🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (عَذَابُ القَبْضِ غَيْرِ الشَّرْعِيِّ عَلَى أَرْضٍ)
کسی کی زمین پر ناجائز قبضے کا عذاب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2959
2959 - وَعَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:"مَنْ أَخَذَ أَرْضًا بِغَيْرِ حَقِّهَا  كُلِّفَ أَنْ يَحْمِلَ تُرَابَهَا الْمَحْشَرَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ.
یعلی بن مُرّہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص ناحق کچھ زمین حاصل کرتا ہے تو اسے حکم دیا جائے گا کہ وہ حشر کے میدان میں اس کی مٹی اٹھائے رکھے۔“ اسنادہ حسن، رواہ احمد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2959]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أحمد 172/4، 173 ح 17701) [و عبد بن حميد: 406] »
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (عَذَابُ القَبْضِ غَيْرِ الشَّرْعِيِّ عَلَى شِبْرٍ مِنَ الأَرْضِ)
بالشت بھر زمین پر ناجائز قبضے کا عذاب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2960
2960 - وَعَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:"أَيُّمَا رَجُلٍ ظَلَمَ شِبْرًا مِنَ الْأَرْضِ  كَلَّفَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - أَنْ يَحْفِرَهُ حَتَّى يَبْلُغَ آخِرَ سَبْعِ أَرَضِينَ، ثُمَّ يُطَوَّقَهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ حَتَّى يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ.
یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس شخص نے ناحق بالشت برابر زمین پر قبضہ کیا تو اللہ عزوجل اسے حکم دے گا کہ ساتوں زمینوں تک اسے کھودے، پھر روزِ قیامت تک، حتی کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ ہو جانے تک، اسے اس کا طوق پہنا دیا جائے گا۔“ اسنادہ ضعیف، رواہ احمد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2960]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أحمد (173/4 ح 17714) [و عبد بن حميد (407) و ابن حبان (الموارد: 1167) ]
٭ فيه الربيع بن عبد الله: و ثقه ابن حبان (299/6) وحده، انظر تعجيل المنفعة (125/1 وقال ابن حبان: ’’يشبه أن يکون ھذا ھو ابن خطاف الأحدب‘‘ و ابن خطاف: صدوق و لکن صنيع الحافظ ابن حجر يدل علي ان الربيع بن عبد الله غير ابن خطاف والله أعلم و للحديث شاھد عند الطبراني في الکبير (271/22ح 693) و الصغير (103/2) و لم يذکر ’’ان يحقره‘‘ إلخ و سنده ضعيف، فيه إسماعيل بن أبي خالد: مدلس و عنعن .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (حَقُّ الشُّفْعَةِ لِلشَّرِيكِ)
شفعہ کا حق شریک کو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2961
(12) بَابُ الشُّفْعَةِ الْفَصْلُ الْأَوَّلُ 2961 - عَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَضَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالشُّفْعَةِ فِي كُلِّ مَا لَمْ يُقْسَمْ  ، فَإِذَا وَقَعَتِ الْحُدُودُ وَصُرِفَتِ الطُّرُقُ فَلَا شُفْعَةَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے غیر منقسم چیز کے متعلق شفعہ کا فیصلہ فرمایا، ”اور جب حد بندی ہو جائے اور راستے مختلف ہو جائیں تو پھر کوئی شفعہ نہیں۔“ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2961]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (2213)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (حَقُّ الشُّفْعَةِ لِلْأَرْضِ وَالمَسْكَنِ فَقَطْ)
شفعہ کا حق صرف زمین اور مکان کے لیے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2962
2962 - وَعَنْهُ قَالَ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالشُّفْعَةِ فِي كُلِّ شَرِكَةٍ لَمْ تُقْسَمْ  : رَبْعَةٍ أَوْ حَائِطٍ:"لَا يَحِلُّ لَهُ أَنْ يَبِيعَ حَتَّى يُؤْذِنَ شَرِيكَهُ، إِنْ شَاءَ أَخَذَ، وَإِنْ شَاءَ تَرَكَ، فَإِذَا بَاعَ وَلَمْ يُؤْذِنْهُ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے غیر منقسم ہر مشترکہ چیز میں شفعہ کا فیصلہ فرمایا، وہ مکان ہو یا باغ: ”اس شخص کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے شراکت دار کو اطلاع کیے بغیر اسے فروخت کر دے، پھر اگر وہ چاہے تو لے لے اور اگر چاہے تو ترک کر دے، پھر اگر وہ فروخت کرتے وقت اسے اطلاع نہ کرے تو وہ (دوسرا شراکت دار) اس کا زیادہ حق دار ہے۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2962]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1608/134)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (حَقُّ الشُّفْعَةِ لِلْجَارِ بِسَبَبِ القُرْبِ)
