الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
جنت اور جہنم
जन्नत और जहन्नम
2592. نبوی منبر کے پائے جنت میں نصب تھے وادئ بطحان جنت کے باغیچے پر ہے
“ रसूल अल्लाह ﷺ मिम्बर के पाए जन्नत में गढ़े हुए हैं , बूतहान की घाटी जन्नत का एक बग़ीचा ”
حدیث نمبر: 3960
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" منبري هذا على ترعة من ترع الجنة".-" منبري هذا على ترعة من ترع الجنة".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏میرا یہی منبر جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے پر ہے۔ ‏‏‏‏
حدیث نمبر: 3961
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" قوائم منبري رواتب في الجنة".-" قوائم منبري رواتب في الجنة".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے منبر کے پائے جنت میں نصب ہیں۔ ‏‏‏‏ یہ حدیث سیدہ ام سلمہ اور سیدنا ابوواقد رضی اللہ عنہما سے مروی ہے۔
حدیث نمبر: 3962
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" بطحان على ترعة من ترع الجنة".-" بطحان على ترعة من ترع الجنة".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وادی بطحان جنت کے باغیچوں میں سے ایک باغیچے پر ہے۔
2593. جنت کی مٹی
“ जन्नत की मिट्टी ”
حدیث نمبر: 3963
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" تربة الجنة درمكة بيضاء".-" تربة الجنة درمكة بيضاء".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں کے بارے میں فرمایا: میں ان سے جنت کی مٹی جو کہ میدے کی طرح سفید ہے، کے بارے میں سوال کرتا ہوں۔ ‏‏‏‏ پھر آپ نے ان سے سوال کیا۔ انہوں نے کہا: اے ابوالقاسم! وہ روٹی کی مانند ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏روٹی بھی میدے کی ہی ہوتی ہے۔ ‏‏‏‏
2594. جنت کی کنگھی اور انگیٹھیوں میں جلنے والی لکڑی
“ जन्नत की कंघी और आग में जलने वाली लकड़ी ”
حدیث نمبر: 3964
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" اهل الجنة امشاطهم الذهب ومجامرهم الالوة".-" أهل الجنة أمشاطهم الذهب ومجامرهم الألوة".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اہل جنت کی کنگھیاں سونے کی ہوں گے اور ان کی انگیٹھیوں میں (‏‏‏‏جلانے کے لیے) خوشبودار لکڑی ہو گی۔
2595. اہل جنت کا پہلا کھانا
“ जन्नत के लोगों का पहला खाना ”
حدیث نمبر: 3965
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (اول شيء ياكله اهل الجنة: زيادة كبد الحوت).- (أول شيء يأكله أهل الجنّة: زيادة كبد الحوت).
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پہلی چیز جو جنتی لوگ کھائیں گے وہ مچھلی کے جگر کا بڑھا ہوا حصہ ہو گا۔
2596. مسلمانوں کے فوت ہونے والے نابالغ بچے اپنے والدین کی جنت کا سبب بنیں گے
“ मुसलमानों के मरने वाले नाबालिग़ बच्चे अपने माता-पिता के जन्नत का कारण बनेंगे ”
حدیث نمبر: 3966
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" صغارهم دعاميص الجنة، يتلقى احدهم اباه ـ او قال: ابويه ـ فياخذ بثوبه ـ او قال بيده ـ كما آخذ انا بصنفة ثوبك هذا فلا يتناهى ـ او قال: فلا ينتهي ـ حتى يدخله الله وإياه الجنة".-" صغارهم دعاميص الجنة، يتلقى أحدهم أباه ـ أو قال: أبويه ـ فيأخذ بثوبه ـ أو قال بيده ـ كما آخذ أنا بصنفة ثوبك هذا فلا يتناهى ـ أو قال: فلا ينتهي ـ حتى يدخله الله وإياه الجنة".
ابوحسان کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو بتایا کہ میرے دو بیٹے فوت ہو گئے ہیں، کیا آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی ایسی حدیث بیان کر سکتے ہیں، جس سے ہمیں اپنے فوت شدگان کے بارے میں صبر و تسلی ہو جائے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏ (‏‏‏‏مومنوں کے) چھوٹے بچے جنت کے کیڑے ہوں گے (‏‏‏‏یعنی بے روک ٹوک جنت میں آتے جاتے رہیں گے)۔ ایسا بچہ اپنے باپ یا اپنے والدین سے ملاقات کرے گا، اس کا ہاتھ پکڑ لے گا، جس طرح میں نے تیرے کپڑے کا کنارہ پکڑ لیا ہے، اور اسے نہیں چھوڑے گا، حتیٰ کہ اﷲ تعالیٰ اسے اور اس کے باپ دونوں کو جنت میں داخل کر دے گا۔
2597. شہید کا انجام خیر
“ शहीद का अच्छा अंत ”
حدیث نمبر: 3967
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (للشهيد عند الله خصال: 1- يغفر له في اول دفعة من دمه. 2- ويرى مقعده من الجنة. 3- ويحلى حلية الإيمان. 4- ويزوج [اثنتين وسبعين زوجة] من الحور العين. 5- ويجار من عذاب القبر. 6- ويامن من الفزع الاكبر. 7- ويوضع على راسه تاج الوقار، الياقوتة منه خير من الدنيا وما فيها. 8- ويشفع في سبعين إنسانا من اهل بيته).- (للشهيد عند الله خصال: 1- يغفرُ له في أول دفعةٍ من دمه. 2- ويُرى مقعده من الجنة. 3- ويُحلى حلية الإيمان. 4- ويُزوجُ [اثنتين وسبعين زوجة] من الحور العين. 5- ويجارُ من عذاب القبر. 6- ويأمن من الفزع الأكبر. 7- ويوضع على رأسه تاج الوقار، الياقوتة منه خير من الدنيا وما فيها. 8- ويشفع في سبعين إنساناً من أهل بيته).
سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شہید کے لیے اللہ تعالیٰ کے ہاں یہ انعامات ہیں: (‏‏‏‏۱) اس کے خون کے پہلے قطرے کے گرتے ہی اسے بخش دیا جاتا ہے۔ (‏‏‏‏۲) وہ جنت میں اپنا ٹھکانہ دیکھ لیتا ہے۔ (‏‏‏‏۳) اسے ایمان کے زیور سے مزین کیا جاتا ہے۔ (‏‏‏‏۴) بہتر مو ٹی آنکھوں والی حوروں سے اس کی شادی کی جائے گی۔ (‏‏‏‏۵) اسے عذ اب قبر سے محفوظ رکھا جائے گا۔ (‏‏‏‏۶) وہ (‏‏‏‏قیامت کی) بڑی گھبراہٹ سے امن میں رہے گا۔ (‏‏‏‏۷) اس کے سر پر وقار کا تاج رکھا جائے گا، جس کا ایک موتی دنیا و مافیہا سے بہتر ہو گا اور (‏‏‏‏۸) اس کے گھر کے ستر افراد کے حق میں اس کی سفارش قبول کی جائے گی۔
2598. شہدا کی برزخی زندگی کی کیفیت اور ان کا انجام خیر
“ शहीदों का बरज़ख़ी जीवन और उनका अंत अच्छा ”
حدیث نمبر: 3968
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ارواح الشهداء في جوف طير خضر، لها قناديل معلقة بالعرش، تسرح من الجنة حيث شاءت، ثم تاوي إلى تلك القناديل، فاطلع إليهم ربهم إطلاعة، فقال: هل تشتهون شيئا؟ قالوا: اي شيء نشتهي ونحن نسرح من الجنة حيث شئنا؟ ففعل ذلك بهم ثلاث مرات، فلما راوا انهم لن يتركوا من ان يسالوا، قالوا: يا رب! نريد ان ترد ارواحنا في اجسادنا، حتى نقتل في سبيلك مرة اخرى! فلما راى ان ليس لهم حاجة تركوا".-" أرواح الشهداء في جوف طير خضر، لها قناديل معلقة بالعرش، تسرح من الجنة حيث شاءت، ثم تأوي إلى تلك القناديل، فاطلع إليهم ربهم إطلاعة، فقال: هل تشتهون شيئا؟ قالوا: أي شيء نشتهي ونحن نسرح من الجنة حيث شئنا؟ ففعل ذلك بهم ثلاث مرات، فلما رأوا أنهم لن يتركوا من أن يسألوا، قالوا: يا رب! نريد أن ترد أرواحنا في أجسادنا، حتى نقتل في سبيلك مرة أخرى! فلما رأى أن ليس لهم حاجة تركوا".
مسروق کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے اس آیت کے بارے میں دریافت کیا: «وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّـهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ» (۳-آل عمران:۱۶۹) ‏‏‏‏ جو لوگ اللہ کی راہ میں شہید کئے گئے ہیں ان کو ہرگز مردہ نہ سمجھو، بلکہ وہ زندہ ہیں اور اپنے رب کے پاس سے روزیاں دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا: آگاہ رہو، ہم نے اس آیت کے بارے میں سوال کیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ جواب دیا تھا: شہدا کی ارواح سبز پرندوں کے اندر ہوتی ہیں، ان کے لیے عرش کے ساتھ قندیلیں معلق ہیں، وہ جہاں چاہیں جنت میں چگتے رہتے ہیں اور پھر ان قندیلوں کی طرف لوٹ آتے ہیں۔ ان کا رب اوپر سے دیکھ کر انہیں کہتا ہیں: (‏‏‏‏مزید) کوئی چیز چاہتے ہو؟ وہ کہتے ہیں: ہم کس چیز کی تمنا کریں، ہم تو مرضی کے مطابق جنت میں چگتے رہتے ہیں، (‏‏‏‏مزید کس چیز کا سوال کیا جائے)۔ ‏‏‏‏ اللہ تعالیٰ تین دفعہ یہی عمل دہراتا ہے۔ جب وہ دیکھتے ہیں کہ انہیں (‏‏‏‏مزید) سوال کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے تو وہ کہتے ہیں: اے ہمارے رب! تو ہماری ارواح ہمارے جسموں میں لوٹا دے تاکہ تیرے راستے میں ایک دفعہ پھر شہید ہو سکیں۔ جب اللہ تعالیٰ دیکھتا ہے کہ ان کو (‏‏‏‏مزید کسی چیز کی کوئی) ضرورت نہیں ہے، تو انہیں (‏‏‏‏ان کے حال پر) چھوڑ دیتا ہے۔ ‏‏‏‏
2599. جنت کی نعمتوں کی معمولی مقدار دنیا و مافیہا پر غالب ہے
“ जन्नत की छोटी सी भी नेमत दुनिया और उसकी सब चीज़ों पर भरी है ”
حدیث نمبر: 3969
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (لو ان ما يقل ظفر مما في الجنة بدا؛ لتزخرفت له خوافق السماوات والارض، ولو ان رجلا من اهل الجنة اطلع فبدا اساوره؛ لطمس ضوء الشمس كما تطمس الشمس ضوء النجوم).- (لو أنّ ما يُقِلُّ ظفرٌ ممّا في الجنّةِ بدَا؛ لتزخرفَت له خَوافقُ السماواتِ والأرضِ، ولو أنَّ رجُلاً من أهلِ الجنّةِ اطّلع فبدَا أساورُه؛ لطمسَ ضَوءَ الشّمسِ كما تطمسُ الشّمسُ ضَوءَ النُّجومِ).
سیدنا سعد بن ابووقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر جنت کی ناخن کی مقدار سے کم چیز کو (‏‏‏‏دنیا) میں ظاہر کر دیا جائے تو آسمانوں و زمینوں کے کنارے روشن ہو جائیں گے۔ اگر کوئی جنتی (‏‏‏‏ ‏‏‏‏دنیا میں) جھانکے اور اس کے کنگن بھی نمودار ہوں تو (‏‏‏‏ ‏‏‏‏ان کی تابناکی کے سامنے) سورج کی روشنی بےنور ہو جائے گی، جیسے سورج، ستارے کی روشنی کو ختم کر دیتا ہے۔

Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    9    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.