🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حدیث 365 ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب حرم المدينة:
باب: مدینہ کے حرم کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1867
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَحْوَلُ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْمَدِينَةُ حَرَمٌ مِنْ كَذَا إِلَى كَذَا، لَا يُقْطَعُ شَجَرُهَا، وَلَا يُحْدَثُ فِيهَا حَدَثٌ مَنْ أَحْدَثَ حَدَثًا، فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ".
ہم سے ابوالنعمان نے بیان کیا، ان سے ثابت بن یزید نے بیان کیا، ان سے ابوعبدالرحمٰن احول عاصم نے بیان کیا، اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مدینہ حرم ہے فلاں جگہ سے فلاں جگہ تک (یعنی جبل عیر سے ثور تک) اس حد میں کوئی درخت نہ کاٹا جائے نہ کوئی بدعت کی جائے اور جس نے بھی یہاں کوئی بدعت نکالی اس پر اللہ تعالیٰ اور تمام ملائکہ اور انسانوں کی لعنت ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب فضائل المدينة/حدیث: 1867]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضرصحابي
👤←👥عاصم الأحول، أبو عبد الله، أبو عبد الرحمن
Newعاصم الأحول ← أنس بن مالك الأنصاري
ثقة
👤←👥ثابت بن يزيد الأحول، أبو زيد
Newثابت بن يزيد الأحول ← عاصم الأحول
ثقة ثبت
👤←👥محمد بن الفضل السدوسي، أبو النعمان
Newمحمد بن الفضل السدوسي ← ثابت بن يزيد الأحول
ثقة ثبت تغير في آخر عمره
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
1867
المدينة حرم من كذا إلى كذا لا يقطع شجرها لا يحدث فيها حدث من أحدث حدثا عليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين
صحيح مسلم
3324
هي حرام لا يختلى خلاها عليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين
صحيح مسلم
3323
من أحدث فيها حدثا عليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين لا يقبل الله منه يوم القيامة صرفا ولا عدلا
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 1867 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 1867
حدیث حاشیہ:
حرم مدینہ کا بھی وہی حکم ہے جو مکہ کے حرم کا ہے صرف جزا لازم نہیں آتی۔
امام مالک اور امام شافعی اور احمد اور اہل حدیث کا یہی مذہب ہے۔
شعبہ اور حماد کی روایت میں اتنا اور زیادہ ہے یا کسی بدعتی کو جگہ دے دے۔
معاذ اللہ بدعت ایسی بری بلا ہے کہ آدمی بدعتی کو جگہ دےنے سے ملعون ہوجاتا ہے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 1867]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1867
حدیث حاشیہ:
(1)
ایک روایت کے مطابق راوئ حدیث حضرت عاصم نے حضرت انس ؓ سے دریافت کیا:
آیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ طیبہ کو حرم قرار دیا ہے؟ تو انہوں نے جواب میں یہ حدیث بیان فرمائی۔
(صحیح البخاري، الاعتصام، حدیث: 7306) (2)
حرم مدینہ کی تعیین بھی روایات میں موجود ہے، چنانچہ صحیح بخاری میں ہے کہ جبل عائر سے فلاں جگہ تک حرم ہے۔
(صحیح البخاري، فضائل المدینة، حدیث: 1870)
صحیح مسلم میں ہے کہ جبل عیر سے جبل ثور تک حدود حرم ہے۔
(صحیح مسلم، الحج، حدیث: 3327(1370)
حضرت ابو ہریرہ ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ طیبہ کے ارد گرد بارہ میل تک سرکاری حرم قرار دیا ہے۔
فرماتے ہیں:
اگر مجھے اس علاقے میں ہرن چرتا نظر آئے تو میں اسے خوفزدہ نہیں کروں گا۔
(صحیح مسلم، حدیث: 3333(1272) (3)
واضح رہے کہ ایک جبل ثور مکہ مکرمہ میں معروف ہے۔
اس کے علاوہ مدینہ طیبہ میں ایک چوڑی پہاڑی کا نام ثور ہے جو جبل اُحد کے پچھلی جانب ہے جسے مدینہ طیبہ کے باشندے جانتے ہیں۔
(فتح الباري: 107/4) (4)
ایک روایت میں ہے کہ یہ لعنت زدگی ہر اس شخص کے لیے ہے جو بدعت کا ارتکاب کرے یا کسی بدعتی کو اپنے ہاں پناہ دے۔
معلوم ہوا کہ بدعت ایک ایسا سنگین جرم ہے کہ آدمی اس کے مرتکب کو پناہ دینے پر بھی ملعون ہو جاتا ہے، نیز مدینہ طیبہ میں اس کی گندگی مزید بڑھ جاتی ہے۔
(فتح الباري: 109/4)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1867]