🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حدیث 365 ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. باب ذكر هند بنت عتبة بن ربيعة رضي الله عنها:
باب: ہند بنت عتبہ ربیعہ رضی اللہ عنہا کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3825
وَقَالَ عَبْدَانُ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، حَدَّثَنِي عُرْوَةُ، أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: جَاءَتْ هِنْدٌ بِنْتُ عُتْبَةَ، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا كَانَ عَلَى ظَهْرِ الْأَرْضِ مِنْ أَهْلِ خِبَاءٍ أَحَبُّ إِلَيَّ أَنْ يَذِلُّوا مِنْ أَهْلِ خِبَائِكَ، ثُمَّ مَا أَصْبَحَ الْيَوْمَ عَلَى ظَهْرِ الْأَرْضِ أَهْلُ خِبَاءٍ أَحَبَّ إِلَيَّ، أَنْ يَعِزُّوا مِنْ أَهْلِ خِبَائِكَ، قَالَ:" وَأَيْضًا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ"، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَبَا سُفْيَانَ رَجُلٌ مِسِّيكٌ فَهَلْ عَلَيَّ حَرَجٌ أَنْ أُطْعِمَ مِنَ الَّذِي لَهُ عِيَالَنَا، قَالَ:" لَا أُرَاهُ إِلَّا بِالْمَعْرُوفِ"
اور عبدان نے بیان کیا، انہیں عبداللہ نے خبر دی انہیں یونس نے خبر دی، انہیں زہری نے، ان سے عروہ نے بیان کیا کہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا: ہند بنت عتبہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اسلام لانے کے بعد) حاضر ہوئیں اور کہنے لگیں یا رسول اللہ! روئے زمین پر کسی گھرانے کی ذلت آپ کے گھرانے کی ذلت سی زیادہ میرے لیے خوشی کا باعث نہیں تھی لیکن آج کسی گھرانے کی عزت روئے زمین پر آپ کے گھرانے کی عزت سے زیادہ میرے لیے خوشی کی وجہ نہیں ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس میں ابھی اور ترقی ہو گی۔ اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے پھر ہند نے کہا: یا رسول اللہ! ابوسفیان بہت بخیل ہیں تو کیا اس میں کچھ حرج ہے اگر میں ان کے مال میں سے (ان کی اجازت کے بغیر) بال بچوں کو کھلا دیا اور پلا دیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا ہاں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ دستور کے مطابق ہونا چاہئے۔ [صحيح البخاري/كتاب مناقب الأنصار/حدیث: 3825]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

صحیح بخاری کی حدیث نمبر 3825 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3825
حدیث حاشیہ:
حضرت ہند ابوسفیان ؓ کی بیوی اورحضرت معاویہ ؓ کی والدہ جو فتح مکہ کے بعد اسلام لائی ہیں، ابوسفیان ؓ بھی اسی زمانہ میں اسلام لائے تھے، بہت جری اور پختہ کارعورت تھیں ان کے بارے میں بہت سے واقعات کتب تواریخ میں موجود ہیں جو ان کی شان وعظمت پر دلیل ہیں۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3825]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3825
حدیث حاشیہ:

حضرت ہند ؓ بڑی عقل مند اور صاحب فراست خاتون تھیں۔
اس انداز گفتگو میں انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اورآپ کے اہل بیت کی بزرگی اورخاندانی وجاہت کی طرف اشارہ کیا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
تیری محبت میں مزید اضافہ ہوگا اور میرے متعلق جو غیظ وغضب سے اس میں مزید کمی آئے گی۔

مقصد یہ ہے کہ زمانہ جاہلیت میں حضرت ہند ؓ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اورآپ کے گھرانے سے انتہائی نفرت تھی لیکن اسلام کی بدولت یہ نفرت وعداوت، محبت میں بدل گئی۔
اب کیفیت یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اورآپ کے گھرانے سے انتہائی نفرت تھی لیکن اسلام کی بدولت یہ نفرت وعداوت، محبت میں بدل گئی۔
اب کیفیت یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اورآپ کے گھرانے سے زیادہ کوئی گھر محبوب نہیں۔
اسلام کی بدولت طبیعت میں انقلاب آگیا۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3825]