یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. باب علامات النبوة فى الإسلام:
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزوں یعنی نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 3608
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ، حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَقْتَتِلَ فِئَتَانِ دَعْوَاهُمَا وَاحِدَةٌ".
ہم سے حکم بن نافع نے بیان کیا، کہا ہم سے شعیب نے بیان کیا، ان سے زہری نے بیان کیا، کہا مجھے ابوسلمہ نے خبر دی اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک دو جماعتیں (مسلمانوں کی) آپس میں جنگ نہ کر لیں اور دونوں کا دعویٰ ایک ہو گا (کہ وہ حق پر ہیں)۔“ [صحيح البخاري/كتاب المناقب/حدیث: 3608]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي | |
👤←👥أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري، أبو سلمة أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← أبو هريرة الدوسي | ثقة إمام مكثر | |
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر محمد بن شهاب الزهري ← أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري | الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه | |
👤←👥شعيب بن أبي حمزة الأموي، أبو بشر شعيب بن أبي حمزة الأموي ← محمد بن شهاب الزهري | ثقة حافظ متقن | |
👤←👥الحكم بن نافع البهراني، أبو اليمان الحكم بن نافع البهراني ← شعيب بن أبي حمزة الأموي | ثقة ثبت |
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 3608 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3608
حدیث حاشیہ:
دونوں یہ دعویٰ کریں گے کہ ہم مسلمان ہیں اور حق پرلڑتے ہیں اگر چہ نفس الامر میں ایک حق پر ہوگا اور دوسرا ناحق پر یہ پیشین گوئی آپ نے اس لڑائی کی فرمائی جو حضرت علی ؓ اور حضرت معاویہ ؓ میں ہوئی۔
دونوں طرف والے مسلمان تھے اور حق پرلڑنے کا دعویٰ کرتے تھے۔
اور خود حضرت علی ؓ سے منقول ہے کہ انہوں نے حضرت معاویہ ؓ اور ان کے گروہ کے متعلق خود فرمایا کہ وہ ہمارے بھائی ہیں جنہوں نے ہم پر بغاوت کی، وہ کافر یا فاسق نہیں ہیں (وحیدی)
ان واقعات میں آج کے نام نہاد علماءکے لیے بھی سبق ہے، جو ذرا ذرا سی باتوں پر آپس میں تکفیر و تفسیق کے گولے پھینکنے لگ جاتے ہیں۔
اس طرح امت کے شیرازے کو منتشر کرتے ہیں۔
اللہ پاک ایسے مدعیان علم کو فہم وفراست عطا کرے کہ وہ وقت کا مزاج پہچانیں اور شیرازہ ملت کو سمیٹنے کی کوشش کریں، اگر ایسا نہ کیا گیا تو وہ وقت آرہا ہے کہ امت کی تباہی کے ساتھ ایسے نام نہاد راہ نمایان امت بھی فنا کے گھاٹ اتاردیئے جائیں گے اور ملت کی بربادی کا گناہ ان کے سروں پر ہوگا۔
آج 22 شوال 1391 ھ کو مسجد اہل حدیث ہرلاپور ہری ہر میں یہ نوٹ حوالہ قلم کیا گیا۔
ربنا تقبل منا إنك أنت السمیع العلیم۔
آمین

[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3608]
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3608
حدیث حاشیہ:
1۔
دونوں گروہوں میں سے ہر ایک دعوی کرے گا کہ وہ حق پر ہے اور دوسرا فریق حق پر نہیں لیکن حقیقت کے اعتبار سے صرف ایک ہی گروہ حق پر ہو گا لیکن دوسرا گروہ اجتہادی غلطی کی بنا پر معذور ہو گا کیونکہ دونوں گروہوں میں جنگ اجتہادی ہو گی اور ہر گروہ کا سر براہ مجتہد ہو گا اور مجتہد جب حکم میں غلطی کرے۔
تو وہ گناہ گار نہیں ہوتا۔
2۔
اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غیب کی خبر دی اور جیسا آپ نے فرمایا تھا اسی طرح ہوا چنانچہ مقام صفین میں حضرت علی ؓ معاویہ ؓ کے درمیان جنگ ہوئی دونوں کا دعوی ایک تھا کہ وہ حق پر ہیں لیکن حقیقت کے اعتبار سے حضرت عثمان ؓ کی شہادت کے بعد تمام اہل عقد وحل نے حضرت علی ؓ کی بیعت کر لی تھی اور آپ ہی خلیفہ المسلمین تھے اور اپنا دعوی پیش کرنے میں حق پر تھے۔
صرف اہل شام ہی آپ کی بیعت کے خلاف تھے۔
واللہ أعلم۔

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3608]
Sahih Bukhari Hadith 3608 in Urdu
أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← أبو هريرة الدوسي