🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. مُسْنَدُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15289
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ , حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ , عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ جَابِرٍ , قَالَ:" قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالشُّفْعَةِ فِي كُلِّ مَا لَمْ يُقْسَمْ , فَإِذَا وَقَعَتِ الْحُدُودُ , وَصُرِّفَتِ الطُّرُقُ فَلَا شُفْعَةَ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر اس مال میں حق شفعہ کو ثابت قرار دیا ہے جو تقسیم نہ ہوا ہو جب حدبندی ہو جائے اور راستے الگ ہو جائیں تو پھر حق شفعہ باقی نہیں رہتا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15289]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2214
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15290
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ , وَمُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ , قَالَا: أَنْبَأَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ , أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ الزُّهْرِيُّ , عَنْ حَدِيثِ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ , عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ أَخْبَرَهُ , أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى أَيُّمَا رَجُلٍ أُعْمِرَ عُمْرَى لَهُ وَلِعَقِبِهِ , فَقَالَ:" قَدْ أَعْطَيْتُكَهَا وَعَقِبَكَ مَا بَقِيَ مِنْكُمْ أَحَدٌ , فَإِنَّمَا هِيَ قَالَ أَبُو بَكْرٍ لِمَنْ أَعْطَاهَا , وَقَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ لِمَنْ أُعْطِيَهَا , وَإِنَّهَا لَا تَرْجِعُ إِلَى صَاحِبِهَا مِنْ أَجْلِ أَنَّهُ أَعْطَاهَا عَطَاءً وَقَعَتْ فِيهِ الْمَوَارِيثُ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ فرما دیا ہے کہ جس شخص کو عمربھر کے لئے کوئی چیز دے دی گئی ہو وہ اس کی اور اس کی اولاد کی ہو گی اور جس نے دی وہ اس کی اس بات کی وجہ سے اس سے جداہو گئی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15290]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1625
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15291
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ , حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ سَلَمَةَ , أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ , عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ يَوْمَ النَّحْرِ ضُحًى , وَرَمَى فِي سَائِرِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ بَعْدَمَا زَالَتِ الشَّمْسُ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دس ذالحجہ کو چاشت کے وقت جمرہ اولی کو کنکر یاں ماریں اور بعد کے دنوں میں زوال کے وقت رمی فرمائی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15291]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1299
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15292
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ , عَنْ سَعِيدٍ , أَنْبَأَنَا قَتَادَةُ , عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ , عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صَلُّوا عَلَى أَخٍ لَكُمْ مَاتَ بِغَيْرِ أَرْضِكُمْ"، قَالُوا: مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ , قَالَ:" النَّجَاشِيُّ صْحَمَةُ"، قَالَ: فَقُلْتُ: فَصَفَفْتُمْ عَلَيْهِ؟، قَالَ: نَعَمْ , كُنْتُ فِي الصَّفِّ الثَّالِثِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن فرمایا کہ اپنے اس بھائی کی نماز جنازہ پڑھو جو دوسرے شہر میں انتقال کر گیا صحابہ نے پوچھا: یا رسول اللہ! کون؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نجاشی اصحمہ میں نے پوچھا کہ پھر فرمایا کہ آپ نے صفیں باندھیں تو انہوں نے فرمایا: ہاں اور میں تیسری صف میں تھا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15292]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد سقطت الواسطة بين يزيد بن هارون وقتادة، وانظر: 14150 و 14151
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15293
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا بَهْزٌ , حَدَّثَنَا مُثَنَّى بْنُ سَعِيدٍ , حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ نَافِعٍ , عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ بِيَدِهِ إِلَى مَنْزِلِهِ , فَلَمَّا انْتَهَى قَالَ:" مَا مِنْ غَدَاءٍ؟" أَوْ" عَشَاءٍ" شَكَّ طَلْحَةُ، قَالَ: فَأَخْرَجُوا فَلْقًا مِنْ خُبْزٍ , قَالَ:" مَا مِنْ أُدْمٍ؟"، قَالُوا: لَا , إِلَّا شَيْءٌ مِنْ خَلٍّ، قَالَ:" أَدْنِيهِ , فَإِنَّ الْخَلَّ نِعْمَ الْأُدْمُ هُوَ"، قَالَ جَابِرٌ: مَا زِلْتُ أُحِبُّ الْخَلَّ مُنْذُ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ طَلْحَةُ: مَا زِلْتُ أُحِبُّ الْخَلَّ مُنْذُ سَمِعْتُهُ مِنْ جَابِرٍ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور ہم دونوں چلتے چلتے کسی حجرے پر پہنچے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ تمہارے پاس کچھ کھانے کو ہے؟ انہوں نے کچھ روٹیاں لا کر دسترخوان پر رکھ دیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ تمہارے پاس کوئی سالن ہے انہوں نے عرض کیا: البتہ تھوڑا ساسر کہ ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہی لے آؤ سرکہ تو بہترین سالن ہے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اس وقت سے سرکہ کو پسند کرتا ہوں جب سے میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث سنی ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15293]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد قوي، م: 2052
