مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
اللہ تعالیٰ کے قول ”یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اللہ کی نشانیوں اور اس کی ملاقات سے کفر کیا ....“ (سورۃ الکہف: 105) کا بیان۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن ایک بڑا فربہ آدمی آئے گا لیکن وہ اللہ کے نزدیک مچھر کے پر برابر بھی نہ ہو گا۔“ پھر فرمایا: ”یہ آیت (مذکورہ بالا) پڑھو ”پس قیامت کے دن ہم ان کا کوئی وزن قائم نہ کریں گے۔“ (اس کا یہی مطب ہے، سورۃ الکہف آیت: 105) [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1754]