🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. باب إذا أحرم جاهلا وعليه قميص:
باب: اگر ناواقفیت کی وجہ سے کوئی کرتہ پہنے ہوئے احرام باندھے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1848
وَعَضَّ رَجُلٌ يَدَ رَجُلٍ يَعْنِي فَانْتَزَعَ ثَنِيَّتَهُ، فَأَبْطَلَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
‏‏‏‏ ایک شخص نے دوسرے شخص کے ہاتھ میں دانت سے کاٹا تھا، دوسرے نے جو اپنا ہاتھ کھینچا تو اس کا دانت اکھڑ گیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا کوئی بدلہ نہیں دلوایا۔ [صحيح البخاري/كتاب جزاء الصيد/حدیث: 1848]
حضرت یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ ایک مرد نے کسی دوسرے شخص کا ہاتھ چبا ڈالا تو اس نے اپنا ہاتھ کھینچا جس سے اس کا دانت نکل گیا، اس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بدلے کو باطل فرما دیا۔ [صحيح البخاري/كتاب جزاء الصيد/حدیث: 1848]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

صحیح بخاری کی حدیث نمبر 1848 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1848
حدیث حاشیہ:
(1)
جس شخص نے بھول کر یا نادانستہ طور پر بحالت احرام قمیص پہن لی تو اس پر فدیہ ہو گا یا نہیں؟ مذکورہ حدیث میں فدیہ نہ ہونے کے متعلق کوئی حکم نہیں، البتہ امام بخاری ؒ نے اپنے رجحان کے پیش نظر حضرت عطاء کا قول پیش کیا ہے کہ ایسے انسان پر کوئی فدیہ نہیں۔
چونکہ حضرت عطاء اس حدیث کے راوی ہیں، لہذا اگر فدیہ لازم ہوتا تو کم از کم ان پر مخفی نہ رہتا۔
امام شافعی ؒ نے بھی یہی موقف اختیار کیا ہے جبکہ امام مالک ؒ کا موقف ہے کہ اگر اسی وقت قمیص اتار دے یا خوشبو دھو ڈالے تو کوئی کفارہ نہیں بصورت دیگر کفارہ دینا ہو گا۔
دلائل کے اعتبار سے امام بخاری ؒ کا مسلک راجح معلوم ہوتا ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو قمیص اتارنے اور خوشبو دھو ڈالنے کا حکم دیا، اس کے علاوہ کچھ نہیں کہا۔
(2)
دوسری حدیث پہلی حدیث کا تتمہ ہے۔
اس کا عنوان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔
اسے بالتبع ذکر کر دیا گیا ہے۔
اس کی تشریح ہم آئندہ کتاب الدیات میں کریں گے۔
بإذن الله
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1848]

Sahih Bukhari Hadith 1848 in Urdu