🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
129. باب الزيارة يوم النحر:
باب: دسویں تاریخ میں طواف الزیارۃ کرنا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q1732
وَقَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ: عَنْ عَائِشَةَ وَابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ، أَخَّرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الزِّيَارَةَ إِلَى اللَّيْلِ، وَيُذْكَرُ عَنْ أَبِي حَسَّانَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَزُورُ البيت أَيَّامَ مِنًى.
‏‏‏‏ اور ابوالزبیر نے عائشہ اور ابن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے طواف الزیارۃ میں اتنی دیر کی کہ رات ہو گئی اور ابوحسان سے منقول ہے انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم طواف الزیارۃ منی کے دنوں میں کرتے۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: Q1732]
 
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1732
وَقَالَ لَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا،" أَنَّهُ طَافَ طَوَافًا وَاحِدًا، ثُمَّ يَقِيلُ، ثُمَّ يَأْتِي مِنًى يَعْنِي يَوْمَ النَّحْرِ" وَرَفَعَهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ.
اور ہم سے ابونعیم نے بیان کیا، ان سے سفیان نے بیان کیا، ان سے عبیداللہ نے، ان سے نافع نے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے صرف ایک طواف الزیارۃ کیا پھر سویرے سے منیٰ کو آئے، ان کی مراد دسویں تاریخ سے تھی، عبدالرزاق نے اس حدیث کا رفع (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک) بھی کیا ہے۔ انہیں عبیداللہ نے خبر دی۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1732]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے دسویں ذوالحجہ کو ایک طواف کیا، اس کے بعد قیلولہ فرمایا پھر منیٰ آئے۔ عبد الرزاق نے اس روایت کو مرفوع ذکر کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں عبید اللہ نے خبر دی تھی۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1732]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن عمر العدوي، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥نافع مولى ابن عمر، أبو عبد الله
Newنافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي
ثقة ثبت مشهور
👤←👥عبيد الله بن عمر العدوي، أبو عثمان
Newعبيد الله بن عمر العدوي ← نافع مولى ابن عمر
ثقة ثبت
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله
Newسفيان الثوري ← عبيد الله بن عمر العدوي
ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس
👤←👥الفضل بن دكين الملائي، أبو نعيم
Newالفضل بن دكين الملائي ← سفيان الثوري
ثقة ثبت
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 1732 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1732
حدیث حاشیہ:
(1)
یہ روایت سیدنا ابن عمر ؓ سے موقوفا اور مرفوعا دونوں طرح ثابت ہے۔
گویا ابن عمر نے خود بھی ایسے کیا اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل بھی ذکر کیا، تاہم مرفوع روایت میں ہے کہ پھر آپ وہاں سے لوٹے تو نماز ظہر منیٰ میں ادا فرمائی۔
صحیح مسلم کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ظہر مکہ مکرمہ میں ادا کی تھی۔
محب الدین طبری نے ان کے درمیان ایسے تطبیق دی ہے:
ممکن ہے کہ آپ نے مکہ مکرمہ یا منیٰ میں اکیلے نماز ظہر ادا کی ہو، پھر دوسرے مقام پر اپنے صحابہ کرام ؓ کو باجماعت پڑھائی ہو۔
یہ بھی ممکن ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منیٰ میں اپنے صحابہ کرام ؓ کو ظہر کی نماز پڑھائی ہو، پھر آپ نے بیت اللہ کا طواف زیارت کیا ہو اور وہاں پھر اپنے ان صحابہ کرام کو نماز ظہر باجماعت پڑھائی ہو جنہوں نے ابھی تک نماز نہ پڑھی ہو۔
(عمدةالقاري: 347/7)
واللہ اعلم۔
(2)
واضح رہے کہ دسویں تاریخ کو کنکریاں مارنے کے بعد احرام کی پابندیاں کچھ نرم ہو جاتی ہیں بشرطیکہ غروب آفتاب سے پہلے پہلے طواف زیارت کر لیا جائے۔
اگر دن غروب ہونے سے قبل طواف نہ کر سکا تو احرام کی پابندی دوبارہ لوٹ آئے گی، پھر طواف زیارت کے بعد احرام کھولنا ہو گا۔
(سنن أبي داود، المناسك، حدیث: 1999)
حضرت ام سلمہ ؓ کہتی ہیں کہ دسویں ذوالحجہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے تو وہب بن زمعہ نے قمیص پہن رکھی تھی۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:
کیا تم نے طواف افاضہ کر لیا ہے؟" اس نے کہا:
نہیں۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
قمیص اتار کر احرام پہن لو، یہ رخصت اس صورت میں ہے جب شام سے پہلے پہلے طواف کر لیا جائے۔
(سنن أبي داود، المناسك، حدیث: 1999)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1732]

Sahih Bukhari Hadith 1732 in Urdu