صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. باب وفود الأنصار إلى النبى صلى الله عليه وسلم بمكة وبيعة العقبة:
باب: مکہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس انصار کے وفود کا آنا اور بیعت عقبہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 3890
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: كَانَ عَمْرٌو، يَقُولُ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، يَقُولُ:" شَهِدَ بِي خَالَايَ الْعَقَبَةَ"، قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ: قَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ: أَحَدُهُمَا الْبَرَاءُ بْنُ مَعْرُورٍ.
ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، کہا کہ عمرو بن دینار کہا کرتے تھے کہ میں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا انہوں نے بیان کیا کہ میرے دو ماموں مجھے بھی بیعت عقبہ میں ساتھ لے گئے تھے۔ ابوعبداللہ امام بخاری نے کہا کہ ابن عیینہ نے بیان کیا ان میں سے ایک براء بن معرور رضی اللہ عنہ تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب مناقب الأنصار/حدیث: 3890]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥جابر بن عبد الله الأنصاري، أبو محمد، أبو عبد الله، أبو عبد الرحمن | صحابي | |
👤←👥عمرو بن دينار الجمحي، أبو محمد عمرو بن دينار الجمحي ← جابر بن عبد الله الأنصاري | ثقة ثبت | |
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد سفيان بن عيينة الهلالي ← عمرو بن دينار الجمحي | ثقة حافظ حجة | |
👤←👥علي بن المديني، أبو الحسن علي بن المديني ← سفيان بن عيينة الهلالي | ثقة ثبت إمام أعلم أهل عصره بالحديث وعلله |
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 3890 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3890
حدیث حاشیہ:
جوسب انصار سے پہلے مسلمان ہوئے اور سب سے پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔
جوسب انصار سے پہلے مسلمان ہوئے اور سب سے پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3890]
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3890
حدیث حاشیہ:
1۔
حضرت براء بن معرور ؓ حضرت جابر ؓ کے رضاعی ماموں ہیں عقبہ ثانیہ کی رات سب سے پہلے انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی تھی۔
وہ اس وقت انصار کے سرادر تھے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ طیبہ تشریف آوری سے ایک ماہ پہلے وہ فوت ہوگئے۔
2۔
اس بیعت کے وقت انصار کے تہتر مرد اور دو عورتیں تھیں، انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینہ طیبہ تشریف لانے کی دعوت دی۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے بارہ آدمیوں کو نقیب مقرر فرمایا جن کے نام یہ ہیں۔
اسعد بن زرارہ ر ؓ رافع بن مالک ؓ عبادہ بن صامت ؓ سعد بن ربیع ؓ منذر بن عمرو ؓ عبد اللہ بن رواحہ ؓ براء بن معرور ؓ عبد اللہ بن عمرو بن حرام ؓ سعد بن عبادہ ؓ اسید بن حضیر ؓ سعد بن خثیمہ ؓ ابو الہیثم بن تیہان یارفاعہ بن عبدالمنذر ؓ ۔
ان میں سے براءبن معرور ؓ پہلے بزرگ ہیں جنھوں نے اس رات سب سے پہلے بیعت کی تھی، یہ بیعت اسلام کی نشرواشاعت کے لیے خشت اول ثابت ہوئی۔
اس کی تفصیل ہم مناقب انصار کے آغاز میں بیان کر آئے ہیں۔
3۔
واضح رہے کہ حضرت جابر ؓ کی والدہ کا نام نصیبہ تھا۔
حضرت براء بن معرور ؓ آپ کے حقیقی ماموں نہ تھے بلکہ رضاعی ماموؤں میں یا آپ کی والدہ کے تعلق داروں میں سے ہیں۔
عرب ماں کے تمام عزیزوں کو خال یعنی ماموں کہتے ہیں۔
1۔
حضرت براء بن معرور ؓ حضرت جابر ؓ کے رضاعی ماموں ہیں عقبہ ثانیہ کی رات سب سے پہلے انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی تھی۔
وہ اس وقت انصار کے سرادر تھے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ طیبہ تشریف آوری سے ایک ماہ پہلے وہ فوت ہوگئے۔
2۔
اس بیعت کے وقت انصار کے تہتر مرد اور دو عورتیں تھیں، انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینہ طیبہ تشریف لانے کی دعوت دی۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے بارہ آدمیوں کو نقیب مقرر فرمایا جن کے نام یہ ہیں۔
ان میں سے براءبن معرور ؓ پہلے بزرگ ہیں جنھوں نے اس رات سب سے پہلے بیعت کی تھی، یہ بیعت اسلام کی نشرواشاعت کے لیے خشت اول ثابت ہوئی۔
اس کی تفصیل ہم مناقب انصار کے آغاز میں بیان کر آئے ہیں۔
3۔
واضح رہے کہ حضرت جابر ؓ کی والدہ کا نام نصیبہ تھا۔
حضرت براء بن معرور ؓ آپ کے حقیقی ماموں نہ تھے بلکہ رضاعی ماموؤں میں یا آپ کی والدہ کے تعلق داروں میں سے ہیں۔
عرب ماں کے تمام عزیزوں کو خال یعنی ماموں کہتے ہیں۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3890]
عمرو بن دينار الجمحي ← جابر بن عبد الله الأنصاري