علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. باب مناقب قريش:
باب: قریش کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 3503
وَقَالَ: اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي أَبُو الْأَسْوَدِ مُحَمَّدٌ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، قَالَ: ذَهَبَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ مَعَ أُنَاسٍ مِنْ بَنِي زُهْرَةَ إِلَى عَائِشَةَ وَكَانَتْ أَرَقَّ شَيْءٍ عَلَيْهِمْ لِقَرَابَتِهِمْ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
اور لیث نے بیان کیا کہ مجھ سے ابوالاسود محمد نے بیان کیا اور ان سے عروہ بن زبیر نے بیان کیا کہ عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بنی زہرہ کے چند لوگوں کے ساتھ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے۔ عائشہ رضی اللہ عنہا بنی زہرہ کے ساتھ بہت اچھی طرح پیش آتی تھیں کیونکہ ان لوگوں کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے قرابت تھی۔ [صحيح البخاري/كتاب المناقب/حدیث: 3503]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عائشة بنت أبي بكر الصديق، أم عبد الله | صحابي | |
👤←👥عروة بن الزبير الأسدي، أبو عبد الله عروة بن الزبير الأسدي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق | ثقة فقيه مشهور | |
👤←👥محمد بن عبد الرحمن الأسدي، أبو الأسود محمد بن عبد الرحمن الأسدي ← عروة بن الزبير الأسدي | ثقة | |
👤←👥الليث بن سعد الفهمي، أبو الحارث الليث بن سعد الفهمي ← محمد بن عبد الرحمن الأسدي | ثقة ثبت فقيه إمام مشهور |
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 3503 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3503
حدیث حاشیہ:
بنو امیہ اور بنو مطلب دونوں ایک ہی قبیلہ کی دوشاخیں ہیں۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ ماجدہ آمنہ کا تعلق بنی زہرہ سے ہے۔
آپ کا نسب نامہ یہ ہے۔
آمنہ بنت وہب بن عبد مناف بن زہرہ بن کلاب بن مرہ۔
بنو امیہ اور بنو مطلب دونوں ایک ہی قبیلہ کی دوشاخیں ہیں۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ ماجدہ آمنہ کا تعلق بنی زہرہ سے ہے۔
آپ کا نسب نامہ یہ ہے۔
آمنہ بنت وہب بن عبد مناف بن زہرہ بن کلاب بن مرہ۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3503]
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3503
حدیث حاشیہ:
1۔
بنوزہرہ سے مراد مغیرہ بن کلاب بن مرہ کی اولاد ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی والد ماجدہ بھی اسی خاندان سے تھیں کیونکہ نسب اس طرح ہے:
آمنہ بنت وہب بن عبد مناف بن زہرہ۔
اسی بنا پر انصار مدینہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ماموں کہا جاتا ہے۔
2۔
امام بخاری ؒنے اس مقام پر یہ حدیث انتہائی مختصر بیان کی ہے۔
اسے آئندہ حدیث: 3505 میں تفصیل سے بیان کیاجائے گا وہاں ہم اس کی تشریح کریں گے۔
بإذن اللہ۔

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3503]
Sahih Bukhari Hadith 3503 in Urdu
عروة بن الزبير الأسدي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق