🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. باب مقدم النبى صلى الله عليه وسلم وأصحابه المدينة:
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام کا مدینہ میں آنا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3927
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ،أَخْبَرَهُ دَخَلْتُ عَلَى عُثْمَانَ. ح وَقَالَ بِشْرُ بْنُ شُعَيْبٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ الزُّهْرِيِّ، حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَدِيِّ بْنِ خِيَارٍ أَخْبَرَهُ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عُثْمَانَ فَتَشَهَّدَ، ثُمَّ قَالَ:" أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ اللَّهَ بَعَثَ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحَقِّ , وَكُنْتُ مِمَّنْ اسْتَجَابَ لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ , وَآمَنَ بِمَا بُعِثَ بِهِ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , ثُمَّ هَاجَرْتُ هِجْرَتَيْنِ وَنِلْتُ صِهْرَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , وَبَايَعْتُهُ فَوَاللَّهِ مَا عَصَيْتُهُ وَلَا غَشَشْتُهُ حَتَّى تَوَفَّاهُ اللَّهُ". تَابَعَهُ إِسْحَاقُ الْكَلْبِيُّ، حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ مِثْلَهُ.
مجھ سے عبداللہ بن محمد مسندی نے بیان کیا، کہا ہم سے ہشام بن یوسف نے بیان کیا، کہا ہم کو معمر نے خبر دی، انہیں زہری نے، کہا مجھ سے عروہ بن زبیر نے بیان کیا، انہیں عبیداللہ بن عدی نے خبر دی کہ میں عثمان کی خدمت میں حاضر ہوا (دوسری سند) اور بشر بن شعیب نے بیان کیا کہ مجھ سے میرے والد نے بیان کیا، ان سے زہری نے کہا، مجھ سے عروہ بن زبیر نے بیان کیا اور انہیں عبیداللہ بن عدی بن خیار نے خبر دی کہ میں عثمان رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے حمد و شہادت پڑھنے کے بعد فرمایا: امابعد! کوئی شک و شبہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو حق کے ساتھ مبعوث کیا، میں بھی ان لوگوں میں تھا جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی دعوت پر (ابتداء ہی میں) لبیک کہا اور میں ان تمام چیزوں پر ایمان لایا جنہیں لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے تھے۔ پھر میں نے دو ہجرت کی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دامادی کا شرف مجھے حاصل ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے میں نے بیعت کی اللہ کی قسم کہ میں نے آپ کی نہ کبھی نافرمانی کی اور نہ کبھی آپ سے دھوکہ بازی کی، یہاں تک کہ آپ کا انتقال ہو گیا۔ شعیب کے ساتھ اس روایت کی متابعت اسحاق کلبی نے بھی کی ہے، ان سے زہری نے اس حدیث کو اسی طرح بیان کیا۔ [صحيح البخاري/كتاب مناقب الأنصار/حدیث: 3927]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكرالفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥إسحاق بن يحيى العوصي، أبو محمد
Newإسحاق بن يحيى العوصي ← محمد بن شهاب الزهري
صدوق حسن الحديث
👤←👥عثمان بن عفان، أبو عمرو
Newعثمان بن عفان ← إسحاق بن يحيى العوصي
صحابي
👤←👥عبيد الله بن عدي القرشي
Newعبيد الله بن عدي القرشي ← عثمان بن عفان
لم تثبت صحبته
👤←👥عروة بن الزبير الأسدي، أبو عبد الله
Newعروة بن الزبير الأسدي ← عبيد الله بن عدي القرشي
ثقة فقيه مشهور
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← عروة بن الزبير الأسدي
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥شعيب بن أبي حمزة الأموي، أبو بشر
Newشعيب بن أبي حمزة الأموي ← محمد بن شهاب الزهري
ثقة حافظ متقن
👤←👥بشر بن شعيب القرشي، أبو القاسم
Newبشر بن شعيب القرشي ← شعيب بن أبي حمزة الأموي
ثقة
👤←👥عبيد الله بن عدي القرشي
Newعبيد الله بن عدي القرشي ← بشر بن شعيب القرشي
لم تثبت صحبته
👤←👥عروة بن الزبير الأسدي، أبو عبد الله
Newعروة بن الزبير الأسدي ← عبيد الله بن عدي القرشي
ثقة فقيه مشهور
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← عروة بن الزبير الأسدي
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥معمر بن أبي عمرو الأزدي، أبو عروة
Newمعمر بن أبي عمرو الأزدي ← محمد بن شهاب الزهري
ثقة ثبت فاضل
👤←👥هشام بن يوسف الأبناوي، أبو عبد الرحمن
Newهشام بن يوسف الأبناوي ← معمر بن أبي عمرو الأزدي
ثقة
👤←👥عبد الله بن محمد الجعفي، أبو جعفر
Newعبد الله بن محمد الجعفي ← هشام بن يوسف الأبناوي
ثقة حافظ
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
3927
بعث محمدا بالحق وكنت ممن استجاب لله ولرسوله وآمن بما بعث به محمد هاجرت هجرتين نلت صهر رسول الله بايعته فوالله ما عصيته ولا غششته حتى توفاه الله
صحيح البخاري
3872
بعث محمدا بالحق وأنزل عليه الكتاب وكنت ممن استجاب لله ورسوله وآمنت بما بعث به محمد هاجرت الهجرتين الأوليين صحبت رسول الله وبايعته والله ما عصيته ولا غششته حتى توفاه الله استخلف الله أبا بكر فوالله ما عصيته ولا غششته استخلف عمر فوالله ما عصيته ولا غششته
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 3927 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3927
حدیث حاشیہ:

