الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
بیماری، نماز جنازہ، قبرستان
बीमारी, नमाज़ जनाज़ा और क़ब्रस्तान
1191. میت کے لیے چالیس مومنوں کی سفارش قبول ہوتی ہے
“ मय्यत के लिए चालीस मोमिनों की सिफ़ारिश स्वीकार की जाती है ”
حدیث نمبر: 1769
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ما من اربعين من مؤمن يشفعون لمؤمن، إلا شفعهم الله فيه".-" ما من أربعين من مؤمن يشفعون لمؤمن، إلا شفعهم الله فيه".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا غلام بیان کرتا ہے کہ عبداللہ کا بیٹا فوت ہو گیا، انہوں نے مجھے کہا: کریب! ذرا اٹھو اور دیکھ کر آؤ کہ کیا میرے بیٹے (کی نماز جنازہ) کے لیے کوئی آیا ہے؟ میں نے کہا: جی ہاں۔ انہوں نے کہا: اوہو! تو ہلاک ہو جائے، وہ ہیں کتنے . . . چالیس ہیں؟ میں نے کہا: چالیس سے تو زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا: میرے بیٹے کی میت کو اٹھاؤ، میں شہادت دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: اگر چالیس مومن کسی مومن (کی مغفرت) کی سفارش کریں تو اللہ تعالیٰ میت کے حق میں ان کی یہ سفارش قبول فرما لیتا ہے۔
1192. تعزیت کرنے کا اجر و ثواب
“ संवेदना प्रकट करने का सवाब ”
حدیث نمبر: 1770
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-"ما من مؤمن يعزي اخاه بمصيبة إلا كساه الله سبحانه من حلل الكرامة يوم القيامة".-"ما من مؤمن يعزي اخاه بمصيبة إلا كساه الله سبحانه من حلل الكرامة يوم القيامة".
محمد بن عمرو بن حزم روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو مومن اپنے بھائی کی مصیبت پر اس کی تعزیت کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن عزت و شرافعت کی عمدہ پوشاک پہنائے گا۔
1193. فوت ہونے والے نابالغ بچے اپنے والدین کی بخشش کا سبب بنتے ہیں
“ कम आयु के नाबालिग़ बच्चे मरने के बाद अपने माता-पिता की क्षमा का कारण बनते हैं ”
حدیث نمبر: 1771
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ما من مسلمين يموت لهما ثلاثة من الولد لم يبلغوا الحنث إلا ادخلهما الله الجنة بفضل رحمته إياهم. وما من مسلم ينفق من زوجين من ماله في سبيل الله إلا ابتدره حجبة الجنة (كلهم يدعوه إلى ما قبله)".-" ما من مسلمين يموت لهما ثلاثة من الولد لم يبلغوا الحنث إلا أدخلهما الله الجنة بفضل رحمته إياهم. وما من مسلم ينفق من زوجين من ماله في سبيل الله إلا ابتدره حجبة الجنة (كلهم يدعوه إلى ما قبله)".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جن مسلمان والدین کے تین بیٹے جو بالغ نہ ہوئے ہوں، فوت ہو جاتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان پر اپنی رحمت کرنے کی وجہ سے ایسے والدین کو جنت میں داخل کر دیتے ہیں اور جو مسلمان اللہ کے راستے میں مال کا جوڑا خرچ کرتا ہے، جنت کے دربان اس کی طرف لپک کر آتے ہیں اور اسے اپنی سمت والی نعمتوں کی طرف بلاتے ہیں۔
حدیث نمبر: 1772
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" من اثكل ثلاثة من صلبه فاحتسبهم على الله وجبت له الجنة".-" من أثكل ثلاثة من صلبه فاحتسبهم على الله وجبت له الجنة".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کے تین بیٹے فوت ہو جائیں اور وہ اپنی اولاد کی وفات پر اللہ تعالیٰ سے ثواب کی امید کرتے ہوئے صبر کرے تو اس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے۔
حدیث نمبر: 1773
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" من احتسب ثلاثة من صلبه دخل الجنة، فقالت امراة: او اثنان؟ قال: او اثنان".-" من احتسب ثلاثة من صلبه دخل الجنة، فقالت امرأة: أو اثنان؟ قال: أو اثنان".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی اپنے تین بیٹوں کے فوت ہو جانے پر ثواب کی توقع رکھتے ہوئے صبر کرتا ہے تو جنت میں داخل ہوگا۔ ایک عورت نے کہا: آیا دو بیٹوں پر بھی(یہی خوشخبری ہے)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں دو بیٹوں پر بھی۔
1194. آدمی کے مال، اہل اور عمل کی مثال
“ आदमी के माल ، परिवार और कर्मों की मिसाल ”
حدیث نمبر: 1774
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" مثل المؤمن ومثل الموت، كمثل رجل له ثلاثة اخلاء، احدهم ماله، قال: خذ ما شئت، وقال الآخر: انا معك فإذا مت انزلتك. وقال الآخر: ان معك واخرج معك، فاحدهم ماله والآخر اهله وولده والآخر عمله".-" مثل المؤمن ومثل الموت، كمثل رجل له ثلاثة أخلاء، أحدهم ماله، قال: خذ ما شئت، وقال الآخر: أنا معك فإذا مت أنزلتك. وقال الآخر: أن معك وأخرج معك، فأحدهم ماله والآخر أهله وولده والآخر عمله".
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن اور موت کی مثال اس شخص کی سی ہے جس کے تین دوست ہوں، ان میں سے پہلا دوست کہے: اپنی چاہت کے مطابق لے لے، دوسرا کہے: میں تیرے ساتھ ہوں لیکن جب تو مر جائے گا تو میں تجھے اتار دوں گا (اور تجھ سے علیحدہ ہو جاؤں گا)، تیسرا کہے: میں تیرے ساتھ ہوں اور تیرے ساتھ ہی نکلوں گا۔ پہلا دوست مال، دوسرا آل اولاد اور تیسرا عمل ہے۔
1195. سوتے وقت ہاتھوں کو صاف کرنا
“ सोते समय हाथों को साफ़ करना ”
حدیث نمبر: 1775
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" من بات وفي يده غمر (¬1)، فاصابه شيء فلا يلومن إلا نفسه". هو من حديث ابن عباس رضي الله عنهما، وله عنه طريقان: ¬ (¬1) في" القاموس":" بالتحريك: زنخ اللحم". اهـ.-" من بات وفي يده غمر (¬1)، فأصابه شيء فلا يلومن إلا نفسه". هو من حديث ابن عباس رضي الله عنهما، وله عنه طريقان: ¬ (¬1) في" القاموس":" بالتحريك: زنخ اللحم". اهـ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی اس حال میں رات گزارے کہ اس کے ہاتھ پر گوشت کی چکناہٹ لگی ہے اور اسے اس وجہ سے کسی (جانور کے کاٹنے وغیرہ کی صورت میں) نقصان ہو جائے تو وہ اپنے آپ کو ملامت کرے۔
1196. مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنا کیسا ہے؟
“ मस्जिद में नमाज़ जनाज़ा पढ़ना कैसा है ”
حدیث نمبر: 1776
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" من صلى على جنازة في المسجد، فليس له شيء".-" من صلى على جنازة في المسجد، فليس له شيء".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے مسجد میں نماز جنازہ ادا کی اسے کوئی اجر و ثواب نہیں ملے گا۔
1197. عورتوں کا نماز جنازہ میں شریک ہونا کیسا ہے؟
“ औरतों का नमाज़ जनाज़ा में शामिल होना कैसा है ”
حدیث نمبر: 1777
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (نهى عن اتباع النساء الجنائز، وقال: ليس لهن في ذلك اجر).- (نهى عنِ اتِّباعِ النساءِ الجنائزَ، وقال: ليسَ لَهُنَّ في ذلك أجرٌ).
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو جنازوں کے پیچھے چلنے سے منع کیا اور فرمایا: اس چیز میں ان کے لیے کوئی اجر نہیں۔
1198. مردوں کو برا بھلا کہنا منع ہے
“ मुर्दों को बुराभला कहना मना है ”
حدیث نمبر: 1778
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" نهى عن سب الاموات".-" نهى عن سب الأموات".
زیادہ بن علاقہ اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالى عنہ نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو برا بھلا کہا۔ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور کہا: اے مغیرہ! کیا تو نہیں جانتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کو گالی دینے سے منع فرمایا؟ اب تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر ان کے فوت ہو چکنے کے بعد سب و شتم کیوں کرتا ہے؟

Previous    8    9    10    11    12    13    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.