پڑوسی کو قریب ہونے کی وجہ سے شفعہ کا حق
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2963
2963 - وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"الْجَارُ أَحَقُّ بِسَقَبِهِ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”پڑوسی اپنے قرب کی وجہ سے (شفعہ کا) زیادہ حق دار ہے۔“ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2963]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (2258)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (حَقُّ الجَارِ)
پڑوسی کا حق
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2964
2964 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"لَا يَمْنَعْ جَارٌ جَارَهُ أَنْ يَغْرِزَ خَشَبَةً فِي جِدَارِهِ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”پڑوسی اپنے پڑوسی کو اپنی دیوار پر شہتیر رکھنے سے منع نہ کرے۔“ (متفق علیہ) [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2964]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (2463) و مسلم (1609/136)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (هِدَايَةٌ فِي سِيَاقِ الطَّرِيقِ)
راستے کے سلسلے میں ایک ہدایت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2965
2965 - وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"إِذَا اخْتَلَفْتُمْ فِي الطَّرِيقِ جُعِلَ عَرْضُهُ سَبْعَةَ أَذْرُعٍ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جب راستے (کے عرض) کے بارے میں تمہارا اختلاف ہو جائے تو پھر اس کا عرض سات ہاتھ رکھا جائے گا۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2965]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1613/143)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (عَدَمُ مَلَائِمَةِ بَيْعِ العَقَارِ بِدُونِ حَاجَةٍ)
غیر منقولہ جائداد کو بلا ضرورت بیچنا مناسب نہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2966
الْفَصْلُ الثَّانِي 2966 - وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ حُرَيْثٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:"مَنْ بَاعَ مِنْكُمْ دَارًا أَوْ عَقَارًا  ، قَمِنٌ أَنْ لَا يُبَارَكُ لَهُ إِلَّا أَنْ يَجْعَلَهُ فِي مِثْلِهِ". رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ، وَالدَّارِمِيُّ.
سعید بن حُریث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”تم میں سے جو شخص کوئی گھر یا کوئی زمین فروخت کرے تو ممکن ہے کہ اس (کی بیع) کے لیے برکت نہ رکھی جائے الاّ یہ کہ وہ (رقم) کو اسی طرح کی چیز میں لگائے۔“ حسن، رواہ ابن ماجہ و الدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2966]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه ابن ماجه (3490) و الدارمي (273/2 ح 2628)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (الجَارُ أَحَقُّ بِالشُّفْعَةِ)
ہمسایہ شفعہ کا زیادہ حق دار ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2967
2967 - وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"الْجَارُ أَحَقُّ بِشُفْعَتِهِ  ، يُنْتَظَرُ بِهَا وَإِنْ كَانَ غَائِبًا إِذَا كَانَ طَرِيقُهُمَا وَاحِدًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَالدَّارِمِيُّ.
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”پڑوسی اپنے شفعہ کا زیادہ حق دار ہے، اگر وہ کہیں گیا ہوا ہے تو اس کا انتظار کیا جائے گا جبکہ ان دونوں کا راستہ ایک ہی ہو۔“ اس کی سند حسن ہے، اسے احمد، ترمذی، ابوداؤد، ابن ماجہ اور دارمی نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2967]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أحمد (303/3 ح 14303) و الترمذي (1369 وقال: حسن غريب) و أبو داود (3518) و ابن ماجه (2494) و الدارمي (273/2 ح 2630)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (الشَّرِيكُ أَحَقُّ بِالشُّفْعَةِ)
شریک شفعہ کا زیادہ حق دار ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2968
2968 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"الشَّرِيكُ شَفِيعٌ  وَالشُّفْعَةُ فِي كُلِّ شَيْءٍ"رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ قَالَ:
ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”شراکت دار شفعہ کر سکتا ہے اور شفعہ ہر چیز میں ہو سکتا ہے۔“ اس کی سند حسن ہے، اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2968]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (1371)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں