الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
जिहाद और जंग के बारे में
61. بہت چیخ چیخ کر تکبیر کہنا منع ہے۔
حدیث نمبر: 1284
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم (حج میں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے۔ پس جب ہم کسی بلندی پر چڑھتے تو لا الہٰ الا اللہ اور اللہ اکبر کہتے تھے، ہماری آوازیں بلند ہوتی تھیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے لوگو! اتنا نہ چلاؤ اپنی جانوں پر آسانی کرو کیونکہ تم لوگ نہ کسی بہرے کو پکار رہے ہو نہ کسی غائب کو۔ بیشک وہ سنتا ہے۔ وہ قریب ہے۔ (سیڑھیاں چڑھتے وقت بھی اللہ اکبر کہنا چاہیے)
62. جب نشیب میں اترے تو سبحان اللہ کہنا۔
حدیث نمبر: 1285
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب ہم بلندی پر چڑھتے تھے تو اللہ اکبر کہتے تھے اور جب پستی میں اترتے تھے تو سبحان اللہ کہتے تھے۔ (سیڑھیاں اترتے وقت سبحان اللہ کہے)
63. مسافر کو اسی قدر عبادت کا ثواب ملتا ہے جس قدر وہ گھر میں رہ کر کیا کرتا تھا۔
حدیث نمبر: 1286
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بندہ بیمار ہو جاتا ہے یا سفر کرتا ہے تو جس قدر عبادت وہ گھر میں رہ کر یا حالت صحت میں کیا کرتا تھا، وہ سب اس کے لیے لکھی جاتی ہیں۔ (یعنی ثواب میں کمی نہیں ہوتی)۔
64. تنہا چلنا (کیسا ہے؟)۔
حدیث نمبر: 1287
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ تنہائی میں کیا خرابی ہے۔ تو کوئی مسافر رات کے وقت تنہا سفر نہ کرے۔
65. ماں باپ کی اجازت لے کر جہاد میں جانا۔
حدیث نمبر: 1288
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جہاد کی اجازت مانگی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا: کیا تیرے والدین زندہ ہیں؟ اس نے کہا جی ہاں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو انھیں (کی خدمت) میں کوشش کر۔ (کیونکہ وہ بوڑھے اور بےسہارا تھے)
66. اونٹ کی گردن میں گھنٹی وغیرہ لٹکانا، جس سے آواز نکلے (کیسا ہے؟)۔
حدیث نمبر: 1289
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوبشیر انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ کسی سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے اور لوگ اپنی خواب گاہوں میں تھے۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک قاصد کو بھیجا کہ کسی اونٹ کی گردن میں کوئی کنگن تانت کا یا اور کسی قسم کا باقی نہ رہے مگر یہ کہ کاٹ دیا جائے۔
67. جو شخص اسلامی لشکر میں اپنا نام لکھوا لے اور اس کی بیوی حج کے لیے جائے یا اور کسی قسم کا عذر ہو تو کیا اس کو (جہاد میں نہ جانے کی) اجازت دے دی جائے؟
حدیث نمبر: 1290
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ تنہائی میں نہ بیٹھے اور نہ کوئی عورت بغیر اپنے محرم رشتہ دار کے سفر کرے۔ تو ایک شخص کھڑا ہو گیا اور اس نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! فلاں فلاں جہاد میں میرا نام لکھا گیا ہے۔ اور میری بیوی حج کے لیے جا رہی ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو جا اور اپنی بیوی کے ساتھ حج ادا کر۔
68. قیدیوں کو زنجیروں میں باندھنا کیسا ہے؟
حدیث نمبر: 1291
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ ان لوگوں کے حال پر تعجب کرتا ہے جو زنجیروں میں جکڑے ہوئے جنت میں داخل ہوتے ہیں۔ (یعنی مسلمان ہوتے ہیں)۔
69. دارالحرب والوں پر شب خون مارا جائے تو اگر عورتیں اور بچے سوتے ہوئے قتل ہو جائیں (تو جائز ہے)۔
حدیث نمبر: 1292
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (مقام) ابواء میں یا ودان میں میری طرف سے گزرے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دارالحرب والے مشرکوں کی نسبت پوچھا گیا کہ ان پر شب خون کیا جاتا ہے۔ تو ان کی عورتیں اور بچے بھی قتل ہو جاتے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ بھی ان ہی میں سے ہیں۔ (اگر قتل ہو جائیں تو کچھ مضائقہ نہیں) اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بھی فرماتے ہوئے سنا: چراگاہیں اللہ اور رسول کے سوا کسی کے لیے جائز نہیں۔ ‘ ‘
70. لڑائی میں بچوں کو قتل کر دینا (جائز نہیں)۔
حدیث نمبر: 1293
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی جہاد میں ایک عورت مقتولہ ملی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں اور بچوں کے قتل سے منع فرما دیا۔

Previous    5    6    7    8    9    10    11    12    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.