الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (الشَّهَادَةُ مِرَارًا لَا تُكَفِّرُ القَرْضَ)
بار بار شہید ہو جانا بھی قرض کا کفارہ نہیں
حدیث نمبر: 2929
2929 - وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا بِفِنَاءِ الْمَسْجِدِ حَيْثُ يُوضَعُ الْجَنَائِزُ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسٌ بَيْنَ ظَهْرَيْنَا، فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَصَرَهُ قِبَلَ السَّمَاءِ فَنَطَرَ، ثُمَّ طَأْطَأَ بَصَرَهُ، وَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى جَبْهَتِهِ، قَالَ:"سُبْحَانَ اللَّهِ! سُبْحَانَ اللَّهِ! مَاذَا نَزَلَ مِنَ التَّشْدِيدِ؟"قَالَ: فَسَكَتْنَا يَوْمَنَا وَلَيْلَتَنَا، فَلَمْ نَرَ إِلَّا خَيْرًا حَتَّى أَصْبَحْنَا. قَالَ مُحَمَّدٌ: فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا التَّشْدِيدُ الَّذِي نَزَلَ؟ قَالَ:"فِي الدَّيْنِ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لَوْ أَنَّ رَجُلًا قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، ثُمَّ عَاشَ، ثُمَّ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، ثُمَّ عَاشَ، ثُمَّ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ عَاشَ، وَعَلَيْهِ دَيْنٌ، مَا دَخَلَ الْجَنَّةَ حَتَّى يُقْضَى دَيْنُهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِي"شَرْحِ السُّنَّةِ"نَحْوَهُ.
محمد بن عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم مسجد کے صحن میں بیٹھے ہوئے تھے، جہاں جنازے رکھے جاتے تھے، جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے درمیان بیٹھے ہوئے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آسمان کی طرف نظر اٹھا کر دیکھا پھر نظر کو جھکایا اور اپنا ہاتھ اپنی پیشانی پر رکھ کر (تعجب سے) فرمایا: ” «سُبْحَانَ اللّٰهِ! سُبْحَانَ اللّٰهِ!» پاک ہے اللہ! پاک ہے اللہ! کیسی سختی نازل ہوئی۔“ راوی بیان کرتے ہیں، ہم دن بھر اور پوری رات خاموش رہے، اور ہم نے خیر ہی خیر دیکھی، حتی کہ صبح ہو گئی، محمد (راوی) بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا، وہ کون سا عذاب ہے جو نازل ہوا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”قرض کے بارے میں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے! اگر کوئی آدمی اللہ کی راہ میں شہید کر دیا جائے، وہ پھر زندہ ہو، پھر اللہ کی راہ میں شہید کر دیا جائے، پھر زندہ ہو، پھر اللہ کی راہ میں شہید کر دیا جائے، پھر زندہ ہو اور اس کے ذمے قرض ہو تو وہ جنت میں نہیں جائے گا، حتی کہ اس کا قرض ادا کر دیا جائے۔“ (اسے امام احمد نے روایت کیا اور شرح السنہ میں اس کی مثل ہے)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2929]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أحمد (289/5. 290 ح 22860) و البغوي في شرح السنة (201/8 ح 2145) [والنسائي 314/7، 315ح 4688] »
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
--. (جَوَازُ إِشْرَاكِ الغَيْرِ فِي السُّودَةِ)
سودے میں دوسرے کو شریک بنایا جا سکتا ہے
حدیث نمبر: 2930
(10) بَابُ الشِّرْكَةِ وَالْوِكَالَةِ الْفَصْلُ الْأَوَّلُ 2930 - عَنْ زُهْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّهُ كَانَ يَخْرُجُ بِهِ جَدُّهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هِشَامٍ إِلَى السُّوقِ، فَيَشْتَرِيَ الطَّعَامَ، فَيَلْقَاهُ ابْنُ عُمَرَ وَابْنُ الزُّبَيْرِ، فَيَقُولَانِ لَهُ: أَشْرِكْنَا، فَإِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ دَعَا لَكَ بِالْبَرَكَةِ ، فَيُشْرِكُهُمْ فَرُبَّمَا أَصَابَ الرَّاحِلَةَ كَمَا هِيَ، فَيَبْعَثُ بِهَا إِلَى الْمَنْزِلِ، وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هِشَامٍ ذَهَبَتْ بِهِ أُمُّهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَسَحَ رَأَسَهُ وَدَعَا لَهُ بِالْبَرَكَةِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
