صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. باب مناقب الحسن والحسين رضي الله عنهما:
باب: حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 3751
حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ , وَصَدَقَةُ، قَالَا: أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ وَاقِدِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ أَبُو بَكْرٍ:" ارْقُبُوا مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَهْلِ بَيْتِهِ".
مجھ سے یحییٰ بن معین اور صدقہ نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں محمد بن جعفر نے خبر دی، انہیں شعبہ نے، انہیں واقد بن محمد نے، انہیں ان کے والد نے اور ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (کی خوشنودی) کو آپ کے اہل بیت کے ساتھ (محبت و خدمت کے ذریعہ) تلاش کرو۔ [صحيح البخاري/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 3751]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا آپ کے اہل بیت کے بارے میں خاص خیال رکھو، یعنی بہر صورت ان کا احترام بجا لاؤ۔“ [صحيح البخاري/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 3751]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 3751 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3751
حدیث حاشیہ:
اہل بیت سے مراد ازواج مطہرات ؓ،حضرت علی ؓ،حضرت فاطمہ ؓ اور ان کی اولاد ہے۔
اس حدیث کی تشریح پہلے گزرچکی ہے۔
(فتح الباري: 123/7)
اہل بیت سے مراد ازواج مطہرات ؓ،حضرت علی ؓ،حضرت فاطمہ ؓ اور ان کی اولاد ہے۔
اس حدیث کی تشریح پہلے گزرچکی ہے۔
(فتح الباري: 123/7)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3751]
Sahih Bukhari Hadith 3751 in Urdu
عبد الله بن عمر العدوي ← أبو بكر الصديق