🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. باب سؤال المشركين أن يريهم النبى صلى الله عليه وسلم آية فأراهم انشقاق القمر:
باب: مشرکین کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی نشانی چاہنا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ شق القمر دکھانا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3636
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: انْشَقَّ الْقَمَرُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شِقَّتَيْنِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اشْهَدُوا".
ہم سے صدقہ بن فضل نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو سفیان بن عیینہ نے خبر دی، انہیں ابن ابی نجیح نے، انہیں مجاہد نے، انہیں ابومعمر نے اور ان سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں چاند کے پھٹ کر دو ٹکڑے ہو گئے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ لوگو اس پر گواہ رہنا۔ [صحيح البخاري/كتاب المناقب/حدیث: 3636]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن مسعود، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥عبد الله بن سخبرة الأزدي، أبو معمر
Newعبد الله بن سخبرة الأزدي ← عبد الله بن مسعود
ثقة
👤←👥مجاهد بن جبر القرشي، أبو محمد، أبو الحجاج
Newمجاهد بن جبر القرشي ← عبد الله بن سخبرة الأزدي
ثقة إمام في التفسير والعلم
👤←👥عبد الله بن أبي نجيح الثقفي، أبو يسار
Newعبد الله بن أبي نجيح الثقفي ← مجاهد بن جبر القرشي
ثقة
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد
Newسفيان بن عيينة الهلالي ← عبد الله بن أبي نجيح الثقفي
ثقة حافظ حجة
👤←👥صدقة بن الفضل المروزي، أبو الفضل
Newصدقة بن الفضل المروزي ← سفيان بن عيينة الهلالي
ثقة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
3869
انشق القمر ونحن مع النبي بمنى فقال اشهدوا وذهبت فرقة نحو الجبل
صحيح البخاري
3871
انشق القمر
صحيح البخاري
4864
انشق القمر على عهد رسول الله فرقتين فرقة فوق الجبل وفرقة دونه فقال رسول الله اشهدوا
صحيح البخاري
4865
انشق القمر ونحن مع النبي فصار فرقتين فقال لنا اشهدوا اشهدوا
صحيح البخاري
3636
انشق القمر على عهد رسول الله شقتين فقال النبي اشهدوا
صحيح مسلم
7071
انشق القمر على عهد رسول الله بشقتين فقال رسول الله اشهدوا
صحيح مسلم
7072
بينما نحن مع رسول الله بمنى إذا انفلق القمر فلقتين فكانت فلقة وراء الجبل وفلقة دونه فقال لنا رسول الله اشهدوا
جامع الترمذي
3287
انشق القمر على عهد رسول الله فقال لنا النبي اشهدوا
جامع الترمذي
3285
اشهدوا يعني اقتربت الساعة وانشق القمر
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 3636 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3636
حدیث حاشیہ:
چاند کا دوٹکڑے ہونا ایک ایسا معجزہ ہے جو آپ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دیا گیا۔
اگرچہ یہ قیامت کی ایک نشانی بھی ہے جو واقع ہو چکی ہے اس معجزے کے متعلق منکرین کے کئی ایک اعتراض ہیں جن کی تفصیل حسب ذیل ہے۔
قرآن کریم میں ہے۔
جب قیامت قریب آجائے گی اور چاند پھٹ جائے گا۔
(القمر: 1/54)
مستقبل میں ایسا ہو گا جیسا کہ نظام شمسی کے متعلق دیگر مقامات پر وضاحت ہے۔
اس کا جواب یہ ہے کہ کافروں کا چاند کے پھٹنے کو جادو کہنا ہی اس بات کی دلیل ہے کہ یہ ایک حسی معجزہ تھا جو وقوع پذیر ہو چکا ہے۔
اگر واقعہ ہوا تھا تو لوگوں کی کثیر تعداد کو اس کا علم ہونا چاہیے تھا۔
اس کا جواب یہ ہے کہ واقعہ رات کا ہے دن کا نہیں رات کے وقت اکثر لوگ سوئے ہوتے ہیں پھر اس وقت آدھی دنیا میں تو ویسے ہی دن نکلا ہوا تھا باقی آدھی دنیا میں بھی صرف ان مقامات پر نظر آسکتا تھا جو منیٰ سے مشرق میں تھے۔
اس کے علاوہ یہ انشقاق قمر صرف ایک لمحے کے لیے ہوااسے کون دیکھتا اس کے باوجود آس پاس کے لوگوں نے شہادت دی تھی۔
یہ تاریخ کا اہم واقعہ ہے اسے کہیں ذکر ہونا چاہیے تھا۔
اس کا جواب یہ ہے کہ ہمارے نزدیک مستند تاریخ کتب حدیث ہی سے دستیاب ہو سکتی ہے اور تمام کتب حدیث میں یہ واقعہ موجود ہے پھر تاریخ اس واقعے کے اندراج سے یکسر خالی نہیں ہے۔
تاریخ فرشتہ میں مذکورہے کہ مالا بار کے مہاراجہ نے یہ واقعہ اپنی آنکھوں سے دیکھا اور یہی واقعہ اس کے اسلام لانے کا سبب بنا تھا۔
چاند اگر مدار بدل لیتا یا مدار سے ہٹ کر چلنے لگتا تو یہ باتیں اس قبل تھیں کہ ہئیت دان اس کا ذکر کرتے۔
اس کا جواب یہ ہے کہ جب کوئی چیز واقع نہیں ہوئی بلکہ ایک لمحے میں وہ دو لخت ہوا اور فوراً اپنی اصلی حالت میں آگیا ایسے حالات ہئیت دان کیا ذکر کریں۔
آج کل چاند پر جانے والوں نے مشاہد کیا ہے کہ وہاں ایک گہری دراڑموجود ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ وہی دراڑ ہے جو معجزہ شق قمر میں چاند پر واقع ہوئی ہے۔
واللہ أعلم۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3636]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3285
سورۃ القمر سے بعض آیات کی تفسیر۔
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ اس دوران کہ ہم منیٰ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، چاند دو ٹکڑے ہو گیا، ایک ٹکڑا (اس جانب) پہاڑ کے پیچھے اور دوسرا ٹکڑا اس جانب (پہاڑ کے آگے) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: گواہ رہو، یعنی اس بات کے گواہ رہو کہ «اقتربت الساعة وانشق القمر» یعنی: قیامت قریب ہے اور چاند کے دو ٹکڑے ہو چکے ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3285]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
قیامت قریب آ چکی ہے اور چاند کے دو ٹکڑے ہو چکے ہیں (القمر: 1)
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3285]

مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3871
3871. حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ واقعی چاند دولخت ہوا تھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3871]
حدیث حاشیہ:
اس سے ان لوگوں کا رد ہوتا ہے جو کہتے ہیں ﴿اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانشَقَّ الْقَمَرُ﴾ قیامت قریب آگئی اور چاند پھٹ گیا۔
(القمر: 1: 54)
انشق معنٰی میں ینشق کے ہے یعنی چاند پھٹے گا اب یہ اعتراض کہ اگر چاند پھٹا ہوتا تو اہل رصد اور ہیئت اور دنیا کے مہندس اس واقعہ کو نقل کرتے کیونکہ عجیب واقعہ تھا، واہی ہے اس لئے کہ یہ پھٹنا ایک لحظہ کے لیے تھا معلوم نہیں کہ اورملک والوںکو نظر بھی آیا یا نہیں احتمال ہے کہ وہ سوتے ہوں یا اپنے کا موں میں مشغول ہوں اور بڑی دلیل اس واقعہ کی صحت کی یہ ہے کہ اگر چاند نہ پھٹا ہوتا تو جب قرآن میں یہ اترا، انشق القمر تو کافراور مخالفین اسلام سب تکذیب شروع کر دیتے وہ تو حق باتوں میں قرآن کی مخالفت کیا کرتے تھے چہ جائیکہ ایک واقعہ نہ ہوا ہوتا اور قرآن میں اس کا ہونا بیان کیا جاتا تو کس قدر اعتراض اور تکذیب کی بوچھاڑ کردیتے۔
(وحیدی)
قرآن مجید اور احادیث صحیحہ میں چاند کے پھٹ جانے کا واقعہ صرا حت کے ساتھ موجود ہے ایک مومن مسلمان کے لئے ان سے زیادہ اور کسی دلیل کی ضرورت نہیں ہے یوں تاریخ میں ایسے بھی مختلف ممالک کے لوگوں کا ذکر موجود ہے جنہوں نے اس کو دیکھا اور وہ تحقیق حق کر نے پر مسلمان ہوگئے۔
دوسرے مقام پر اس کی تفصیل آئے گی۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3871]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3871
3871. حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ واقعی چاند دولخت ہوا تھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3871]
حدیث حاشیہ:

ان تمام احادیث میں معجزہ شق قمر کا بیان ہے جس کی تفصیل ہم حدیث: 3636۔
3637۔
3638۔
کے تحت بیان کرآ ئے ہیں،بہرحال قرآن مجید اور احادیث صحیحہ میں چاند کے پھٹ جانے کا واقعہ صراحت کے ساتھ موجود ہے۔
ایک بندہ مسلم کے لیے ان سے زیادہ اور کسی دلیل کی ضرورت نہیں۔
اس واقعہ کے صحیح ہونے کے سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ اگرچاند نہ پھٹا ہوتا تو اس وقت کافر اور مخالفین اس آیت کی تکذیب کردیتے جس میں شق قمر کا ذکر ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانشَقَّ الْقَمَرُ﴾ قیامت قریب آگئی اور چاند پھٹ گیا۔
(القمر: 1: 54)
اگر یہ واقعہ نہ ہواہوتاتو کفار مسلمانوں پر اعتراضات کی بوچھاڑ کردیتے۔

بعض لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ اگرشق قمر رات کے وقت ہوا تھا تو تمام دنیا کے لوگ اسے دیکھتے صرف اہل مکہ تک محدود نہ رہتا۔
اس اعتراض کا جواب یہ ہے کہ یہ ضروری نہیں کہ اس طرح کے سماوی واقعہ کو تمام لوگ دیکھیں کیونکہ رات کے وقت عموماً لوگ بے خبر اور سوئے ہوئے ہوتے ہیں۔
ان کے دروازے بھی بند ہوتے ہیں اس بنا پر یہ اعتراض لغو ہے چاند کو گرہن لگتا ہے مگر اسے دیکھنے والے بہت کم ہوتے ہیں، نیز گرہن بعض ممالک میں ہی دیکھاجاتا ہے، لہذا شق قمر کے لیے ضروری نہیں کہ تمام دنیا کے لوگ اسے دیکھتے،جن ممالک میں شق قمر دیکھا گیا اس کی تفصیل معجزات میں بیان کردی گئی ہے۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3871]

Sahih Bukhari Hadith 3636 in Urdu