الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
نماز کے مسائل
नमाज़ के मसले
32. دونوں سجدوں کے درمیان کچھ دیر ٹھہرنا چاہیے۔
“ दोनों सजदों के बीच कुछ समय रुकना चाहिए ”
حدیث نمبر: 465
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اس بات میں کمی نہ کروں گا کہ تمہیں ویسی ہی نماز پڑھاؤں جیسا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پڑھاتے دیکھا ہے .... یہ حدیث پہلے گزر چکی ہے (دیکھئیے باب: جب رکوع سے اپنا سر اٹھائے تو اس وقت اطمینان سے کھڑا ہونا چاہیے)
33. سجدوں میں اپنی کہنیاں (زمین پر) نہ بچھائے۔
“ सजदों में कोहनी ज़मीन पर न बिछाए ”
حدیث نمبر: 466
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سجدوں میں اعتدال کرو اور تم میں سے کوئی شخص اپنی دونوں کہنیاں (زمین پر)، جس طرح کہ کتا بچھا لیتا ہے، نہ بچھائے۔
34. جو شخص اپنی نماز کی طاق رکعت میں پہلے سیدھا بیٹھ جائے پھر اس کے بعد کھڑا ہو۔
“ यानि पहली और तीसरी रकअत में पहले सीधे बैठना फिर खड़े होना ”
حدیث نمبر: 467
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھتے دیکھا تو (دیکھا کہ) جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز کی طاق رکعت میں ہوتے تھے تو جب تک سیدھے نہ بیٹھ جاتے تھے کھڑے نہ ہوتے تھے۔
35. دو رکعتیں پڑھنے کے بعد تیسری کے لیے اٹھتے وقت تکیبر کہے۔
“ दो रकअत पढ़ने के बाद तीसरी के लिए उठते समय तकबीर कहें ”
حدیث نمبر: 468
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے نماز پڑھائی تو جس وقت انہوں نے اپنا سر (پہلے) سجدے سے اٹھایا اور دوسرا سجدہ کیا اور جب (دوسرے سجدے سے) سر اٹھایا اور جب دو رکعتوں سے (فراغت کر کے) اٹھے تو (ان سب مواقع پر) بلند آواز سے تکبیر کہی اور کہا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا ہی کرتے دیکھا ہے۔
36. تشہد میں بیٹھنے کا طریقہ۔
“ तशहहुद में कैसे बैठा जाए ”
حدیث نمبر: 469
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب (ان کے باپ عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہما) نماز میں بیٹھتے تو چارزانو بیٹھتے تھے، میں بھی اسی طرح بیٹھا، میں ان دنوں کمسن تھا تو (میرے باپ) عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے انھیں منع کیا اور کہا کہ نماز کا طریقہ تو یہی ہے کہ تم اپنا داہنا پاؤں کھڑا کر لو اور بایاں دہرا کر لو اس پر میں نے کہا آپ (یعنی عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) بھی تو ایسا کرتے ہیں تو وہ بولے کہ میرے پاؤں (کمزور ہو گئے ہیں اور) میرا وزن اٹھا نہیں سکتے۔
حدیث نمبر: 470
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھے تم سب سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز یاد ہے میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر (تحریمہ) پڑھی تو اپنے دونوں ہاتھ اپنے دونوں شانوں کی بلندی تک اٹھائے اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کیا تو اپنے دونوں ہاتھ اپنے گھٹنوں پر جما لیے پھر اپنی پیٹھ کو جھکا دیا اور جس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر (رکوع سے) اٹھایا تو سیدھے ہو گئے یہاں تک کہ ہر ہڈی اپنی اپنی جگہ پر چلی گئی اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا تو دونوں ہاتھ زمین پر رکھ دیے نہ ان کو بچھایا اور نہ سمیٹا اور اپنے پاؤں کی انگلیاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبلہ رخ کر لی تھیں پھر جس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعتوں میں بیٹھے تو اپنے بائیں پاؤں پر بیٹھے اور داہنے پاؤں کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑا کر لیا پھر جب آخری رکعت میں بیٹھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بائیں پاؤں کو آگے کر دیا اور داہنے پاؤں کو کھڑا کر لیا اور اپنی سرین پر بیٹھ گئے۔
37. جو پہلے تشہد کو واجب نہیں سمجھتا۔
“ दो रकअतों के बाद तशहहुद में बैठना भूल जाना ”
حدیث نمبر: 471
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن بحینہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ وہ قبیلہ ازدشنوۃ کے ہیں اور نبی عبدمناف کر حلیف اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (ایک دن) لوگوں کو ظہر کی نماز پڑھائی تو (بھولے سے) پہلی دو رکعتوں (کے اختتام) پر کھڑے ہو گئے اور بیٹھے نہیں تو لوگ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھڑے ہو گئے یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز مکمل کر چکے اور لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سلام پھیرنے کے منتظر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹھے ہی بیٹھے تکیبر کہی اور سلام پھیرنے سے پہلے دو سجدے کیے اس کے بعد سلام پھیرا۔
38. دوسرے قعدہ میں (بھی) تشہد پڑھنا (چاہیے)۔
“ चार रकअतों के बाद बैठकर तशहहुद पढ़ना ”
حدیث نمبر: 472
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے تو (قعدہ میں) یہ پڑھا کرتے تھے کہ اللہ پر سلام، جبرائیل پر سلام، میکائیل پر سلام اور فلاں پر سلام اور فلاں پر سلام تو (ایک مرتبہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری طرف دیکھا اور فرمایا: اللہ تو خود ہی سلام ہے تو اس پر سلام بھیجنے کی کیا ضرورت؟ پس جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو کہے تمام قولی، بدنی اور مالی عبادتیں اللہ کے لیے ہیں۔ اے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ! تم پر سلام اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں (نازل ہوں) ہم پر سلام اور اللہ تعالیٰ کے سب نیک بندوں پر سلام۔ کیونکہ جس وقت تم یہ کہہ دو گے تو یہ دعا اللہ کے ہر نیک بندے کو پہنچ جائے گی خواہ وہ آسمان میں ہو یا زمین میں۔ (اور) میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور میں یہ بھی گواہی دیتا ہوں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔
39. سلام پھیرنے سے پہلے (نماز کے اندر) دعا کرنا۔
“ नमाज़ में सलाम फेरने से पहले दुआ करना ”
حدیث نمبر: 473
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں یہ دعا کیا کرتے تھے: اے اللہ! میں قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور دجال کے فساد سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور زندگی اور موت کی خرابی سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اے اللہ! میں گناہ اور قرض سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ ایک کہنے والے نے کہا کہ آپ قرض سے بہت پناہ مانگتے ہیں (اس کی کیا وجہ ہے؟) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب آدمی قرض دار ہو جاتا ہے تو جب وہ بات کہتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے اور جب وعدہ کرتا ہے تو وعدہ خلافی کرتا ہے۔
حدیث نمبر: 474
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
امیرالمؤمنین سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ مجھے کوئی ایسی دعا تعلیم فرمائیے جسے میں اپنی نماز میں مانگوں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ (دعا) پڑھا کرو کہ اے اللہ! میں نے اپنی جان پر بہت ظلم کیا اور گناہوں کو تیرے سوا کوئی معاف کرنے والا نہیں پس تو مجھے اپنی رحمت سے معاف کر دے اور مجھ پر مہربانی کر بیشک تو معاف کرنے والا مہربان ہے۔

Previous    1    2    3    4    5    6    7    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.