🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. باب الاشتراك فى الذهب والفضة وما يكون فيه الصرف:
باب: سونے، چاندی اور ان تمام چیزوں میں شرکت جن میں بیع صرف ہوتی ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2497
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ عُثْمَانَ يَعْنِي ابْنَ الْأَسْوَدِ، قَالَ: أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي مُسْلِمٍ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا الْمِنْهَالِ عَنِ الصَّرْفِ يَدًا بِيَدٍ، فَقَالَ: اشْتَرَيْتُ أَنَا وَشَرِيكٌ لِي شَيْئًا يَدًا بِيَدٍ وَنَسِيئَةً، فَجَاءَنَا الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ فَسَأَلْنَاهُ، فَقَالَ: فَعَلْتُ أَنَا وَشَرِيكِي زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ، وَسَأَلْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ:" مَا كَانَ يَدًا بِيَدٍ فَخُذُوهُ، وَمَا كَانَ نَسِيئَةً فَذَرُوهُ".
ہم سے عمرو بن علی فلاس نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابوعاصم نے بیان کیا، ان سے عثمان نے جو اسود کے بیٹے ہیں، کہا کہ مجھے سلیمان بن ابی مسلم نے خبر دی، انہوں نے کہا کہ میں نے ابوالمنہال سے بیع صرف نقد کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میں نے اور میرے ایک شریک نے کوئی چیز (سونے اور چاندی کی) خریدی نقد پر بھی اور ادھار پر بھی۔ پھر ہمارے یہاں براء بن عازب رضی اللہ عنہ آئے تو ہم نے ان سے اس کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اور میرے شریک زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے بھی یہ بیع کی تھی اور ہم نے اس کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ جو نقد ہو وہ لے لو اور جو ادھار ہو اسے چھوڑ دو۔ [صحيح البخاري/كتاب الشركة/حدیث: 2497]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥البراء بن عازب الأنصاري، أبو عمارة، أبو الطفيل، أبو عمروصحابي
👤←👥عبد الرحمن بن مطعم البناني، أبو المنهال
Newعبد الرحمن بن مطعم البناني ← البراء بن عازب الأنصاري
ثقة
👤←👥سليمان بن أبي مسلم الأحول
Newسليمان بن أبي مسلم الأحول ← عبد الرحمن بن مطعم البناني
ثقة ثقة
👤←👥عثمان بن الأسود المكي
Newعثمان بن الأسود المكي ← سليمان بن أبي مسلم الأحول
ثقة ثبت
👤←👥الضحاك بن مخلد النبيل، أبو عاصم
Newالضحاك بن مخلد النبيل ← عثمان بن الأسود المكي
ثقة ثبت
👤←👥عمرو بن علي الفلاس، أبو حفص
Newعمرو بن علي الفلاس ← الضحاك بن مخلد النبيل
ثقة حافظ
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 2497 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2497
حدیث حاشیہ:
(1)
بیع صرف سے مراد کرنسی کا تبادلہ ہے۔
یہ کاروبار نقد بنقد ہونا چاہیے کیونکہ ادھار کی شکل میں کمی بیشی کا خطرہ ہے۔
چونکہ سونے چاندی کے بھاؤ میں اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے، اس لیے کرنسی کا کاروبار دست بدست ہونا چاہیے، ادھار پر کاروبار جائز نہیں۔
(2)
امام بخاری ؒ کا مقصود یہ ہے سونے چاندی اور دیگر اشیائے تبادلہ میں شراکت جائز ہے جبکہ ہر شریک کی طرف سے سونا یا چاندی ہو لیکن شرط یہ ہے کہ دونوں کا مال آپس میں اکٹھا کر لیا جائے حتیٰ کہ ان میں امتیاز ختم ہو جائے۔
اگر ایک طرف سے سونا اور دوسری طرف سے چاندی ہو تو اس میں شراکت کے متعلق اختلاف ہے۔
اکثر علما اسے ناجائز کہتے ہیں لیکن امام نووی ؒ کا موقف ہے کہ اگر ایک شریک کے درہم اور دوسرے کے دینار ہوں اور وہ انہیں ملا کر کرنسی کا کاروبار کریں تو ایسا کرنا جائز ہے۔
امام بخاری ؒ نے عنوان میں کوئی پابندی ذکر نہیں کی۔
ان کا رجحان امام نووی والا معلوم ہوتا ہے کہ ایسا کرنا جائز ہے اور اس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔
(فتح الباري: 166/5)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2497]

Sahih Bukhari Hadith 2497 in Urdu