الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
نکاح کے بیان میں
निकाह के बारे में
33. عورت کے پاس بجز محرم کے کوئی تنہائی میں نہ جائے اور جس عورت کا خاوند موجود نہ ہو اس کے پاس جانا۔
حدیث نمبر: 1868
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورتوں کے پاس (تنہائی میں) جانے سے پرہیز کرو۔ ایک انصاری شخص نے کہا کہ آپ دیور کے لیے بتائیے (کہ اس کا کیا حکم ہے؟) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دیور تو موت ہے (یعنی اس سے زیادہ بچنا چاہیے)۔
34. کوئی عورت کسی عورت سے مل کر اس کی تعریف اپنے شوہر سے نہ کرے۔
حدیث نمبر: 1869
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورت، عورت سے مل کر اس کی تعریف اپنے خاوند سے اس طرح نہ کرے جیسے وہ کھلم کھلا دیکھ رہا ہے (ایسا نہ ہو کہ کوئی فتنہ پیدا ہو جائے)۔
35. آدمی لمبے سفر سے رات کو اپنے گھر میں نہ آئے (ایسا نہ ہو کہ اپنے گھر والوں پر تہمت لگانے کا موقع پیدا ہو)۔
حدیث نمبر: 1870
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تمہیں گھر سے غائب ہوئے عرصہ دراز گر جائے تو رات کو اپنے گھر نہ آیا کرو۔
حدیث نمبر: 1871
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم رات کو اپنے گھر پہنچو تو گھر والوں کے پاس نہ جاؤ، یہاں تک کہ وہ عورت جس کا خاوند غائب تھا استرہ لے لے (یعنی پاکی کر لے) اور جس کے بال بکھرے ہیں، کنگھی کر لے۔

Previous    1    2    3    4    5    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.