زہرہ بن معبد سے روایت ہے کہ ان کے دادا عبداللہ بن ہشام رضی اللہ عنہ انہیں بازار لے جاتے اور غلہ خریدتے، پھر ابن عمر اور ابن زبیر رضی اللہ عنہما انہیں ملتے تو وہ انہیں (عبداللہ بن ہشام رضی اللہ عنہ سے) کہتے: ”ہمیں بھی شریک کر لو، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کے لیے برکت کی دعا فرمائی ہے“، وہ انہیں شریک کر لیتے، بسا اوقات انہیں پورے اونٹ کے سامان کا نفع ہو جاتا تو وہ اسے اپنے گھر کی طرف بھیج دیتے، اور عبداللہ بن ہشام رضی اللہ عنہ کو ان کی والدہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے کر گئی تھیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے سر پر پیار سے ہاتھ پھیرا، اور ان کے لیے برکت کی دعا کی تھی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2930]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (2501)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
--. (شَرِكَةُ المُهَاجِرِينَ فِي مَالِ الأَنْصَارِ)
انصار کے مال میں مہاجرین کی شرکت
حدیث نمبر: 2931
2931 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَتِ الْأَنْصَارُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اقْسِمْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ إِخْوَانِنَا النَّخِيلَ. قَالَ: (لَا، تَكْفُونَنَا الْمَئُونَةَ، وَنَشْرَكْكُمْ فِي الثَّمَرَةِ ، قَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انصار نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا: آپ ہمارے اور ہمارے (مہاجر) بھائیوں کے درمیان کھجوروں کے درخت تقسیم فرما دیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں“، (تب انصار نے مہاجرین سے کہا:) تم محنت کرو، ہم تمہیں پیداوار میں شریک کر لیں گے۔ انہوں (مہاجرین) نے کہا: ہم نے سن لیا اور ہم نے مان لیا۔ «رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ» ”اسے بخاری نے روایت کیا ہے“۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2931]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (2325)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
--. (جَوَازُ تَعْيِينِ وَكِيلٍ فِي المُعَامَلَاتِ)
معاملات میں وکیل بنانا جائز ہے
حدیث نمبر: 2932
2932 - وَعَنْ عُرْوَةَ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ الْبَارِقِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ أَعْطَاهُ دِينَارًا لِيَشْتَرِيَ بِهِ شَاةً فَاشْتَرَى لَهُ شَاتَيْنِ، فَبَاعَ إِحْدَاهُمَا بِدِينَارٍ، وَأَتَاهُ بِشَاةٍ وَدِينَارٍ، فَدَعَا لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْعِهِ بِالْبَرَكَةِ ، فَكَانَ لَوِ اشْتَرَى تُرَابًا لَرَبِحَ فِيهِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
عروہ بن ابی جعد البارقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں ایک دینار دیا تاکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ایک بکری خریدیں، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے دو بکریاں خریدیں، اور پھر ان میں سے ایک بکری ایک دینار میں فروخت کر دی، اور ایک بکری اور ایک دینار آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش کر دیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی بیع میں برکت کی دعا فرمائی، پس اگر وہ مٹی بھی خرید لیتے تو اس میں نفع کماتے تھے۔ «رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ» [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2932]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (3642)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
--. (اللَّهُ تَعَالَى حَافِظُ الشُّرَكَاءِ الأُمَنَاءِ)
امانت دار شرکاء کا اللہ تعالیٰ محافظ ہوتا ہے
حدیث نمبر: 2933
