الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
نکاح کے بیان میں
निकाह के बारे में
15. باپ اور دوسرا کوئی ولی باکرہ (بالغہ) اور ثیبہ کا نکاح اس کی رضامندی کے بغیر نہیں سکتے۔
حدیث نمبر: 1848
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیوہ عورت کا نکاح اس سے اجازت لیے بغیر نہ کیا جائے اور نہ باکرہ کا نکاح بغیر اس کی اجازت کے کیا جائے۔ لوگوں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! باکرہ کی اجازت کیونکر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا خاموش ہو جانا ہی (اس کی) رضامندی ہے۔
حدیث نمبر: 1849
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! کنواری لڑکی تو شرم کرتی ہو گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کا خاموش ہو جانا ہی (اس کی) رضامندی ہے۔
16. اگر کوئی شخص اپنی بیٹی کا نکاح کر دے اور وہ (اس نکاح سے) ناخوش ہو تو وہ نکاح ناجائز ہے۔
حدیث نمبر: 1850
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدہ خنساء بنت خذام انصاریہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے باپ نے ان کا نکاح کر دیا اور وہ ثیبہ تھیں (یعنی خاوند کر چکی تھیں) وہ اس نکاح سے ناخوش تھیں، پھر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں (اور یہ ذکر کیا) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ نکاح (جو ان کے باپ نے کر دیا تھا) فسخ کر دیا۔
17. اپنے کسی مسلمان بھائی کے پیغام (نکاح) پر پیغام نہ بھیجے جب تک کہ وہ اس سے نکاح کر لے یا پیغام نہ چھوڑ دے۔
حدیث نمبر: 1851
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ کوئی شخص کسی دوسرے کے بھاؤ پر بھاؤ کرے اور نہ ایک مرد اپنے بھائی کے پیغام (نکاح) پر پیغام بھیجے جب تک کہ پہلا منگیتر اپنی منگنی نہ چھوڑ دے یا پیغام بھیجنے والے دوسرے آدمی کو اجازت دیدے۔
18. ان شرطوں کا بیان کہ جن کا نکاح میں طے کرنا درست نہیں۔
حدیث نمبر: 1852
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی عورت کو اپنے خاوند سے یہ درخواست کرنا درست نہیں کہ وہ اس کی بہن (سوکن) کو طلاق دیدے، اس لیے کہ اس کے حصے کا پیالہ بھی خود انڈیل لے، یہ نہیں ہو سکتا، جتنا اس کی قسمت میں ہے وہی ملے گا۔
19. جو عورتیں دلہن کو (دولہا کے پاس) لے جائیں اور اس کے لیے ان کی برکت کی دعا۔
حدیث نمبر: 1853
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ ایک دلہن کو ایک انصاری شخص کے پاس لے گئیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عائشہ تمہارے ساتھ کچھ کھیل کود کا سامان تو تھا ہی نہیں (دیکھو!) انصاری لوگ کھیل کود سے خوش ہوتے ہیں۔
20. جب خاوند اپنی بیوی کے پاس آئے تو کیا کہے؟
حدیث نمبر: 1854
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر کوئی اپنی بیوی کے پاس آتے وقت یہ کلمات دعا کہے اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں۔ یا اللہ! مجھے شیطان کے شر سے بچائے اور جو اولاد ہمیں دے شیطان کو اس سے دور رکھ۔ پھر ان کو کوئی اولاد نصیب ہو تو اسے شیطان ضرر نہ پہنچا سکے گا۔
21. ولیمہ کرنا اگرچہ ایک بکری ہی کا ہو۔
حدیث نمبر: 1855
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی کسی بیوی کا ولیمہ ایسا نہیں کیا جیسا ام المؤمنین زینب رضی اللہ عنہا کا کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بکری کے ساتھ ان کا ولیمہ کیا۔
22. جو ایک بکری سے کم ولیمہ کرے (تو جائز ہے)۔
حدیث نمبر: 1856
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدہ صفیہ بنت شیبہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بعض بیویوں کا ولیمہ دو مد جو ہی میں کر دیا۔
23. دعوت ولیمہ اور ہر ایک دعوت کا قبول کرنا لازم ہے اور سات دن تک ولیمہ کی دعوت کرتے رہنا۔
حدیث نمبر: 1857
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کو ولیمہ کی دعوت دی جائے اور تو ضرور جائے۔

Previous    1    2    3    4    5    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.