الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
نماز کا بیان
नमाज़ के बारे में
6. جبہ شامیہ میں نماز پڑھنا (درست ہے)۔
“ जुब्बा शामिया में नमाज़ पढ़ना ”
حدیث نمبر: 238
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک سفر میں تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے مغیرہ! پانی کا برتن اٹھا لو۔ تو میں نے اٹھا لیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم چلے یہاں تک کہ مجھ سے چھپ گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ضرورت رفع کی اور (اس وقت) آپ صلی اللہ علیہ وسلم (کے جسم اطہر) پر جبہ شامیہ تھا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا ہاتھ اس کی آستین سے نکالنے لگے تو وہ تنگ ہوا، لہٰذا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ کو اس کے نیچے سے نکالا، پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اعضائے شریفہ پر پانی ڈالا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو فرمایا جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو نماز کے لیے ہوتا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے موزوں پر مسح کیا پھر نماز پڑھی۔
7. نماز کے دوران (اور نماز کے علاوہ) برہنہ ہونے کی کراہت۔
“ नमाज़ में और नमाज़ के सिवा भी नंगा होना ठीक नहीं ”
حدیث نمبر: 239
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ (کی تعمیر) کے لیے قریش کے ہمراہ پتھر اٹھاتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم (کے جسم اطہر) پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تہبند (بندھی ہوئی) تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اے میرے بھتیجے! کاش تم اپنی تہبند اتار ڈالتے اور اسے اپنے شانوں پر پتھر کے نیچے رکھ لیتے۔ جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ازار کھول ڈالی اور اسے اپنے شانوں پر رکھ لیا، تو بیہوش ہو کر گر پڑے پھر اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم (کبھی) برہنہ نہیں دیکھے گئے۔
8. ستر، جس کو ڈھانپنا ضروری ہے۔
“ सतर, जिसे ढाँपना ज़रूरी है ”
حدیث نمبر: 240
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سخت بکل مارنے سے اور اس بات سے کہ آدمی ایک کپڑے میں گوٹھ مار کر بیٹھے اس طرح کہ اس کی شرمگاہ پر اس کا کوئی حصہ نہ ہو، منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 241
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو (قسم کی) بیع سے منع فرمایا ہے: لماس (چھونے کی) اور نباذ (پھینکنے کی) اور اس بات سے کہ کوئی اشتمال صماء (سخت بکل مارنا) کرے اور اس بات سے کہ کوئی شخص ایک کپڑے میں گوٹھ مار کر بیٹھے۔
حدیث نمبر: 242
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں مجھے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اس حج میں (جو حجتہ الوداع سے پہلے کیا گیا تھا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اس میں سب کے امیر تھے) قربانی کے دن منادی کرنے والوں کے ساتھ بھیجا تاکہ ہم منیٰ میں یہ اعلان کریں کہ اس سال کے بعد کوئی مشرک حج نہ کرے اور نہ کوئی برہنہ (ہو کر) کعبہ کا طواف کرے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پیچھے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بھیجا اور ان کو حکم دیا کہ وہ سورۃ برات کا اعلان کریں۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ پس سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے قربانی کے دن ہمارے ساتھ منیٰ کے لوگوں میں اعلان کیا: اس سال کے بعد کوئی مشرک حج نہ کرے اور نہ کوئی برہنہ (ہو کر) طواف کرے۔
9. ران کے بارے میں جو روایات بیان کی جاتی ہیں۔
“ जांघ के बारे में जो रवायतें बयान की जाती हैं ”
حدیث نمبر: 243
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر میں جہاد کیا تو ہم نے صبح کی نماز خیبر کے قریب اندھیرے میں پڑھی۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہوئے اور سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ (بھی) سوار ہوئے اور میں ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے سوار تھا، پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خیبر کی گلیوں میں چلے اور میرا گھٹنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ران سے مس کرتا جاتا تھا۔ پھر آپ نے اپنی ازار اپنی ران سے ہٹا دی یہاں تک کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ران کی سپیدی کو دیکھنے لگا۔ پھر آپ وادی کے اندر داخل ہو گئے تو فرمایا: اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے، خیبر کی خرابی آ گئی، بیشک ہم جس قوم کے میدان میں (بقصد جنگ) اترے ہوں تو ان ڈرائے ہوئے لوگوں کی صبح بری (حالت میں) ہوتی ہے۔ اسے تین بار فرمایا: سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں (خیبر کے) لوگ اپنے کاموں کے لیے نکلے تو انھوں نے کہا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم آ گئے) اور خمیس یعنی لشکر (بھی آ گیا) پس ہم نے خیبر کو بزور شمشیر حاصل کیا۔ پھر قیدی جمع کیے گئے تو سیدنا دحیہ رضی اللہ عنہ آئے اور انھوں نے کہا کہ اے اللہ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے ان قیدیوں میں سے کوئی لونڈی دے دیجئیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جاؤ اور کوئی لونڈی لے لو۔ انھوں نے صفیہ بنت حیی کو لے لیا۔ پھر ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ اللہ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے صفیہ حیی (قبیلہ) قریظہ اور نضیر کی سردار دحیہ رضی اللہ عنہ کو دے دی، وہ سوائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی کے قابل نہیں ہیں۔ تو آپ نے فرمایا: ان کو صفیہ کے ساتھ لے آؤ۔ پس جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صفیہ کی طرف نظر کی تو (دحیہ سے) فرمایا کہ: ان کے کوئی علاوہ اور لونڈی قیدیوں میں سے لو۔ (سیدنا انس رضی اللہ عنہ) کہتے ہیں کہ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صفیہ کو آزاد کر دیا اور ان سے نکاح کر لیا۔ یہاں تک کہ جب راہ میں (چلے) تو ام سلیم نے ام المؤمنین صفیہ رضی اللہ عنہا کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے آراستہ کیا اور شب کو آپ کے پاس بھیجا تو صبح کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بحیثیت دولہا فرمایا: جس کے پاس جو کچھ ہو وہ اسے لے آئے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چمڑے کا ایک دسترخوان بچھا دیا، پس کوئی کھجوریں لایا اور کوئی گھی لانے لگا۔ (راوی حدیث) کہتے ہیں میں خیال کرتا ہوں کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے ستو کا بھی ذکر کیا (پھر) کہتے ہیں پھر انھوں نے سب کو ملا کر ملیدہ بنایا تو یہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ولیمہ تھا۔
10. عورت کتنے کپڑوں میں نماز پڑھے؟
“ महिला कितने कपड़ों में नमाज़ पढ़े ? ”
حدیث نمبر: 244
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز پڑھتے تھے تو آپ کے ہمراہ کئی مسلمان عورتیں اپنی چادروں میں لپٹی ہوئی حاضر ہوتی تھیں، پھر وہ اپنے گھروں کی طرف ایسے وقت لوٹ جاتی تھیں کہ (اندھیرے کے سبب سے) کوئی انھیں پہچانتا نہ تھا۔
11. جب کسی ایسے کپڑے میں نماز پڑھے جس میں نقش و نگار ہوں اور اس کو دیکھے۔
“ जब किसी ऐसे कपड़े में नमाज़ पढ़े जिसमें बेल-बूटे बने हुए हों और उसको देखे ”
حدیث نمبر: 245
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی منقش چادر میں نماز پڑھی جس میں نقش تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر اس کے نقوش کی طرف پڑی۔ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوئے تو فرمایا: میری اس چادر کو ابوجہم کے پاس لے جاؤ اور مجھے ابوجہم کی سادہ چادر لا دو کیونکہ اس (منقش چادر) نے ابھی مجھے میری نماز سے غافل کر دیا تھا۔
12. اگر کوئی کسی مصلب یا تصویر دار کپڑے میں نماز پڑھے تو کیا اس کی نماز فاسد ہو جائے گی؟
“ यदि कोई व्यक्ति चित्रित कपड़े पर नमाज़ पढ़े तो क्या उसकी नमाज़ अमान्य हो जाएगी ? ”
حدیث نمبر: 246
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے پاس ایک پردہ تھا کہ انھوں نے اس سے اپنے گھر کے ایک گوشے کو ڈھانپا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہمارے پاس سے اپنا یہ پردہ ہٹا دو اس لیے کہ نماز میں اس کی تصویریں برابر میرے سامنے آتی ہیں۔
13. جس نے حریر کے لباس میں نماز پڑھی پھر اسے اتار ڈالا۔
“ जिसने रेशम में नमाज़ पढ़ी और फिर उसे उतार दिया ”
حدیث نمبر: 247
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک ریشمی جبہ (کوٹ، ایک قسم کا لباس جو کپڑوں کے اوپر سے پہنا جاتا ہے) ہدیہ کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پہن لیا اور اس میں نماز پڑھی، پھر جب فارغ ہوئے تو اسے زور سے کھینچ کر اتار ڈالا، گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے برا جانا اور فرمایا کہ پرہیزگاروں کو یہ زیبا نہیں ہے۔

Previous    1    2    3    4    5    6    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.