الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
زکوۃ، سخاوت، صدقہ، ہبہ
ज़कात, दान, सदक़ा और भेंट
635. عطیہ واپس لینے والے کی بری مثال
“ दान वापस लेने वाले की बुरी मिसाल ”
حدیث نمبر: 955
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن مثل الذي يعود في عطيته كمثل الكلب اكل حتى إذا شبع قاء، ثم عاد في قيئه فاكله".-" إن مثل الذي يعود في عطيته كمثل الكلب أكل حتى إذا شبع قاء، ثم عاد في قيئه فأكله".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی اپنا عطیہ واپس کر لیتا ہے، اس کی مثال اس کتے کی سی ہے جو کھاتا رہا، جب اس کا پیٹ بھر گیا تو اس نے قے کر دی اور پھر قے کو چاٹنا شروع کر دیا۔
636. اللہ تعالیٰ کی طرف سے مدد اور صبر کی توفیق کب ملتی ہے؟
“ अल्लाह तआला की ओर से सहायता और सब्र करने का समर्थन कब मिलता है ”
حدیث نمبر: 956
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن المعونة تاتي من الله على قدر المؤنة، وإن الصبر ياتي من الله على قدر البلاء".-" إن المعونة تأتي من الله على قدر المؤنة، وإن الصبر يأتي من الله على قدر البلاء".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک (انسان پر ڈالے گئے) بوجھ اور کلفت کے مطابق اللہ کی طرف سے اس کے لیے مددگار آتا ہے اور (اسی طرح اس پر ڈالی گئی) آزمائش کے مطابق اللہ تعالیٰ کی طرف سے اسے صبر (کی توفیق) ملتی ہے یہ حدیث سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔
637. مفلس و نادار لوگوں کی اللہ تعالیٰ کے ہاں اہمیت
“ ग़रीब और कंगाल लोगों की अल्लाह तआला के यहां एहमियत ”
حدیث نمبر: 957
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن من امتي من لو جاء احدكم يساله دينارا لم يعطه [ولو ساله درهما لم يعطه ولو ساله فلسا لم يعطه]، ولو سال الله الجنة لاعطاها إياه، ذو طمرين لا يؤبه له، لو اقسم على الله لابره".-" إن من أمتي من لو جاء أحدكم يسأله دينارا لم يعطه [ولو سأله درهما لم يعطه ولو سأله فلسا لم يعطه]، ولو سأل الله الجنة لأعطاها إياه، ذو طمرين لا يؤبه له، لو أقسم على الله لأبره".
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت کے بعض افراد ایسے ہیں کہ اگر وہ تم میں سے کسی سے دینار کا سوال کریں، تو وہ انہیں نہیں دے گا، اگر درہم کا سوال کریں تو وہ انہیں نہیں دے گا اور اگر فلس (درہم کے چھٹے حصے) کا بھی سوال کریں تو وہ نہیں دے گا، لیکن اگر وہ اللہ تعالیٰ سے جنت کا سوال کریں تو انہیں جنت عطا کر دے گا۔ وہ لوگ مفلس و نادار ہیں، انہیں حقیر (اور نا قابل توجہ) سمجھا جاتا ہے، لیکن (اللہ تعالیٰ کے ہاں ان کی اتنی قدر و قیمت ہے کہ) اگر وہ اللہ پر قسم اٹھا دیں تو وہ ان کی قسم کو پورا کر دیتا ہے۔
638. زکاۃ کے بغیر اسلام مکمل نہیں ہوتا
“ ज़कात के बिना इस्लाम पूरा नहीं होता ”
حدیث نمبر: 958
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (إن من تمام إسلامكم ان تؤدوا زكاة اموالكم).- (إنّ من تمامِ إسلامِكم أن تُؤدُّوا زكاة أموالِكم).
عیسیٰ بن خضرمی بن کلثوم بن علقمہ بن ناجیہ خزاعی اپنے دادا کلثوم سے، وہ اپنے باپ سے روایت ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں غزوہ مریسیع والے سال، جب وہ مسلمان ہوئے تھے، فرمایا تھا: مالوں کی زکوٰۃ دینے سے تمہارے اسلام کی تکمیل ہو گی۔
639. جانوروں کی زکوٰۃ کہاں وصول کی جائے؟
“ जानवरों की ज़कात कहां लेनी चाहिए ”
حدیث نمبر: 959
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" تؤخذ صدقات المسلمين على مياههم". يعني مواشيهم.-" تؤخذ صدقات المسلمين على مياههم". يعني مواشيهم.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمانوں سے (ان کے مویشیوں کی) زکوٰۃ پانی کے گھاٹ پر وصول کی جائے۔
640. گھوڑے اور غلام پر زکوٰۃ نہیں
“ घोड़े और ग़ुलाम पर ज़कात नहीं ”
حدیث نمبر: 960
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ليس في الخيل والرقيق زكاة إلا زكاة الفطر في الرقيق".-" ليس في الخيل والرقيق زكاة إلا زكاة الفطر في الرقيق".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: گھوڑے اور غلام پر کوئی زکوٰۃ نہیں، البتہ غلام پر صدقہ فطر ہے۔
641. اس خزانے کی مذمت، جس کی زکوٰۃ ادا نہ کی جائے
“ जिस माल की ज़कात न दी जाए उस की निंदा ”
حدیث نمبر: 961
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" الدينار كنز والدرهم كنز والقيراط كنز، قالوا: يا رسول الله اما الدينار والدرهم فقد عرفناهما، فما القيراط؟ قال: نصف درهم، نصف درهم، نصف درهم".-" الدينار كنز والدرهم كنز والقيراط كنز، قالوا: يا رسول الله أما الدينار والدرهم فقد عرفناهما، فما القيراط؟ قال: نصف درهم، نصف درهم، نصف درهم".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دینار خزانہ ہے، درہم بھی خزانہ ہے اور قیراط بھی خزانہ ہے۔ صحابہ نے پوچھا: ہم دینار اور درہم کو تو پہچانتے ہیں، قیراط کسے کہتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نصف درہم کو، نصف درہم کو، نصف درہم کو (قیراط کہتے ہیں)۔
حدیث نمبر: 962
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ما بلغ ان تؤدى زكاته، فزكي فليس بكنز".-" ما بلغ أن تؤدى زكاته، فزكي فليس بكنز".
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں سونے سے تیار کردہ پازیب پہنتی تھی، ایک دن میں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! کیا یہ بھی خزانہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو (زیور) زکوٰۃ کے نصاب کو پہنچ جائے اور اس کی زکوٰۃ ادا کر دی جائے تو وہ خزانہ نہیں رہتا۔
642. کون سی فصل میں زکوٰۃ ہے؟
“ किस फ़सल में ज़कात होती है ? ”
حدیث نمبر: 963
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" الزكاة في هذه الاربعة: الحنطة والشعير والزبيب والتمر".-" الزكاة في هذه الأربعة: الحنطة والشعير والزبيب والتمر".
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان چار اصناف میں زکوٰۃ نافذ کی: گندم، جو، منقی اور کھجور۔
643. فصلوں پر زکوٰۃ کی شرح
“ फ़सलों की ज़कात के नियम ”
حدیث نمبر: 964
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" على المؤمنين في صدقة الثمار - او مال العقار - عشر ما سقت العين وما سقت السماء، وعلى ما يسقى بالغرب نصف العشر".-" على المؤمنين في صدقة الثمار - أو مال العقار - عشر ما سقت العين وما سقت السماء، وعلى ما يسقى بالغرب نصف العشر".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل یمن یعنی حارث بن عبد کلال اور اس کے معافری اور ہمدانی ساتھیوں کی طرف خط لکھا کہ: اگر زمین چشموں سے یا بارش سے سیراب ہوتی ہو تو اس کے پھلوں کی پیداوار یا مال پر دسواں حصہ زکوٰۃ ہے اور جن کو ڈول (وغیرہ کے ذریعے کھینچ کر) پانی پلایا جاتا ہے، ان کی (پیداوار پر) بیسواں حصہ زکوٰۃ ہے۔

Previous    2    3    4    5    6    7    8    9    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.