🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. باب رفع الناس أيديهم مع الإمام فى الاستسقاء:
باب: استسقاء میں امام کے ساتھ لوگوں کا بھی ہاتھ اٹھانا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1030
وَقَالَ الْأُوَيْسِيُّ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ وَشَرِيكٍ، سَمِعَا أَنَسًا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى رَأَيْتُ بَيَاضَ إِبْطَيْهِ.
عبدالعزیز اویسی نے کہا کہ مجھ سے محمد بن جعفر نے بیان کیا ان سے یحییٰ بن سعید اور شریک نے، انہوں نے کہا کہ ہم نے انس رضی اللہ عنہ سے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (نے استسقاء میں دعا کرنے کے لیے) اس طرح ہاتھ اٹھائے کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی دیکھ لی۔ [صحيح البخاري/كتاب الاستسقاء/حدیث: 1030]
حضرت انس رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے دعا کے لیے دونوں ہاتھ اٹھائے حتی کہ میں نے آپ کی بغلوں کی سفیدی دیکھی۔ [صحيح البخاري/كتاب الاستسقاء/حدیث: 1030]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

صحیح بخاری کی حدیث نمبر 1030 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1030
حدیث حاشیہ:
بعض اہل علم کا خیال ہے کہ بارش کی دعا کرتے وقت صرف امام کو ہاتھ اٹھانے چاہئیں، سامعین صرف آمین کہنے پر اکتفا کریں۔
امام بخاری ؒ نے ثابت کیا ہے کہ امام کے ساتھ سامعین بھی ہاتھ اٹھائیں اور دعا کریں، لیکن بارش کی دعا کرتے وقت ہاتھوں کی پشت کو آسمان کی طرف کیا جائے۔
یہ دفع قحط میں دعا کرنے کا طریقہ ہے، چنانچہ حضرت انس ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بارش کے لیے دعا فرمائی تو اپنے دونوں ہاتھ الٹی سمت سے آسمان کی طرف اٹھائے۔
(صحیح مسلم، صلاة الاستسقاء، حدیث: 2076 (896)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1030]

Sahih Bukhari Hadith 1030 in Urdu