مسند عبدالله بن عمر سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث نمبر:91
حدیث نمبر: 91
حَدَّثَنَا الأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أُسَامَةُ أَحَبُّ النَّاسِ إِلَيَّ، مَا حَاشَا فَاطِمَةَ، وَلا غَيْرَهَا".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسامہ (بن زید) مجھے سب سے زیادہ محبوب ہے فاطمہ وغیرہ کے علاوہ۔“ [مسند عبدالله بن عمر/حدیث: 91]
تخریج الحدیث: «مسند احمد: 9/518، رقم الحديث: 5707، السنن الكبريٰ للنسائي: 7/324، رقم الحديث: 8130، مسند ابي يعلي: 9/352، رقم الحديث: 5462، مجمع الزوائد: 9/282، رقم الحديث: 15543»
علامہ ہیثمی، شیخ حسین سلیم اور احمد شاکر نے اسے ’’صحیح الإسناد‘‘ قرار دیا ہے۔
علامہ ہیثمی، شیخ حسین سلیم اور احمد شاکر نے اسے ’’صحیح الإسناد‘‘ قرار دیا ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر:92
حدیث نمبر: 92
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، حَدَّثَنَا حَكِيمُ بْنُ نَافِعٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " يَدْخُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ، وَيَدْخُلُ أَهْلُ النَّارِ النَّارَ، فَيَقُومُ مُؤَذِّنٌ بَيْنَهُمْ، فَيَقُولُ: يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ لا مَوْتَ، يَا أَهْلَ النَّارِ لا مَوْتَ، كُلٌّ خَالِدٌ فِيمَا هُوَ فِيهِ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اہل جنت، جنت میں اور اہل جہنم جہنم میں داخل ہو جائیں گے تو ایک اعلان کرنے والا ان کے درمیان کھڑا ہو کر کہے گا: اے اہل جنت! اب موت نہیں ہے۔ اے اہل جہنم! اب موت نہیں ہے۔ ہر کوئی جس جگہ ہے وہاں ہمیشہ رہنے والا ہے۔ [مسند عبدالله بن عمر/حدیث: 92]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، الرقاق، باب يدخل الجنة سبعون الفاً بغير حساب، رقم الحديث: 6544، صحيح مسلم، الجنة ونعيمها، باب النار يدخلها الجبارون والجنة يدخلها الضعفاء، رقم الحديث: 2850»
الحكم على الحديث:
صحیح
حدیث نمبر:93
حدیث نمبر: 93
حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ، حَدَّثَنَا مِنْدَلٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَيُّمَا عَبْدٍ تَزَوَّجَ بِغَيْرِ إِذْنِ مَوَالِيهِ فَهُوَ زَانٍ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس غلام نے اپنے مالک کی اجازت کے بغیر شادی کی وہ زانی ہے۔“ [مسند عبدالله بن عمر/حدیث: 93]
تخریج الحدیث: «سنن ابي داؤد، النكاح، باب فى نكاح العبد بغير إذن سيدة، رقم الحديث: 2079، سنن ابن ماجة، النكاح، باب ترويج العبد بغير اذن سيده، رقم الحديث: 1960»
امام ابوداؤد نے کہا کہ یہ حدیث ضعیف ہے، اور درحقیقت یہ موقوف ہے یعنی ابن عمر رضی اللہ عنہ کا قول ہے۔ ـ محدث البانی نے اسے ’’حسن‘‘ قرار دیا ہے۔
امام ابوداؤد نے کہا کہ یہ حدیث ضعیف ہے، اور درحقیقت یہ موقوف ہے یعنی ابن عمر رضی اللہ عنہ کا قول ہے۔ ـ محدث البانی نے اسے ’’حسن‘‘ قرار دیا ہے۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ الألباني: إسناده حسن
حدیث نمبر:94
حدیث نمبر: 94
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يُنْبَذَ الْبُسْرُ وَالرُّطَبُ جَمِيعًا، وَالْبُسْرُ وَالتَّمْرُ جَمِيعًا".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجوروں کے پکنے سے پہلے اور تازہ کھجوروں کی نبیذ بنانے سے منع کیا۔ بسر اور خشک کھجور کی اکٹھی نبیذ بنانے سے بھی منع کیا۔ [مسند عبدالله بن عمر/حدیث: 94]
تخریج الحدیث: «صحيح مسلم، الاشربة، باب كراهية انتباذ التمر والزبيب مخلوطين، رقم الحديث: 1991»
الحكم على الحديث:
صحیح
حدیث نمبر:95
حدیث نمبر: 95
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قِيلَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ مَيْسَرَةَ الْمَسْجِدِ قَدْ عُطِّلَتْ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ عَمَّرَ مَيْسَرَةَ الْمَسْجِدِ، كَانَ لَهُ كِفْلانِ مِنَ الأَجْرِ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا، مسجد کی بائیں جانب بالکل خالی ہو گئی۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے مسجد کی بائیں جانب کو آباد کیا اس کو دگنا ثواب ملے گا۔“ [مسند عبدالله بن عمر/حدیث: 95]
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجة، اقامة الصلوات والسنة فيها، باب فضل ميمنة الصف، رقم الحديث: 1007»
محدث البانی نے اسے لیث بن ابی سلیم کی وجہ سے ’’ضعیف‘‘ کہا ہے۔
محدث البانی نے اسے لیث بن ابی سلیم کی وجہ سے ’’ضعیف‘‘ کہا ہے۔
الحكم على الحديث:
ضعیف
حدیث نمبر:96
حدیث نمبر: 96
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: كَانَتْ لُغَةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتَحْسَبُ، وَيَحْسَبُونَ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، انہوں نے بیان کیا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان ”کیا آپ گمان کرتے ہیں، اور وہ گمان کرتے ہیں۔“ [مسند عبدالله بن عمر/حدیث: 96]
تخریج الحدیث: «انفرد به المصنف من هذا الطريق»
حدیث نمبر:97
حدیث نمبر: 97
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي نُعَيْمٍ الْقَارِيُّ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَبَّى، قَالَ: " لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ، لا شَرِيكَ لَكَ". قَالَ: وَأَخْبَرَنِي نَافِعٌ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ يَزِيدُ فِيهَا: لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، وَالْخَيْرُ بِيَدَيْكَ، وَالرَّغْبَاءُ إِلَيْكَ وَالْعَمَلُ.
قَالَ: وَأَخْبَرَنِي قَالَ: وَأَخْبَرَنِي نَافِعٌ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ " يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ الأَسْوَدَ، وَالْيَمَانِيَّ، وَيَقُولُ: مَا تَرَكْتُهُمَا فِي شِدَّةٍ وَلا رَخَاءٍ، مُنْذُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَلِمُهُمَا".
قَالَ: وَأَخْبَرَنِي قَالَ: وَأَخْبَرَنِي نَافِعٌ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ " يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ الأَسْوَدَ، وَالْيَمَانِيَّ، وَيَقُولُ: مَا تَرَكْتُهُمَا فِي شِدَّةٍ وَلا رَخَاءٍ، مُنْذُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَلِمُهُمَا".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تلبیہ پکارا تو فرمایا: میں حاضر ہوں، اے اللہ! میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں، تیرا کوئی شریک نہیں، میں حاضر ہوں، تمام قسم کی تعریفات اور نعمتیں تیرے ہی لیے ہیں اور تیری ہی بادشاہت ہے تیرا کوئی شریک نہیں۔ نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اس (تلبیہ) میں ان الفاظ کا اضافہ کرتے، میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں اور تجھ سے موافقت چاہتا ہوں اور ہر قسم کی خیر تیرے ہاتھ میں ہے، ہر قسم کی رغبت اور عمل تیری طرف (تیرے لیے) ہے۔ نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما حجر اسود اور رکن یمانی کا استلام کرتے اور فرماتے میں نے بھیڑ اور سکون کی حالت میں اس استلام کو کبھی بھی نہیں چھوڑا، جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان دونوں کا استلام کرتے دیکھا ہے۔ [مسند عبدالله بن عمر/حدیث: 97]
تخریج الحدیث: «صحيح مسلم، الحج، باب التلبية وصفتةا ووقتها، رقم الحديث: 1184»
حدیث کے دوسرے حصہ کی تخریج کے لیے حدیث نمبر 39 دیکھیں۔
حدیث کے دوسرے حصہ کی تخریج کے لیے حدیث نمبر 39 دیکھیں۔
الحكم على الحديث:
صحیح