الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
مشروبات کا بیان
पीने की चीज़ों के बारे में
7. دودھ میں پانی ملا کر پینے (کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1940
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک انصاری کے پاس گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک ساتھی (ابوبکر رضی اللہ عنہ) بھی تھے پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا: اگر رات کا پانی (باسی) تمہاری مشک میں ہو تو (برتن سے) پلاؤ ورنہ ہم (یہیں) اوکھ سے منہ لگا کر پی لیں گے۔ (راوی) کہتے ہیں کہ یہ شخص اپنے باغ کو پانی دے رہا تھا (اس لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا)۔ اس شخص نے عرض کی کہ آپ جھونپڑی میں تشریف لے چلیے میرے پاس رات کا پانی (باسی) ہے (میں لاتا ہوں چنانچہ) وہ دونوں کو وہاں لے گیا اور ایک پیالہ میں پانی اور (کچھ) دودھ اپنی بکری کا اس میں دوھ کر لایا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پی لیا پھر جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آئے تھے انھوں نے بھی پیا۔
8. کھڑے ہو کر (پانی) پینا (جائز ہے)۔
حدیث نمبر: 1941
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ (کوفہ کی مسجد میں اس کے) چبوترے کے دروازے پر آئے اور کھڑے کھڑے پیا پھر کہا کہ بیشک کچھ لوگ اس طرح کھڑے ہو کر پانی پینے کو مکروہ سمجھتے ہیں حالانکہ میں نے خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح پیتے ہوئے دیکھا ہے جس طرح تم نے مجھے پیتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 1942
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آب زمزم کھڑے ہو کر پیا۔
9. منہ موڑ کر مشک سے پانی پینا جائز نہیں۔
حدیث نمبر: 1943
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مشک کو الٹی کرنے سے منع فرماتے تھے (یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) نے مشکوں کا منہ موڑ کر (ان سے) پانی پینے سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 1944
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشک یا مشکیزہ (راوی کا شک ہے) کے منہ، (سوراخ) سے پینے سے منع فرمایا ہے اور اس سے بھی کہ (کوئی) اپنے ہمسائے کو اپنی دیوار میں کھونٹی گاڑنے سے منع کرے۔
10. پیتے وقت برتن میں سانس لینے کی ممانعت۔
حدیث نمبر: 1944M
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
(کتاب: وضو کے بیان میں۔۔۔ باب: داہنے ہاتھ سے استنجاء کرنے کی ممانعت۔۔۔ میں یہ حدیث گزر چکی ہے)
11. سانس یا تین سانس میں پانی پینا۔
حدیث نمبر: 1945
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (پانی پیتے ہوئے) تین دفعہ سانس لیا کرتے تھے۔
12. چاندی کے برتن (میں پانی پینا درست نہیں)۔
حدیث نمبر: 1946
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص چاندی کے برتن میں پانی پیے (یا کھانا کھائے) تو بیشک وہ اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ بھرتا ہے۔
13. پیالوں میں پانی پینا (درست ہے)۔
حدیث نمبر: 1947
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بنی ساعدہ کے مکان میں آئے اور فرمایا: اے سہل! ہمیں پانی پلاؤ۔ میں نے اس پیالہ کو نکال کر اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو (پانی) پلایا۔ راوی کہتے ہیں کہ سیدنا سہل رضی اللہ عنہ نے وہی پیالہ ہمارے لیے نکالا اور ہم نے اس سے (کچھ) پیا۔ اس کے بعد عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے تحفتاً وہ پیالہ مانگا تو انھوں نے انھیں دے دیا۔
حدیث نمبر: 1948
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے پاس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پیالہ تھا، وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس پیالہ میں بہت مدت تک (پانی) پلایا ہے۔ (راوی) کہتے ہیں کہ اس پیالہ میں لوہے کا کڑا پڑا ہوا تھا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے یہ چاہا کہ اس کی جگہ چاندی یا سونے کا کڑا ڈلوا لیں تو سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے (یہ سن کر) کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بنائی ہوئی چیز کو مت بدلو تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے اس کو اسی طرح رہنے دیا۔

Previous    1    2    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.