تو وہ اس شخص کی طرح ہے جس نے نظر کو پختہ کیا، اور توفیق اللہ ہی کی طرف سے ہے۔“ اور ابو سلیمان خطابی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”نسخ ان باتوں میں جاری نہیں ہوتا جن کے بارے میں اللہ نے خبر دی ہو کہ ایسا ہوا اور اس نے ماضی میں یہ کام کیا، کیونکہ یہ کذب اور خلافِ وعدہ تک پہنچاتا ہے۔ اور بعض اہلِ علم کے نزدیک یہ ان باتوں میں جاری ہوتا ہے جن کے بارے میں اس نے خبر دی ہو کہ وہ کرے گا؛ اس لیے کہ جس کام کے کرنے کی اللہ نے خبر دی ہو اس کا کسی شرط کے ساتھ کرنا جائز ہے، جبکہ جو کر چکا اس کی خبر میں شرط کا داخل ہونا جائز نہیں۔ اور یہ تمام توجیہات میں سب سے صحیح ہے، اور اسی پر سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے آیت کی تاویل کی ہے۔ اور یہ معاملہ اپنے بندوں سے عفو اور تخفیف کے قبیل سے ہے، یہ اس کی طرف سے کرم اور فضل ہے، خلافِ وعدہ نہیں۔
انہوں نے کہا: رہی وہ خبریں جو امر و نہی سے متعلق ہیں تو ان میں نسخ لوگوں کی ایک جماعت کے نزدیک جائز ہے، خواہ وہ ماضی کی خبر ہو یا آئندہ زمانے کی۔“ [شعب الإيمان/الثامن من شعب الايمان، وهو باب في حشر الناس بعد ما يبعثون من قبورهم الى الموقف الذي بين لهم من الارض/حدیث: 325]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 509) .» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
إسناده: حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں