صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
44. باب تزويج النبى صلى الله عليه وسلم عائشة وقدومها المدينة وبناؤه بها:
باب: عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نکاح کرنا اور آپ کا مدینہ میں تشریف لانا اور عائشہ رضی اللہ عنہا کی رخصتی کا بیان۔
حدیث نمبر: 3896
حَدَّثَنِي عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" تُوُفِّيَتْ خَدِيجَةُ قَبْلَ مَخْرَجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمَدِينَةِ بِثَلَاثِ سِنِينَ , فَلَبِثَ سَنَتَيْنِ أَوْ قَرِيبًا مِنْ ذَلِكَ وَنَكَحَ عَائِشَةَ وَهِيَ بِنْتُ سِتِّ سِنِينَ , ثُمَّ بَنَى بِهَا وَهِيَ بِنْتُ تِسْعِ سِنِينَ".
مجھ سے عبید بن اسماعیل نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ابواسامہ نے بیان کیا، ان سے ہشام نے، ان سے ان کے والد (عروہ بن زبیر) نے بیان کیا کہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ کو ہجرت سے تین سال پہلے ہو گئی تھی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کی وفات کے تقریباً دو سال بعد عائشہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا اس وقت ان کی عمر چھ سال تھی جب رخصتی ہوئی تو وہ نو سال کی تھیں۔ [صحيح البخاري/كتاب مناقب الأنصار/حدیث: 3896]
حضرت عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مدینہ طیبہ تشریف لے جانے سے تین برس قبل وفات پائی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو سال یا اس کے لگ بھگ ٹھہرے (اور آپ نے کسی خاتون سے شادی نہیں کی۔ بعد ازاں) آپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا جبکہ ان کی عمر چھ برس تھی، پھر ان کی رخصتی کی گئی جبکہ وہ نو برس کی تھیں۔“ [صحيح البخاري/كتاب مناقب الأنصار/حدیث: 3896]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عروة بن الزبير الأسدي، أبو عبد الله | ثقة فقيه مشهور | |
👤←👥هشام بن عروة الأسدي، أبو المنذر، أبو عبد الله، أبو بكر هشام بن عروة الأسدي ← عروة بن الزبير الأسدي | ثقة إمام في الحديث | |
👤←👥حماد بن أسامة القرشي، أبو أسامة حماد بن أسامة القرشي ← هشام بن عروة الأسدي | ثقة ثبت | |
👤←👥عبد الله بن إسماعيل الهباري، أبو محمد عبد الله بن إسماعيل الهباري ← حماد بن أسامة القرشي | ثقة |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
5158
| تزوج النبي عائشة وهي بنت ست سنين بنى بها وهي بنت تسع مكثت عنده تسعا |
صحيح البخاري |
3896
| توفيت خديجة قبل مخرج النبي إلى المدينة بثلاث سنين فلبث سنتين أو قريبا من ذلك نكح عائشة وهي بنت ست سنين بنى بها وهي بنت تسع سنين |
صحيح البخاري |
5081
| خطب عائشة إلى أبي بكر فقال له أبو بكر إنما أنا أخوك فقال أنت أخي في دين الله وكتابه وهي لي حلال |
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 3896 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3896
حدیث حاشیہ:
اس حدیث کے متعلق ایک مشہور اشکال ہے کہ حضرت خدیجہ ؓ ہجرت سے تین برس پہلے فوت ہوئیں۔
اگران کی وفات کے تین سال بعد نکاح کیا ہو تو وہ ہجرت کے وقت یا اس کے بعد ہوا ہوگا، حالانکہ اس کا کوئی بھی قائل نہیں۔
دراصل اس حدیث میں وفات خدیجہ ؓ اور نکاح عائشہ ؓ کا بیان ہے، یعنی حضرت خدیجہ ؓ کی وفات ہجرت سے تین سال پہلے ہے۔
ان کی وفات کے بعد آپ مکہ معظمہ میں دوسال یا اس سے زیادہ عرصہ ٹھہرے۔
نکاح عائشہ ؓ اور ان کی رخصتی ایک مستقل امر ہے جس کا کلام سابق سے کوئی تعلق نہیں کہ ان سے نکاح ہوا تو وہ چھ سال کی تھیں، پھرہجرت کے پہلے سال ان کی رخصتی عمل میں آئی تو وہ نوبرس کی تھیں، چنانچہ اس کی تائید علامہ اسماعیلی کی روایت سے ہوتی ہے جس میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت سے تین سال قبل حضرت خدیجہ ؓ کی وفات ہوئی۔
ان کی وفات کے بعد حضرت عائشہ ؓ سے نکاح ہوا جبکہ وہ چھ برس کی تھیں اور مدینہ طیبہ آنے کے بعد ان کی رخصتی ہوئی جبکہ وہ نوبرس کی تھیں۔
(فتح الباري: 281/7)
حضرت خدیجہ ؓ کے سالِ وفات اور اس بنا پر حضرت عائشہ ؓ کے نکاح کی تاریخ میں جو بھی اختلاف ہومگر اس امر پر کوئی اختلاف نہیں کہ حضرت عائشہ ؓ نکاح کے وقت چھ برس کی اور رخصتی کے وقت نوبرس کی تھیں۔
یہی روایت حدیث کی تمام کتابوں میں ہے۔
یہ واقعہ خود حضرت عائشہ ؓ خود بیان کرتی ہیں اور ان سے سن کر حضرت عروہ بیان کرتے ہیں۔
حضرت عروہ کون ہیں؟ حضرت اسماء ؓ کے صاحبزادے جن کے سال وعمر سے حضرت عائشہ کے سال نکاح کا تعین کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، حالانکہ خود حضرت عائشہ ؓ کےلیے نوسال کی عمر میں رخصتی ہونا اتنایقینی امر ہے کہ نوبرس کی عمر کو ایک عرب لڑکی کے بلوغ کا زمانہ متعین کرتی ہیں ان کافرمان ہے کہ جب لڑکی نوبرس کی ہوجائے تو وہ عورت ہے۔
(جامع الترمذي، النکاح، حدیث: 1109)
عقلی طور پر یہ بات بعید از امکان نہیں کہ نوبرس کی لڑکی بالغ ہوسکتی ہے، چنانچہ امام شافعی ؒ کے متعلق حافظ ابن حجر ؒ نے لکھا ہے کہ انھوں نے اکیس سال کی ایک نانی دیکھی تھی جسے نو سال کی عمر میں حیض آیا اور دس سال کی عمر میں اس نے ایک بیٹی کو جنم دیا۔
اس کی بیٹی کے ساتھ بھی یہی معاملہ پیش آیا۔
(فتح الباري: 341/5۔
)
لڑکوں کے متعلق بھی یہی معاملہ ممکن ہے، چنانچہ مغیرہ بن مقسم ضمی کوفی کہتے ہیں کہ میں بارہ سال کی عمر میں بالغ ہوگیا تھا۔
(صحیح البخاري، الشھادات، باب: 18، قبل حدیث: 2664۔
)
اس طرح حضرت عمروبن عاص ؓ اور ان کے بیٹے عبداللہ بن عمرو ؓ کی عمر میں صرف بارہ سال کا فرق تھا، یعنی باپ بیتے کی عمر میں صرف بارہ سال کافرق تھا۔
(فتح الباري: 341/5۔
)
آخر میں ہمارا دعویٰ ہے کہ انتہائی معتبر، مستند اور متفقہ روایات کے مطابق چھ سال کی عمر میں حضرت عائشہ ؓ کا نکاح ہوا اور نوبرس کی عمر میں ان کی رخصتی ہوئی، نیز تمام واقعات اور سالوں کی تطبیق کے مطابق نبوت کے پانچویں سال کے آخر میں پیدا ہوئیں۔
شوال 11 نبوی میں نکاح ہوا اور شول 1ہجری میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئیں، پھر اٹھارہ سال کی عمر میں بیوگی سے دوچار ہوئیں۔
۔
۔
رضي اللہ عنھا وعن سائر المسلمین۔

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3896]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 5081
5081. سیدنا عروہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کی طرف سیدنا عائشہ ؓ سے نکاح کرنے کا پیغام بھیجا تو انہوں نے عرض کی: ”میں تو آپ کا بھائی ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اللہ کی کتاب کے مطابق میرے دینی بھائی ہو۔ وہ(عائشہ) میرے لیے حلال ہے۔“ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5081]
حدیث حاشیہ:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کم عمر عورت سے بڑی عمر کے مرد کی شادی جائز ہے۔

[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5081]
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 5158
5158. سیدنا عروہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عائشہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا جبکہ وہ چھ برس کی تھیں اور آپ نے ان سے خلوت فرمائی جبکہ وہ نوبرس کی تھیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نو برس تھ رہیں [صحيح بخاري، حديث نمبر:5158]
حدیث حاشیہ:
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی عمر اٹھارہ سال کی تھی۔
عرب جیسے گرم ملک میں عورتیں عموماً نو سال کی عمر میں بالغ ہو جایا کرتی تھیں۔
ابتدائے بلوغ کا تعلق موسم اور آب و ہوا کے ساتھ بھی بہت حد تک ہے۔
بہت زیادہ گرم خطوں میں عورتیں اور مرد جلد بالغ ہو جاتے ہیں، اس کے برعکس بہت زیادہ سرد خطوں میں اوسطاً اٹھارہ بیس سال میں ہوتا ہے لہٰذا یہ کوئی بعید از عقل نہیں ہے۔
اس بارے میں بعض علماء نے بہت سے تکلّفات کئے ہیں مگر ظاہر حقیقت یہی ہے جو روایت میں مذکور ہے تکلف کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
عرب میں نو سال کی لڑکیوں کا بالغ ہو جانا بعید از عقل بات نہیں تھی اس کے مطابق ہی یہاں ہوا۔
واللہ أعلم با لصواب۔

[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5158]
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5081
5081. سیدنا عروہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کی طرف سیدنا عائشہ ؓ سے نکاح کرنے کا پیغام بھیجا تو انہوں نے عرض کی: ”میں تو آپ کا بھائی ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اللہ کی کتاب کے مطابق میرے دینی بھائی ہو۔ وہ(عائشہ) میرے لیے حلال ہے۔“ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5081]
حدیث حاشیہ:
(1)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے سامنے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما سے نکاح کرنے کی خواہش کا ذکر کیا تو انھوں نے کہا:
وہ تو آپ کی بھتیجی ہے اور بھتیجی سے نکاح درست نہیں۔
اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضاحت فرمائی کہ تم میرے دینی اور اسلامی بھائی ہو اور اسلامی اخوت، نکاح میں رکاوٹ نہیں بنتی، البتہ حقیقی بھتیجی سے نکاح حرام ہے۔
(2)
امام بخاری رحمہ اللہ کا مقصد یہ ہے کہ کم عمر لڑکی کا بڑی عمر کے مرد سے نکاح جائز ہے، شرعاً اس میں کوئی ممانعت نہیں۔
ایک روایت میں مزید وضاحت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہما کو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا کہ وہ ان کے پاس حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما سے نکاح کا ذکر کریں۔
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا:
وہ تو ان کی بھتیجی ہے۔
اس سے نکاح کس طرح جائز ہوسکتا ہے؟ حضرت خولہ رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کا کلام ذکر کیا تو آپ نے فرمایا:
”انھیں کہو کہ تم میرے دینی بھائی ہو، اس لیے تمہاری بیٹی میرے لیے حلال ہے۔
“ حضرت خولہ رضی اللہ عنہما حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آئیں اور ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات ذکر کی تو انھوں نے کہا:
جاؤ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بلا لاؤ، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما کا نکاح ان سے کر دیا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خولہ رضی اللہ عنہما کے کلام کو اپنا کلام قرار دیا کیونکہ وہ آپ کی طرف سے وکیل تھیں۔
(مسند أحمد: 211/6، والسنن الكبريٰ للبيهقي: 7/129، و فتح الباري: 156/9)

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5081]
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5158
5158. سیدنا عروہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عائشہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا جبکہ وہ چھ برس کی تھیں اور آپ نے ان سے خلوت فرمائی جبکہ وہ نوبرس کی تھیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نو برس تھ رہیں [صحيح بخاري، حديث نمبر:5158]
حدیث حاشیہ:
(1)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما کی عمر اٹھارہ برس تھی۔
(2)
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ رخصتی کے وقت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما کی عمر نوبرس تھی اور آپ بالغ ہو چکی تھیں۔
دراصل بلوغ کا تعلق موسم اور آب و ہوا کے ساتھ بہت گہرا ہے۔
گرم خطوں میں بلوغ جلدی آ جاتا ہے جبکہ سرد علاقوں میں اس میں دیر ہو جاتی ہے۔
پھر انسانی صحت کا بھی اس میں بہت عمل دخل ہے۔
کمزور اور نحیف عورت جلدی بالغ ہو جاتی ہے جبکہ صحت مند عورتوں کو دیر سے بلوغ آتا ہے۔
بعض اہل علم نے اس مقام پر بہت تکلفات سے کام لیا ہے، حالانکہ عرب جیسے علاقوں میں نو برس کی عمر میں لڑکی کا بالغ ہونا بعید از عقل بات نہیں۔
ہمارا مشاہدہ ہے کہ برصغیر کے علاقے میں بھی نو برس میں کچھ بچیاں بالغ ہو جاتی ہیں۔
والله اعلم

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5158]
Sahih Bukhari Hadith 3896 in Urdu
هشام بن عروة الأسدي ← عروة بن الزبير الأسدي