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15294
رقم الحديث: 14997 (حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ , حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ , حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُمَّ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ , فَأَيُّمَا رَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ سَبَبْتُهُ , أَوْ جَلَدْتُهُ , أَوْ لَعَنْتُهُ , فَاجْعَلْهَا لَهُ زَكَاةً وَأَجْرًا"۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مروی ہے کہ نبی آ کر م صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں بھی ایک انسان ہوں اے اللہ میرے منہ سے جس مسلمان کے لیے سخت کلمات نکل جائیں وہ اس کے لئے باعث تزکیہ واجر ثواب بنادے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15294]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 2602، وانظر ما بعدہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15295
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ , حَدَّثَنَا عِيسَى , عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ مِثْلَهُ , غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ:" زَكَاةً وَرَحْمَةً".
گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15295]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م: 2602، وانظر ما قبله
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15296
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ , حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ , عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا اسْتَجْمَرَ أَحَدُكُمْ , فَلْيَسْتَجْمِرْ ثَلَاثًا".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص پتھروں سے استنجاء کر ے تو اسے طاق عدد میں پتھر استعمال کرنے چاہئیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15296]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد قوي كسابقه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15297
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ , حَدَّثَنَا عِيسَى , حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ , قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ وَلَا مُسْلِمَةٍ , وَلَا مُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ , يُصِيبُهُ مَرَضٌ , إِلَّا حَطَّ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ خَطَايَاهُ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے جو مؤمن مرد اور عورت اور جو مسلمان مرد اور عورت بیمار ہوتا ہے اللہ اس کے گناہوں کو معاف کر دیتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15297]

الحكم على الحديث:
إسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15298
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ , حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ , قِرَاءَةً عَلَيْنَا مِنْ كِتَابِهِ , عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَطَاءٍ , عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ جَابِرٍ , عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا، فَقُدَّ قَمِيصُهُ مِنْ جَيْبِهِ حَتَّى أَخْرَجَهُ مِنْ رِجْلَيْهِ , فَنَظَرَ الْقَوْمُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ:" إِنِّي أَمَرْتُ بِبُدْنِي الَّتِي بَعَثْتُ بِهَا أَنْ تُقَلَّدَ الْيَوْمَ , وَتُشْعَرَ الْيَوْمَ عَلَى مَاءِ كَذَا وَكَذَا , فَلَبِسْتُ قَمِيصًا وَنَسِيتُ , فَلَمْ أَكُنْ أُخْرِجُ قَمِيصِي مِنْ رَأْسِي"، وَكَانَ قَدْ بَعَثَ بِبُدْنِهِ مِنَ الْمَدِينَةِ وَأَقَامَ بِالْمَدِينَةِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ساتھیوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک آپ نے اپنی قمیص چاک کر دی اور اسے اتار دیا کسی نے پوچھا: تو فرمایا کہ میں نے لوگوں سے یہ وعدہ لے کر رکھا تھا کہ وہ آج ہدی کے جانور کے گلے میں قلادہ باندھیں گے میں وہ بھول گیا تھا اسی لئے قمیص نہیں اتار سکا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جانور کو بھیج دیا اور خود مدینہ منورہ میں ہی تھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15298]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، سلف الكلام عليه عند الحديث رقم: 14129
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں