الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
جنت اور جہنم
जन्नत और जहन्नम
2621. جہنم کی گہرائی
“ जहन्नम की गहराई ”
حدیث نمبر: 4000
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن الصخرة العظيمة لتلقى من شفير جهنم، فتهوي فيها سبعين عاما ما تفضي إلى قرارها".-" إن الصخرة العظيمة لتلقى من شفير جهنم، فتهوي فيها سبعين عاما ما تفضي إلى قرارها".
سیدنا عتبہ بن عزوان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏اگر کوئی بڑی چٹان جہنم میں اس کے کنارے سے گرائی جائے تو وہ اس کی تہہ تک پہنچنے کے لیے ستر سال تک گرتی رہے گی۔
حدیث نمبر: 4001
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لو ان حجرا يقذف به في جهنم، هوى سبعين خريفا قبل ان يبلغ قعرها".-" لو أن حجرا يقذف به في جهنم، هوى سبعين خريفا قبل أن يبلغ قعرها".
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر پتھر کو جہنم میں پھینک دیا جائے تو وہ اس کی آخری تہہ تک پہنچنے کے لیے ستر سال تک گرتا رہے گا۔
2622. جہنم کی وسعت
“ जहन्नम कितनी बड़ी है ”
حدیث نمبر: 4002
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" الناس يومئذ على جسر جهنم".-" الناس يومئذ على جسر جهنم".
امام مجاہد بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھے کہا: کیا تجھے جہنم کی وسعت کا علم ہے؟ میں نے کہا: نہیں۔ انہوں نے کہا: جی ہاں، اللہ کی قسم! آپ کو واقعی علم نہیں ہو گا۔ (‏‏‏‏سنو! ایک جہنمی کے) کان کی لو اور کندھے کے درمیان کا فاصلہ ستر سال کی مسافت کا ہو گا، وہاں پیپ اور خون کی وادیاں چل رہی ہوں گی۔ میں نے کہا: نہریں چلیں گی، انہوں نے کہا: نہریں نہیں، وادیاں۔ پھر فرمایا: کیا تجھے جہنم کی وسعت کا علم ہے؟ میں نے کہا: نہیں۔ انہوں نے کہا: جی ہاں اللہ کی قسم! سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس آیت کے بارے میں سوال کیا: «وَالْأَرْضُ جَمِيعًا قَبْضَتُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَالسَّمَاوَاتُ مَطْوِيَّاتٌ بِيَمِينِهِ» ۹-الزمر:۶۷) اور ساری زمین قیامت کے دن اس کی مٹھی میں ہو گی اور تمام آسمان اس کے داہنے ہاتھ میں لپیٹے ہوں گے۔ کہ اے اللہ کے رسول! (‏‏‏‏جب زمین و آسمان کی یہ کیفیت ہو گی تو) اس وقت لوگ کہاں ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اس وقت جہنم کے پل (‏‏‏‏ یعنی پل صراط) پر ہوں گے۔
2623. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے بارہ منافق اور ان کا انجم بد
“ रसूल अल्लाह ﷺ की उम्मत के बारह मुनाफ़िक़ और उनका बुरा अंत ”
حدیث نمبر: 4003
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (إن في امتي اثني عشر منافقا، لا يدخلون الجنة ولا يجدون ريحها؛ حتى يلج الجمل في سم الخياط؛ ثمانية منهم تكفيكهم الدبيلة: سراج من نار يظهر في اكتافهم حتى ينجم من صدورهم).- (إنّ في أمتي اثني عشر منافقاً، لا يدخلون الجنّة ولا يجدون ريحها؛ حتى يلج الجملُ في سمّ الخياط؛ ثمانيةٌ منهم تكفيكهم الدّبيلة: سراجٌ من نار يظهرُ في أكتافهم حتى ينجم من صدورهم).
قیس بن عباد کہتے ہیں: ہم نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے پوچھا: اس لڑائی کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا یہ تم لوگوں کی اپنی رائے کا نتیجہ ہے، جس میں غلط یا درست ہونے کا احتمال پایا جاتا ہے، یا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں اس قسم کی وصیت فرمائی ہے؟ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں کوئی مخصوص نصیحت نہیں فرمائی، آپ نے اتنا ضرور فرمایا: میری امت میں بارہ منافق ہوں گے، وہ جنت میں اس وقت تک داخل نہیں ہوں گے اور نہ ہی اس کی خوشبو پائیں گے، جب تک اونٹ سوئی کے نکے میں سے داخل نہ ہو جائے۔ ان میں سے آٹھ کو تو بڑی آفت (‏‏‏‏پھوڑا یا ورم) ہی کافی ہے، یعنی آگ کا ایک شعلہ ان کے کندھوں میں ظاہر ہو کر (‏‏‏‏اندر گھس جائے گا اور) وہ سینے سے نمودار ہو گا۔ ‏‏‏‏
2624. جہنم کے سانپ اور بچھو اور ان کا زہر
“ जहन्नम के सांप बिच्छू और उनका ज़हर ”
حدیث نمبر: 4004
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (إن في النار حيات امثال اعناق البخت؛ يلسعن اللسعة؛ فيجد حموتها اربعين خريفا. وإن فيها لعقارب كالبغال الموكفة؛ يلسعن اللسعة، فيجد حموتها اربعين خريفا).- (إنّ في النّار حيّاتٍ أمْثالَ أعْناقٍ البُخت؛ يلْسعْن اللسعَة؛ فيجدُ حُمُوَّتها أربعينَ خريفاً. وإنَّ فيها لَعقارب كالبغالِ الموكِفةِ؛ يلْسَعْنَ اللسعةَ، فيجدُ حُمُوَّتها أربعينَ خَريفاً).
صحابی رسول سیدنا عبداللہ بن حارث بن جزء زبیدی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جہنم میں بختی اونٹوں کی گردنوں کی طرح سانپ ہیں، جب وہ ڈنگ مارتے ہیں تو چالیس سال تک ان کے زہر کے درد کی شدت محسوس ہوتی رہتی ہے اور اس میں پالان رکھے ہوئے خچروں کی طرح کے (‏‏‏‏بڑے بڑے) بچھو ہیں، جب وہ ڈستے ہیں تو چالیس سال تک زہر کا اثر محسوس ہوتا رہتا ہے۔ ‏‏‏‏
2625. جہنم کے عذاب کے مختلف درجات
“ जहन्नम के कैसे कैसे अज़ाब ”
حدیث نمبر: 4005
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (إن منهم من تاخذه النار إلى كعبيه، [ومنهم من تاخذه النار إلى ركبتيه]، ومنهم من تاخذه إلى حجزته، ومنهم من تاخذه إلى عنقه).- (إنّ منهم من تأخذه النارُ إلى كعبيه، [ومنهم من تأخذه النار إلى ركبتيه]، ومنهم من تأخذه إلى حُجْزَته، ومنهم من تأخذه إلى عنقه).
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: آگ بعض جہنمیوں کو ٹخنوں تک جلائے گی، بعض کو گھٹنوں تک جلائے گی، بعض کو کمر تک اور بعض کو گردن تک جلا دے گی۔ ‏‏‏‏
2626. بنو آدم کا انجام
“ आदम की औलाद का अंत कैसा ”
حدیث نمبر: 4006
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" تعلمون المعاد إلى الله، ثم إلى الجنة او إلى النار، وإقامة لا ظعن فيه، وخلود لا موت في اجساد لا تموت".-" تعلمون المعاد إلى الله، ثم إلى الجنة أو إلى النار، وإقامة لا ظعن فيه، وخلود لا موت في أجساد لا تموت".
عمرو بن میمون اودی کہتے ہیں کہ ہم میں سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور کہا: اے بنو اود! میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قاصد ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جانتے ہو کہ ہم نے اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹنا ہے، پھر جنت یا جہنم کی طرف۔ وہ ایسی (‏‏‏‏مستقل) اقامت گاہ ہے کہ وہاں سے روانگی نہیں ہو گی، وہ ایسی ہمیشگی ہے کہ جس میں موت نہیں آئے گی اور وہاں ایسے جسم ہوں گے جو مرنے والے نہیں ہوں گے۔
2627. جنت اور جہنم کے دروازوں کی تعداد
“ जन्नत और जहन्नम के दरवाज़ों की संख्या ”
حدیث نمبر: 4007
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" الجنة لها ثمانية ابواب، والنار لها سبعة ابواب".-" الجنة لها ثمانية أبواب، والنار لها سبعة أبواب".
سیدنا عتبہ بن سلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ‏‏‏‏ جنت کے آٹھ دروازے ہیں، جبکہ دوزخ کے سات۔
2628. سورج اور چاند جہنم میں ہوں گے
“ सूर्य और चाँद नरक में होंगे ”
حدیث نمبر: 4008
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" الشمس والقمر ثوران مكوران في النار يوم القيامة".-" الشمس والقمر ثوران مكوران في النار يوم القيامة".
عبدالعزیز بن مختار بن عبداللہ دناج کہتے ہیں کہ میں خالد بن عبداللہ بن خالد بن اسید کے عہد میں ایک مسجد میں ابو سلمی بن عبدالرحمٰن کے ساتھ بیٹھا تھا۔ حسن بھی آ کر بیٹھ گئے، ہم گفتگو کرتے رہے، دوران گفتگو ابوسلمہ نے کہا: ہمیں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت والے دن سورج اور چاند دونوں دوزخ میں لپٹے ہوئے ہوں گے اور ان کا رنگ سرخ ہو گا۔ ‏‏‏‏ حسن نے کہا: ان کا کیا گناہ ہے؟ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں تجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث بیان کر رہا ہوں۔ یہ سن کر حسن خاموش ہو گیا۔
2629. لوگوں کی پٹائی کرنے والوں اور برہنہ اور نیم برہنہ عورتوں کا انجام بد
“ लोगों को पीटने वालों और नंगी और आधी-नंगी औरतों का बुरा अंत ”
حدیث نمبر: 4009
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" صنفان من اهل النار لم ارهما، قوم معهم سياط كاذناب البقر يضربون بها الناس ونساء كاسيات عاريات مميلات مائلات رءوسهن كاسنمة البخت المائلة لا يدخلن-" صنفان من أهل النار لم أرهما، قوم معهم سياط كأذناب البقر يضربون بها الناس ونساء كاسيات عاريات مميلات مائلات رءوسهن كأسنمة البخت المائلة لا يدخلن
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے جہنم میں جانے والے دو قسم کے لوگ ابھی تک نہیں دیکھے۔ (‏‏‏‏۱) وہ لوگ جن کے پاس گائیوں کی دموں کی طرح کوڑے ہوتے ہیں اور وہ ان سے لوگوں کی پٹائی کرتے ہیں۔ اور (‏‏‏‏۲) وہ عورتیں جو لباس پہننے کے باوجود ننگی ہوں گی، لوگوں کو اپنی طرف مائل کریں گی اور خود ان کی طرف مائل ہوں گی، ان کے سر بختی اونٹوں کی کوہانوں کی طرح ہوں گے۔ ایسی عورتیں جنت میں داخل ہوں گی نہ اس کی خوشبو پائیں گی، حالانکہ اس کی خوشبو بہت دور سے ہی محسوس کی جاتی ہے۔ ‏‏‏‏

Previous    5    6    7    8    9    10    11    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.