🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (كَيْفِيَّةُ العَطِيَّةِ حَتَّى نِهَايَةِ العُمْرِ)
زندگی تک کے لیے عطیہ کرنا کیسا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3009
[ ص: 2005 ] 3009 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: الْعُمْرَى جَائِزَةٌ  . مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”عمریٰ (عمر بھر کا عطیہ) جائز ہے۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 3009]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (2626) و مسلم (1626/32)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (العُمْرِيَّةُ وَالمَعْمُولَةُ تَصِيرُ مِلْكًا لِلْوَرَثَةِ)
عمریٰ، معمولہ ورثاء کی ملکیت بن جاتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3010
3010 - وَعَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِنَّ الْعُمْرَى مِيرَاثٌ لِأَهْلِهَا". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
جابر رضی اللہ عنہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”عمریٰ، عمریٰ لینے والے وارثوں کی میراث ہے۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 3010]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1625/31)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (العُمْرِيَّةُ مِلْكٌ لِمَنْ أُعْطِيَتْ لَهُ)
عمریٰ اسی کی ملکیت جس کو دیاجائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3011
3011 - وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَيُّمَا رَجُلٍ أُعْمِرَ عُمْرَى لَهُ وَلِعَقِبِهِ  فَإِنَّهَا لِلَّذِي أُعْطِيَهَا لَا يَرْجِعُ إِلَى الَّذِي أَعْطَاهَا ; لِأَنَّهُ أَعْطَى عَطَاءً وَقَعَتْ فِيهِ الْمَوَارِيثُ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جس شخص اور اس کی اولاد کو عمریٰ دیا گیا تو وہ انہی کا ہے جن کو دیا گیا، وہ دینے والے کو واپس نہیں ہو گا، کیونکہ اس نے ایک ایسا عطیہ دیا ہے جس میں میراث واقع ہو گئی ہے۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 3011]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (2625) و مسلم (1625/20)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (بَيَانُ إِعْطَاءِ العُمْرِيَّةِ لِشَخْصٍ بِشَكْلٍ ذَاتِيٍّ)
عمریٰ کسی کو ذاتی طور پر دینے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3012
3012 - وَعَنْهُ قَالَ: إِنَّمَا الْعُمْرَى الَّتِي أَجَازَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَقُولَ: هِيَ لَكَ وَلِعَقِبِكَ  ، فَأَمَّا إِذَا قَالَ: هِيَ لَكَ مَا عِشْتَ  فَإِنَّهَا تَرْجِعُ إِلَى صَاحِبِهَا. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، عمریٰ جسے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے نافذ کیا ہے وہ یہ ہے کہ ”کوئی شخص کہے: یہ (عمریٰ) تمہارے اور تمہاری اولاد کے لیے ہے، اور اگر وہ کہے کہ جب تک تو زندہ رہے یہ چیز تیری ہے، تو پھر (اس کی وفات کے بعد) یہ اس کے مالک کو واپس مل جائے گی۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 3012]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (2625) و مسلم (1625/23)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (مَا هُوَ الهَدِيَّةُ المَمْنُوعَةُ؟)
ممنوع تحفہ کون سا ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3013
(الْفَصْلُ الثَّانِي) 3013 - عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: لَا تُرْقِبُوا وَلَا تُعْمِرُوا، فَمَنْ أُرْقِبَ شَيْئًا أَوْ أُعْمِرَ فَهِيَ لِوَرَثَتِهِ  . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”تم رقبیٰ کے طور پر کوئی چیز دو نہ عمریٰ کے طور پر، جس شخص کو رقبیٰ کے طور پر کوئی چیز دی گئی یا عمریٰ کے طور پر تو وہ اس کے وارثوں کی ہے۔“ اسنادہ صحیح، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 3013]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أبو داود (3556)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (العُمْرِيَّةُ وَالرُّقْبَى جَائِزَةٌ)
عمریٰ اور رقبیٰ جائز ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3014
3014 - وَعَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: الْعُمْرَى جَائِزَةٌ لِأَهْلِهَا  ، وَالرُّقْبَى جَائِزَةٌ لِأَهْلِهَا  . رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالتِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ.
جابر رضی اللہ عنہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ” «الْعُمْرٰی» (عمریٰ)، جس شخص کو عمریٰ دیا جائے اس کے اہل خانہ کے لیے نافذ ہو گا اور «الرُّقْبٰی» (رقبیٰ)، جس شخص کو رقبیٰ دیا جائے وہ اس کے اہل خانہ کے لیے نافذ ہو گا۔“ صحیح، رواہ احمد والترمذی وابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 3014]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أحمد (303/3 ح 14304) و الترمذي (1351 وقال: حسن) و أبو داود (3558)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (الشَّيْءُ المُعْطَى عَلَى سَبِيلِ العُمْرِيَّةِ يَكُونُ لِمَنْ أُعْطِيَ أَوْ لِذُرِّيَّتِهِ)
عمریٰ کے طور پر دی گئی چیز اس کی یا اس کی اولاد کی جس کو دی گئی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3015
(الْفَصْلُ الثَّالِثُ) 3015 - عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"أَمْسِكُوا أَمْوَالَكُمْ عَلَيْكُمْ لَا تُفْسِدُوهَا، فَإِنَّهُ مَنْ أَعْمَرَ عُمْرَى فَهِيَ لِلَّذِي أُعْمِرَ حَيًّا وَمَيِّتًا وَلِعَقِبِهِ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اپنے اموال کی حفاظت کرو اور انہیں خراب نہ کرو، کیونکہ جس شخص نے «عُمْرٰی» (زندگی بھر کے لیے عطیہ) دیا تو وہ اسی شخص کا ہے جس کو «عُمْرٰی» دیا گیا، اس کی زندگی میں بھی، اس کے مرنے کے بعد بھی اور اس کے ورثاء کا ہے۔“ [رواہ مسلم] [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 3015]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1625/26)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (هَدِيَّةُ الزَّهْرَةِ مَحْبُوبَةٌ)
پھول کا تحفہ پسندیدہ ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3016
بَابٌ"الْفَصْلُ الْأَوَّلُ" 3016 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ عُرِضَ عَلَيْهِ رَيْحَانٌ فَلَا يَرُدُّهُ  فَإِنَّهُ خَفِيفُ الْمَحْمَلِ طَيِّبُ الرِّيحِ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کو خوشبو پیش کی جائے تو وہ اسے واپس نہ کرے کیونکہ وہ ہلکا سا احسان اور اچھی خوشبو ہے۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 3016]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (2253/20)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (كَمْ هُوَ نَكِرٌ إِعْطَاءُ هَدِيَّةٍ ثُمَّ اسْتِرْجَاعُهَا)
ہبہ دے کر واپس لینا کس قدر ناپسندیدہ ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3017
3017 - وَعَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ لَا يَرُدُّ الطِّيبَ  . رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ”خوشبو (کے تحفے) کو واپس نہیں کیا کرتے تھے۔“ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 3017]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (5929)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (عَدَمُ جَوَازِ إِعْطَاءِ شَيْءٍ ثُمَّ اسْتِرْجَاعِهِ)
کسی کو کوئی چیز دے کر واپس لینا ٹھیک نہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3018
3018 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: الْعَائِدُ فِي هِبَتِهِ  كَالْكَلْبِ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ لَيْسَ لَنَا مَثَلُ السَّوْءِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”ہبہ واپس لینے والا، قے کر کے اسے چاٹنے والے کتے کی طرح ہے۔ ہمارے لیے بری مثال نہیں۔“ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 3018]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (2622)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں