سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
ننگا ہونا منع ہے
ترقیم الباني: 2378 ترقیم فقہی: -- 2023
-" نهيت عن التعري".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے ننگا ہونے سے منع کیا گیا ہے۔“ یہ نبوت کے نزول سے پہلے کا عمل ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 2023]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2378
درندوں کے چمڑے کا لباس اور ان پر سوار ہونا منع ہے
ترقیم الباني: 1011 ترقیم فقہی: -- 2024
-" نهى عن لبوس جلود السباع والركوب عليها".
خالد بن معدن کہتے ہیں سیدنا مقدام بن معدیکر ب رضی اللہ عنہ، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا: میں تجھے اللہ تعالیٰ کا واسطہ دے کر کہتا ہوں، کیا تو جانتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے درندوں کے چمڑوں کے لباس اور ان پر سوار ہونے سے منع فرمایا ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 2024]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1011