[ ص: 1967 ] الْفَصْلُ الثَّانِي 2933 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - رَفَعَهُ، قَالَ:"إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ: أَنَا ثَالِثُ الشَّرِيكَيْنِ مَا لَمْ يَخُنْ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ ، فَإِذَا خَانَهُ خَرَجْتُ مِنْ بَيْنِهِمَا". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَزَادَ رَزِينٌ:"وَجَاءَ الشَّيْطَانُ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مرفوع روایت بیان کرتے ہیں کہ اللہ عزوجل فرماتا ہے: ”جب دو شراکت داروں میں سے کوئی ایک اپنے ساتھی سے خیانت نہیں کرتا تو میں ان کا تیسرا ہوتا ہوں، جب وہ اس سے خیانت کرتا ہے تو میں ان دونوں میں سے نکل جاتا ہوں۔“ ابوداؤد۔ اور رزین نے یہ اضافہ نقل کیا ہے: ”اور شیطان آ جاتا ہے۔“ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد و رزین۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2933]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (3383) و رزين (لم أجده، و زيادته ’’وجاء الشيطان‘‘: لم أجده)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
--. (بَيَانُ أَدَاءِ الأَمَانَةِ)
امانت ادا کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2934
2934 - وَعَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ"أَدِّ الْأَمَانَةَ إِلَى مَنِ ائْتَمَنَكَ ، وَلَا تَخُنْ مَنْ خَانَكَ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ وَالدَّارِمِيُّ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص تمہارے پاس امانت رکھے تو تم امانت واپس کر دو، اور جو شخص تم سے خیانت کرے تو تم اس سے خیانت نہ کرو۔“ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی و ابوداؤد و الدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2934]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه الترمذي (1264 وقال: حسن غريب) و أبو داود (3535) و الدارمي (264/2 ح 2600)
٭ شريک القاضي مدلس و عنعن و قيس بن الربيع ضعيف ضعفه الجمھور و للحديث شواھد ضعيفة .»
٭ شريک القاضي مدلس و عنعن و قيس بن الربيع ضعيف ضعفه الجمھور و للحديث شواھد ضعيفة .»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف
--. (وَكِيلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وکیل
حدیث نمبر: 2935
2935 - وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: أَرَدْتُ الْخُرُوجَ إِلَى خَيْبَرَ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، وَقُلْتُ: إِنِّي أَرَدْتُ الْخُرُوجَ إِلَى خَيْبَرَ فَقَالَ:"إِذَا أَتَيْتَ وَكِيلِي فَخُذْ مِنْهُ خَمْسَةَ عَشَرَ وَسْقًا فَإِنِ ابْتَغَى مِنْكَ آيَةً فَضَعْ يَدَكَ عَلَى تَرْقُوَتِهِ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے خیبر جانے کا ارادہ کیا تو میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر سلام کیا اور عرض کیا: میں خیبر جانے کا ارادہ رکھتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میرے وکیل کے پاس جاؤ تو اس سے پندرہ وسق کھجوریں لے لینا، اور اگر وہ تجھ سے کوئی نشانی طلب کرے تو اپنا ہاتھ اس کے حلق پر رکھ دینا۔“ (اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد) [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2935]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (3632)
٭ محمد بن إسحاق بن يسار مدلس و لم أجد تصريح سماعه .»
٭ محمد بن إسحاق بن يسار مدلس و لم أجد تصريح سماعه .»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
--. (فِي شَرِكَةِ المُضَارَبَةِ خَيْرٌ وَبَرَكَةٌ)
شرکت مضاربت میں خیر و بھلائی ہے
حدیث نمبر: 2936
الْفَصْلُ الثَّالِثُ 2936 - عَنْ صُهَيْبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"ثَلَاثٌ فِيهِنَّ الْبَرَكَةُ: الْبَيْعُ إِلَى أَجَلٍ ، وَالْمُقَارَضَةُ، وَاخْتِلَاطُ الْبُرِّ بِالشَّعِيرِ لِلْبَيْتِ لَا لِلْبَيْعِ". رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ.
صہیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تین چیزوں میں برکت ہے، ایک مدت تک (ادھار) بیع کرنا، مضاربت کرنا، اور گندم میں جو ملانا گھر میں استعمال کے لیے، تجارت کے لیے نہیں۔“ اس کی سند بہت زیادہ ضعیف ہے، اسے ابنِ ماجہ نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2936]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف جدًا، رواه ابن ماجه (2289)
٭ فيه نصر بن القاسم: مجھول و صالح: مجھول الحال و قال العقيلي في عبد الرحيم: ’’مجھول بالنقل، حديثه غير محفوظ‘‘ فالسند مظلم و قال الذهبي: ’’إسناد مظلم والمتن باطل‘‘ و أورده ابن الجوزي في الموضوعات (248/2. 249)»
٭ فيه نصر بن القاسم: مجھول و صالح: مجھول الحال و قال العقيلي في عبد الرحيم: ’’مجھول بالنقل، حديثه غير محفوظ‘‘ فالسند مظلم و قال الذهبي: ’’إسناد مظلم والمتن باطل‘‘ و أورده ابن الجوزي في الموضوعات (248/2. 249)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف جدًا
--. (وَاقِعَةٌ جَمِيلَةٌ)
ایک خوبصورت واقعہ
حدیث نمبر: 2937
2937 - وَعَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ مَعَهُ بِدِينَارٍ لِيَشْتَرِيَ لَهُ بِهِ أُضْحِيَّةً ، فَاشْتَرَى كَبْشًا بِدِينَارٍ، وَبَاعَهُ بِدِينَارَيْنِ، فَرَجَعَ فَاشْتَرَى أُضْحِيَّةً بِدِينَارٍ فَجَاءَ بِهَا وَبِالدِّينَارِ الَّذِي اسْتَفْضَلَ مِنَ الْأُخْرَى، فَتَصَدَّقَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالدِّينَارِ فَدَعَا لَهُ أَنْ يُبَارَكَ لَهُ فِي تِجَارَتِهِ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ.
حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں ایک دینار دے کر بھیجا تاکہ وہ اس سے آپ کے لیے قربانی خریدیں، انہوں نے ایک دینار کا مینڈھا خریدا اور اسے دو دینار میں بیچ دیا، وہ پھر واپس گئے اور ایک دینار کی قربانی خریدی، اور وہ قربانی کا جانور اور وہ دینار جو منافع ہوا تھا لے کر حاضر ہوئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ دینار صدقہ کر دیا اور ان کے لیے دعا فرمائی کہ ان کی تجارت میں برکت ڈال دی جائے۔ (اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی وابوداؤد)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2937]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (1257) [و أبو داود: 3386]
٭ حبيب بن أبي ثابت مدلس و عنعن و ھو ’’شيخ من أھل المدينة‘‘ في رواية أبي داود (3386)»
٭ حبيب بن أبي ثابت مدلس و عنعن و ھو ’’شيخ من أھل المدينة‘‘ في رواية أبي داود (3386)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
--. (عَدَمُ جَوَازِ القَبْضِ غَيْرِ الشَّرْعِيِّ عَلَى شِبْرٍ مِنَ الأَرْضِ)
ایک بالشت زمین پر بھی ناجائز قبضہ ٹھیک نہیں
حدیث نمبر: 2938
[ ص: 1969 ] (11) بَابُ الْغَصْبِ وَالْعَارِيَّةِ الْفَصْلُ الْأَوَّلُ 2938 - عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَنْ أَخَذَ شِبْرًا مِنَ الْأَرْضِ ظُلْمًا ، فَإِنَّهُ يُطَوَّقُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ سَبْعِ أَرَضِينَ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
سعید بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص ظلم سے بالشت برابر زمین حاصل کرتا ہے تو روزِ قیامت سات زمینوں کا طوق اس کے گلے میں ڈالا جائے گا۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2938]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (3198) و مسلم (1610/140)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه