🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. باب مناقب الحسن والحسين رضي الله عنهما:
باب: حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3750
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَحَمَلَ الْحَسَنَ وَهُوَ، يَقُولُ: بِأَبِي شَبِيهٌ بِالنَّبِيِّ , لَيْسَ شَبِيهٌ بِعَلِيٍّ , وَعَلِيٌّ يَضْحَكُ.
ہم سے عبدان نے بیان کیا، کہا ہم کو عبداللہ نے خبر دی، کہا کہ مجھے عمر بن سعید بن ابی حسین نے خبر دی، انہیں ابن ابی ملیکہ نے، ان سے عقبہ بن حارث نے بیان کیا کہ میں نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ آپ حسن رضی اللہ عنہ کو اٹھائے ہوئے ہیں اور فرما رہے ہیں: میرے باپ ان پر فدا ہوں، یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مشابہ ہیں، علی سے نہیں اور علی رضی اللہ عنہ مسکرا رہے تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 3750]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو بكر الصديق، أبو بكرصحابي
👤←👥عقبة بن الحارث القرشي، أبو سروعة
Newعقبة بن الحارث القرشي ← أبو بكر الصديق
صحابي
👤←👥عبد الله بن أبي مليكة القرشي، أبو محمد، أبو بكر
Newعبد الله بن أبي مليكة القرشي ← عقبة بن الحارث القرشي
ثقة
👤←👥عمر بن سعيد القرشي
Newعمر بن سعيد القرشي ← عبد الله بن أبي مليكة القرشي
ثقة
👤←👥عبد الله بن المبارك الحنظلي، أبو عبد الرحمن
Newعبد الله بن المبارك الحنظلي ← عمر بن سعيد القرشي
ثقة ثبت فقيه عالم جواد مجاهد جمعت فيه خصال الخير
👤←👥عبد الله بن عثمان العتكي، أبو عبد الرحمن
Newعبد الله بن عثمان العتكي ← عبد الله بن المبارك الحنظلي
ثقة حافظ
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 3750 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3750
حدیث حاشیہ:
مسند احمد کی روایت کے مطابق حضرت فاطمہ ؓ بھی اپنے لخت جگر حضرت حسن ؓ کے متعلق اس قسم کے خیالات کا اظہار کیا تھا۔
(جامع الترمذي، المناقب، حدیث: 3782)
بنت سیرین کی روایت میں ہے کہ حضرت حسن ؓ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت مشابہت رکھتے تھے۔
(مسند أحمد 8/1، رقم 40۔
وفتح الباري: 122/7)
ان احادیث میں بظاہر تعارض ہے جس کا ایک تفصیلی روایت سے حل کیا جاسکتا ہے کہ حضرت حسن ؓ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سرمبارک سے سینہ مبارک تک آپ کے مشابہ تھے اور حضرت حسین ؓرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نچلے حصے سے مشابہت رکھتے تھے۔
(جامع الترمذي، حدیث: 3778)
ان شہزادوں کے علاوہ اور بہت سے لوگ شکل وصورت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مشابہت رکھتے تھے۔
ان کی تفصیل حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے تحریر کی ہے۔
(جامع الترمذ، المناقب، حدیث: 3779)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3750]