🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
79. باب إذا أسلم الصبي فمات هل يصلى عليه وهل يعرض على الصبي الإسلام:
باب: ایک بچہ اسلام لایا پھر اس کا انتقال ہو گیا، تو کیا اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی؟ اور کیا بچے کے سامنے اسلام کی دعوت پیش کی جا سکتی ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1357
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , قَالَ: قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَزِيدَ، سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا , يَقُولُ:" كُنْتُ أَنَا , وَأُمِّي مِنَ الْمُسْتَضْعَفِينَ، أَنَا مِنَ الْوِلْدَانِ، وَأُمِّي مِنَ النِّسَاءِ".
ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ عبیداللہ بن زیاد نے بیان کیا کہ میں نے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ کہتے سنا تھا کہ میں اور میری والدہ (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت کے بعد مکہ میں) کمزور مسلمانوں میں سے تھے۔ میں بچوں میں اور میری والدہ عورتوں میں۔ [صحيح البخاري/كتاب الجنائز/حدیث: 1357]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباسصحابي
👤←👥عبيد الله بن أبي يزيد المكي
Newعبيد الله بن أبي يزيد المكي ← عبد الله بن العباس القرشي
ثقة كثير الحديث
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد
Newسفيان بن عيينة الهلالي ← عبيد الله بن أبي يزيد المكي
ثقة حافظ حجة
👤←👥علي بن المديني، أبو الحسن
Newعلي بن المديني ← سفيان بن عيينة الهلالي
ثقة ثبت إمام أعلم أهل عصره بالحديث وعلله
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 1357 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 1357
حدیث حاشیہ:
جن کا ذکر سورۃ نساء کی آیتوں میں ہے ﴿إِلَّا الْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ وَالْوِلْدَانِالخ﴾
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 1357]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1357
حدیث حاشیہ:
(1)
قرآن کریم میں اسلام لانے کے بعد مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت نہ کرنے والوں کو بڑی سخت وعید سنائی گئی ہے، لیکن ایک گروہ کو اس وعید سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿إِلَّا الْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ وَالْوِلْدَانِ لَا يَسْتَطِيعُونَ حِيلَةً وَلَا يَهْتَدُونَ سَبِيلًا ﴿٩٨﴾ ﴿فَأُولَـٰئِكَ عَسَى اللَّـهُ أَن يَعْفُوَ عَنْهُمْ ۚ وَكَانَ اللَّـهُ عَفُوًّا غَفُورًا ﴿٩٩﴾ ) (النسآء: 99،98: 4)
مگر جو مرد، عورتیں اور بچے فی الواقع کمزور اور بےبس ہیں اور وہاں سے نکلنے کی کوئی تدبیر اور راہ نہیں پاتے امید ہے کہ اللہ ایسے لوگوں کو معاف فرما دے کیونکہ اللہ تعالیٰ بہت معاف کرنے والا نہایت بخشنے والا ہے۔
(2)
حدیث میں ناتواں لوگوں سے مراد وہی ہیں جن کا ذکر اس آیت کریمہ میں ہوا ہے۔
اس سے معلوم ہوا کہ حضرت ابن عباس ؓ اپنی والدہ لبابہ بنت حارث ؓ کے ساتھ کمزور مسلمانوں میں سے تھے جو مکہ میں مسلمان تو ہو گئے تھے، لیکن مشرکین نے انہیں ہجرت سے روک دیا تھا، ظاہر ہے کہ ایسے حالات میں بچہ خیرالابوین کے تابع ہوتا ہے، کیونکہ حضرت عباس ؓ تو غزوہ بدر کے بعد مسلمان ہوئے تھے۔
چونکہ اسلام بلند رہتا ہے مغلوب نہیں ہوتا، اس لیے غیر مکلف بچہ جب مسلمان ہو جائے تو اس کا اسلام صحیح ہے اور اسی حالت میں اگر اسے موت آ جائے تو اسلام کی برکت سے اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی۔
امام بخاری ؒ کے قائم کردہ عنوان اور پیش کردہ احادیث سے یہی مقصود ہے۔
والله أعلم۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1357]

Sahih Bukhari Hadith 1357 in Urdu