الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
اذان کا بیان
अज़ान के बारे में
حدیث نمبر: 410
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی حدیث کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بحالت مرض اپنے گھر میں نماز پڑھی، پہلے گزر چکی ہے اور اس روایت میں کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب امام بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔ (لیکن یہ حکم بعد میں منسوخ ہو گیا تھا دیکھئیے باب: مریض کو کتنی بیماری تک جماعت میں حاضر ہونا چاہیے؟)
35. امام کے پیچھے مقتدی کب سجدہ کرے؟
“ इमाम के पीछे नमाज़ी कब सज्दा करे ? ”
حدیث نمبر: 411
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا براء (بن عازب رضی اللہ عنہ) نے بیان کیا کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سمع اﷲ لمن حمدہ کہتے تو ہم میں سے کوئی شخص اپنی پیٹھ اس وقت تک نہ جھکاتا جب تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ میں نہ چلے جاتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ہم لوگ سجدے میں جاتے تھے۔
36. امام سے پہلے سر اٹھانا گناہ (عظیم) ہے۔
“ इमाम से पहले सिर को उठाना पाप है ”
حدیث نمبر: 412
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی شخص جو اپنا سر امام سے پہلے اٹھا لیتا ہے، تو کیا وہ اس بات کا خوف نہیں کرتا کہ اللہ تعالیٰ اس کے سر کو گدھے کا (سا) سر بنا دے یا اس کی صورت گدھے کی (سی) صورت کر دے؟
37. غلام، آزاد کردہ شخص اور جو بالغ نہ ہو، ان کی امامت کا بیان۔
“ ग़ुलाम, मुक्ति पाने वाले और नाबालिग़ की इमामत के बारे में ”
حدیث نمبر: 413
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سنو! اطاعت کرو! اگرچہ کوئی حبشی (تم پر) حاکم بنا دیا جائے اور جس کا سر سوکھے انگور کے برابر ہو۔
38. جب امام (نماز کو) پورا نہ کرے لیکن مقتدی پورے (طور پر) کریں۔
“ जब इमाम नमाज़ को पूरा न करे और नमाज़ी पुरे तोर पर करें ”
حدیث نمبر: 414
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ لوگ جو تمہیں نماز پڑھاتے ہیں اگر ٹھیک پڑھائیں گے تو تمہارے لیے ثواب ہے اور اگر وہ غلطی کریں گے تو تمہارے لیے تو ثواب ہی ہے اور ان پر گناہ ہے۔
39. جب دو (آدمی نماز پڑھتے) ہوں تو مقتدی کو امام کے داہنی طرف اس کے پہلو میں (اس کے) برابر کھڑا ہونا چاہیے۔
“ यदि नमाज़ में दो व्यक्ति हों तो नमाज़ी इमाम के दाएं ओर बराबर में खड़ा हो ”
حدیث نمبر: 415
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی حدیث کہ ایک شب وہ اپنی خالہ ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کے ہاں ٹھہرے تھے، گزر چکی ہے (دیکھئیے کتاب: وضو کا بیان۔۔۔ باب: وضو ٹوٹنے کے بعد (بغیر وضو کیے) قرآن کی تلاوت کرنا۔۔۔) اور اس روایت میں فرماتے ہیں کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے یہاں تک کہ سانس کی آواز آنے لگی۔ اس کے بعد مؤذن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لے گئے اور نماز فجر ادا کی اور وضو نہیں کیا۔ (اس حدیث میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دائیں جانب کھڑے ہو کر نماز پڑھنے کا ذکر ہے)
40. جب امام (نماز کو) طول دے اور کسی شخص کو کچھ ضرورت ہو اور وہ (نماز توڑ کو) چلا جائے (اور کہیں اور) نماز پڑھ لے (تو جائز ہے)۔
“ इमाम नमाज़ को लम्बा करे तो नमाज़ छोड़ कर दूसरी जगह नमाज़ पढ़ना ”
حدیث نمبر: 416
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ (عشاء) کی نماز پڑھتے اس کے بعد واپس جاتے تو اپنی قوم کی امامت کرتے (ایک مرتبہ) انھوں نے عشاء کی نماز پڑھائی تو سورۃ البقرہ پڑھی۔ ایک شخص (نماز توڑ کر) چل دیا تو اس سے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو بڑا دکھ ہوا۔ یہ خبر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے معاذ رضی اللہ عنہ سے تین مرتبہ فرمایا: فتان، فتان، فتان (فتنہ ڈالنے والا) یا یہ فرمایا: فاتن، فاتن، فاتن (یعنی فتنہ پرداز) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے معاذ رضی اللہ عنہ کو اوسا مفصل کی دو سورتوں (کے پڑھنے) کا حکم دیا۔
41. امام کو قیام میں تخفیف کرنا (چاہیے) اور رکوع و سجود کو پورا کرنا (چاہیے)۔
“ इमाम को क़याम छोटा ओर रुकू ओर सज्दा पूरा करना चाहिए ”
حدیث نمبر: 417
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے کہا کہ یا رسول اللہ! اللہ کی قسم میں صبح کی نماز سے صرف فلاں شخص کے باعث پیچھے رہ جاتا ہوں کیونکہ وہ ہمیں نماز لمبی پڑھاتا ہے۔ پس میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی نصیحت (کے وقت) اس دن سے زیادہ غضبناک نہیں دیکھا اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں کچھ لوگ (آدمیوں کو عبادت سے) نفرت دلانے والے ہیں۔ پس جو شخص تم میں سے لوگوں کو نماز پڑھائے تو چاہیے کہ وہ تخفیف کیا کرے کیونکہ مقتدیوں میں ضعیف (بھی ہوتے) ہیں اور بوڑھے بھی اور صاحب حاجت (بھی)۔
حدیث نمبر: 418
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ (کی حدیث جو اوپر گزر چکی ہے دیکھئیے باب: جب امام (نماز کو) طول دے اور کسی شخص کو کچھ ضرورت ہو اور وہ (نماز توڑ کو) چلا جائے (اور کہیں اور) نماز پڑھ لے) کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تو نے ((سبّع اسم ربّک الا علٰی)) (اور) ((والشّمس وضحٰھا)) اور ((والّیل اذا یغشیٰ)) کے ساتھ نماز کیوں نہ پڑھا دی؟
42. نماز میں اختصار کرنا اور اس کو کامل کرنا سنت ہے۔
“ नमाज़ को छोटा करके पूरा पढ़ना ”
حدیث نمبر: 419
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مختصر نماز پڑھتے اور اس کو کامل (ادا) کرتے تھے۔

Previous    1    2    3    4    5    6    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.