🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
87. باب التعوذ من عذاب القبر:
باب: قبر کے عذاب سے پناہ مانگنا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1375
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا يَحْيَى، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ: حَدَّثَنِي عَوْنُ بْنُ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ , قَالَ:" خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ وَجَبَتِ الشَّمْسُ، فَسَمِعَ صَوْتًا , فَقَالَ: يَهُودُ تُعَذَّبُ فِي قُبُورِهَا"، وَقَالَ النَّضْرُ: أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا عَوْنٌ، سَمِعْتُ أَبِي , سَمِعْتُ الْبَرَاءَ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے، کہا ہم سے شعبہ نے، کہا کہ مجھ سے عون بن ابی حجیفہ نے بیان کیا، ان سے ان کے والد ابوحجیفہ نے، ان سے براء بن عازب نے اور ان سے ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ سے باہر تشریف لے گئے، سورج غروب ہو چکا تھا، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک آواز سنائی دی۔ (یہودیوں پر عذاب قبر کی) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہودی پر اس کی قبر میں عذاب ہو رہا ہے۔ اور نضر بن شمیل نے بیان کیا کہ ہمیں شعبہ نے خبر دی، ان سے عون نے بیان کیا، انہوں نے اپنے باپ ابوحجیفہ سے سنا، انہوں نے براء سے سنا، انہوں نے ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے۔ [صحيح البخاري/كتاب الجنائز/حدیث: 1375]
حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ایک دن غروبِ آفتاب کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے تو آپ نے ایک ہولناک آواز سنی، اس وقت آپ نے فرمایا: یہود کو ان کی قبروں میں عذاب دیا جا رہا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الجنائز/حدیث: 1375]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو أيوب الأنصاري، أبو أيوبصحابي
👤←👥البراء بن عازب الأنصاري، أبو عمارة، أبو الطفيل، أبو عمرو
Newالبراء بن عازب الأنصاري ← أبو أيوب الأنصاري
صحابي
👤←👥وهب بن وهب السوائي، أبو جحيفة
Newوهب بن وهب السوائي ← البراء بن عازب الأنصاري
صحابي
👤←👥عون بن أبي جحيفة السوائي
Newعون بن أبي جحيفة السوائي ← وهب بن وهب السوائي
ثقة
👤←👥شعبة بن الحجاج العتكي، أبو بسطام
Newشعبة بن الحجاج العتكي ← عون بن أبي جحيفة السوائي
ثقة حافظ متقن عابد
👤←👥النضر بن شميل المازني، أبو الحسن
Newالنضر بن شميل المازني ← شعبة بن الحجاج العتكي
ثقة ثبت
👤←👥أبو أيوب الأنصاري، أبو أيوب
Newأبو أيوب الأنصاري ← النضر بن شميل المازني
صحابي
👤←👥البراء بن عازب الأنصاري، أبو عمارة، أبو الطفيل، أبو عمرو
Newالبراء بن عازب الأنصاري ← أبو أيوب الأنصاري
صحابي
👤←👥وهب بن وهب السوائي، أبو جحيفة
Newوهب بن وهب السوائي ← البراء بن عازب الأنصاري
صحابي
👤←👥عون بن أبي جحيفة السوائي
Newعون بن أبي جحيفة السوائي ← وهب بن وهب السوائي
ثقة
👤←👥شعبة بن الحجاج العتكي، أبو بسطام
Newشعبة بن الحجاج العتكي ← عون بن أبي جحيفة السوائي
ثقة حافظ متقن عابد
👤←👥يحيى بن سعيد القطان، أبو سعيد
Newيحيى بن سعيد القطان ← شعبة بن الحجاج العتكي
ثقة متقن حافظ إمام قدوة
👤←👥محمد بن المثنى العنزي، أبو موسى
Newمحمد بن المثنى العنزي ← يحيى بن سعيد القطان
ثقة ثبت
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 1375 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1375
حدیث حاشیہ:
(1)
اس آواز کے متعلق تین احتمال ہیں:
٭ ملائکہ عذاب کی آواز تھی۔
٭ یہودیوں کی آواز تھی جنہیں عذاب دیا جا رہا تھا۔
٭ خود عذاب کی آواز تھی۔
چنانچہ طبرانی کی ایک روایت میں وضاحت ہے، حضرت ابو ایوب ؓ نے فرمایا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ غروب آفتاب کے بعد نکلا، میرے پاس پانی کا ایک برتن تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے۔
جب آپ واپس آئے تو میں نے آپ کو وضو کرایا۔
اس وقت آپ نے فرمایا:
تو کوئی آواز سنتا ہے جیسے میں سن رہا ہوں؟ میں نے عرض کیا:
اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔
آپ نے فرمایا:
میں یہود کی آوازیں سن رہا ہوں جنہیں قبروں میں عذاب دیا جا رہا ہے۔
(المعجم الکبیرللطبراني: 120/4،121، حدیث: 3857، طبع دارإحیاءالتراث العربي، و فتح الباري: 306/3) (2)
مصنف نے حسب عادت یہ ثابت کیا ہے کہ ایسے مواقع پر اللہ سے پناہ طلب کرنی چاہیے، نیز جب یہودیوں کے لیے عذاب قبر ثابت ہوا تو مشرکین کے لیے بھی ہو گا، کیونکہ ان کا کفر یہودیوں کے کفر سے کہیں زیادہ سنگین ہے۔
(3)
مصنف نے اس حدیث کے بعد حضرت نضر کے حوالے سے اس کی ایک دوسری سند بیان کی ہے جس میں عون کی اپنی باپ سے اور ان کے باپ کی حضرت براء بن عازب ؓ سے تصریح سماع ہے۔
اسحاق بن راہویہ نے اپنی سند میں اس کا متن بایں الفاظ بیان کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
یہ یہود ہیں جنہیں قبروں میں عذاب دیا جا رہا ہے۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1375]

Sahih Bukhari Hadith 1375 in Urdu