English
🏠 💻 📰 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. باب أى الجوار أقرب:
باب: کون پڑوسی زیادہ حقدار ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2259
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ. ح وحَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا أَبُو عِمْرَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ طَلْحَةَ بْنَ عَبْدِ اللهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ لِي جَارَيْنِ فَإِلَى أَيِّهِمَا أُهْدِي؟ قَالَ: إِلَى أَقْرَبِهِمَا مِنْكِ بَابًا".
ہم سے حجاج بن منہال نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا (دوسری سند) اور مجھ سے علی بن عبداللہ نے بیان کیا، ان سے شبابہ نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے ابوعمران نے بیان کیا، کہا کہ میں نے طلحہ بن عبداللہ سے سنا، اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے پوچھا یا رسول اللہ! میرے دو پڑوسی ہیں، میں ان دونوں میں سے کس کے پاس ہدیہ بھیجوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس کا دروازہ تجھ سے زیادہ قریب ہو۔ [صحيح البخاري/كتاب الشفعة/حدیث: 2259]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عائشة بنت أبي بكر الصديق، أم عبد اللهصحابي
👤←👥طلحة بن عبد الله القرشي
Newطلحة بن عبد الله القرشي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق
ثقة
👤←👥عبد الملك بن حبيب الأسدي، أبو عمران
Newعبد الملك بن حبيب الأسدي ← طلحة بن عبد الله القرشي
ثقة
👤←👥شعبة بن الحجاج العتكي، أبو بسطام
Newشعبة بن الحجاج العتكي ← عبد الملك بن حبيب الأسدي
ثقة حافظ متقن عابد
👤←👥شبابة بن سوار الفزاري، أبو عمرو
Newشبابة بن سوار الفزاري ← شعبة بن الحجاج العتكي
صدوق حسن الحديث
👤←👥علي بن المديني، أبو الحسن
Newعلي بن المديني ← شبابة بن سوار الفزاري
ثقة ثبت إمام أعلم أهل عصره بالحديث وعلله
👤←👥الحجاج بن المنهال الأنماطي، أبو محمد
Newالحجاج بن المنهال الأنماطي ← علي بن المديني
ثقة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
6020
لي جارين فإلى أيهما أهدي قال إلى أقربهما منك بابا
صحيح البخاري
2259
لي جارين فإلى أيهما أهدي قال إلى أقربهما منك بابا
صحيح البخاري
2595
لي جارين فإلى أيهما أهدي قال إلى أقربهما منك بابا
سنن أبي داود
5155
لي جارين بأيهما أبدأ قال بأدناهما بابا
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 2259 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2259
حدیث حاشیہ:
قسطلانی ؒ نے کہا کہ اس سے شفعہ کا جواز ثابت نہیں ہوتا۔
حافظ ؒنے کہا کہ ابورافع کی حدیث ہمسایہ کے لیے حق شفعہ ثابت کرتی ہے اب اس حدیث سے امام بخاری ؒ نے یہ نکالا کہ اگر کئی ہمسائے ہوں تو وہ ہمسایہ حق شفعہ میں مقدم سمجھا جائے گا جس کا دروازہ جائیداد مبیعہ سے زیادہ نزدیک ہو۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2259]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2259
حدیث حاشیہ:
(1)
ابن بطال ؒ کہتے ہیں:
اس حدیث سے پڑوسی کےلیے حق شفعہ ثابت نہیں ہوتا کیونکہ حضرت عائشہ ؓ نے تو یہ سوال کیا تھا کہ اگر کئی پڑوسی ہوں تو پہلے کس کودوں؟ اسی بات کو امین احسن اصلاحی نے نقل کیا ہے کہ جو پڑوسی زیادہ نزدیک ہے وہ زیادہ حق دار ہے کہ تحفہ اس کو بھیجا جائے لیکن زمین یا جائیداد کی بیع کا معاملہ تحفہ لینے دینے سے بالکل مختلف ہے۔
آگے لکھا ہے کہ یہ بات میری سمجھ میں نہیں آئی کہ پڑوسی کو ہدیہ دینے کی اس روایت کو امام صاحب یہاں کیوں لائے ہیں اور شفعے سے اس کا کیا تعلق ہے؟ (تدبرحدیث: 544/1)
کاش! حضرت اس مقام پر فتح الباری دیکھ لیتے۔
حافظ ابن حجر ؒ نے ابن بطال کا یہی اعتراض نقل کرکے اس کا جواب بھی دیا ہے، فرماتے ہیں:
امام بخاری ؒ نے حدیث ابو رافع سے پڑوسی کےلیے حق شفعہ ثابت کیا ہے اور حدیث عائشہ کو کتاب الشفعہ میں ذکر کرکے دروازے کے اعتبار سے قریب والے کو دور والے پرمقدم قرار دیا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ پڑوسی جس کا گھر صاحب جائیداد سے متصل ہے وہ دوسرے پڑوسی سے مقدم ہوگا، یعنی اسے شفعے کا زیادہ حق ہوگا۔
(فتح الباري: 554/4) (2)
ان حضرات کا طریقۂ واردات یہ ہے کہ احادیث کی شروح سے اعتراض لےلیتے ہیں اور اس کے جواب کو نظر انداز کرجاتے ہیں، حالانکہ شارحین نے اعتراض اس لیے ذکر کیا ہوتا ہے کہ اس کا معقول جواب دیا جائے۔
ان حضرات نے"حدیث افک" پر جو اعتراضات کیے ہیں وہاں بھی یہی اسلوب اختیار کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ انھیں اپنے اعمال وعقائد کی اصلاح کرنے کی توفیق دے۔
آمين.
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2259]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2595
2595. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: میں نے (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے) عرض کیا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !میرے دو پڑوسی ہیں، ان میں سے کس کو ہدیہ بھیجوں؟ آپ نے فرمایا: جس کادروازہ تمہارے دروازے کے زیادہ قریب ہو۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2595]
حدیث حاشیہ:
یہ اشارہ اس طرف ہے کہ رشتہ داروں کے بعد اس پڑوسی کا حق ہے جس کا دروازہ زیادہ قریب ہے۔
فرمایا کہ آپس میں تحائف دیا کرو اس سے محبت بڑھے گی۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2595]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2595
2595. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: میں نے (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے) عرض کیا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !میرے دو پڑوسی ہیں، ان میں سے کس کو ہدیہ بھیجوں؟ آپ نے فرمایا: جس کادروازہ تمہارے دروازے کے زیادہ قریب ہو۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2595]
حدیث حاشیہ:
یہ اشارہ ہے کہ رشتے داروں کے بعد اس پڑوسی کا حق ہے جس کا دروازہ زیادہ قریب ہو۔
اگر دونوں کے دروازے برابر فاصلے پر ہوں تو دائیں بائیں کا فرق کیا جا سکتا ہے، جو دائیں جانب ہو اس کا زیادہ حق ہے یا ضرورت مند اور غیر ضرورت مند کی تفریق بھی کی جا سکتی ہے، نیز باری بھی مقرر کی جا سکتی ہے۔
بہرحال تحفے بھیجنا باہمی محبت و اخوت کا باعث ہے، اس لیے چھوٹی سے چھوٹی چیز بھی بھیجنے میں عار محسوس نہیں کرنی چاہیے اور نہ اس قسم کے معمولی ہدیے کو قبول کرنے میں پس و پیش ہی کرنا چاہیے۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2595]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6020
6020. سیدہ عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے انہوں کہا کہ میں نے عرض کی: اللہ کے رسول! میرے دو ہمسائے ہیں ان میں سے کس کو ہدیہ بھیجوں؟ آپ نے فرمایا: جس کا دروازہ تم سے زیادہ قریب ہو۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6020]
حدیث حاشیہ:
(1)
قریب والے کو ہدیہ دینے میں یہ حکمت ہے کہ وہ اپنے پڑوسی کو پھل فروٹ لے کر آتے جاتے دیکھتا رہتا ہے، لیکن دور والے کو پتا نہیں چلتا، لہٰذا قریب رہنے والے کو ہدیہ دیاجائے۔
(2)
پڑوسی کی حد کیا ہے؟ اس کے متعلق متعدد اقوال مروی ہیں لیکن وہ سارے کے سارے ضعیف ہیں۔
راجح بات یہ معلوم ہوتی ہے پڑوس کی حد بندی میں عرف کا خیال اور لحاظ رکھا جائے۔
(فتح الباري: 549/10، وسلسلة الأحادیث الضعیفة: 446/1، رقم: 277، وشرح ریاض الصالحین لابن عثیمین: 176/3)
واللہ أعلم
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6020]