حضرت عبید اللہ بن عدی بن خیار ؓ حضرت عثمان ؓ کی خدمت میں ولید بن عقبہ کی شکایت لے کر پہنچے تھے کہ وہ شراب نوشی کرتا ہے اور اس کے متعلق لوگ بہت چہ میگوئیاں کرتے ہیں۔
اس کی تفصیل حدیث3696۔
میں گزر چکی ہے۔

اس مقام پر مقصد یہ ہے کہ حضرت عثمان ؓ نے فرمایا:
میں نے دو ہجرتیں کی ہیں۔
ایک ہجرت مکہ مکرمہ سے حبشہ کی طرف اور ان کے ساتھ ان کی بیوی حضرت رقیہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھیں پھر وہاں سے واپس مکہ آئے۔
دوسری ہجرت مکہ مکرمہ سے مدینہ طیبہ کی طرف۔
اس وقت بھی رفیقہ حیات حضرت رقیہ ؓ آپ کے ہمراہ تھیں اس لیے کہا گیا کہ آپ نے دو ہجرتیں کی ہیں۔

واضح رہے کہ حضرت فاطمہ ؓ اور حضرت ام کلثوم ؓ کو حضرت زید بن حارثہ اور حضرت ابو رافع ؓ مدینہ طیبہ لے کر آئے تھے۔
حضرت زینب ؓ اپنے خاوند ابو العاص ؓ کے پاس کچھ عرصہ مکہ مکرمہ میں ٹھہریں۔
(فتح الباري: 329/7، 330)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3927]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3872
3872. 3902. [صحيح بخاري، حديث نمبر:3872]
حدیث حاشیہ:
حضرت عثمان غنی ؓ نے حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ کو کوفہ کی حکومت سے معزول کر کے ولید کوان کی جگہ مقرر کیا تھا ولید نے وہاں کئی بے اعتدالیا ں کی۔
شراب کے نشہ میں نماز پڑھا نے کھڑے ہوگئے۔
حضرت عثمان ؓ نے اس کو سزا دینے میں دیر کی۔
لوگوں کو یہ ناگوار ہوا تو انہوں نے عبید اللہ بن عدی سے جو حضرت عثمان کے بھانجے اور آپ کے مقرب تھے اس مقدمہ میں حضرت عثمان ؓ سے گفتگو کرنے کے لئے کہا۔
حضرت عثمان ؓ شروع میں یہ سمجھے کہ شاید عبید اللہ کوئی خدمت یا روپے کا طلب گار ہواور مجھ سے وہ نہ دیا جائے تو وہ ناراض ہو اور مفت میں خرابی پھیلے۔
بعد میں جب حضرت عثمان ؓ نے واقعہ کو سمجھا تو عبید اللہ کو بلاکر گفتگو کی جو روایت میں مذکور ہے۔
عبید اللہ نے حضرت عثمان کو بتلایا کہ میں محض آپ کی خیر خواہی میں یہ باتیں کہہ رہا ہوں بعد میں حضرت عثمان نے ولید کو حضرت علی ؓ کے ہاتھوں سے شراب کی حد میں کوڑے لگوائے جیسا کہ ذکر ہو چکا ہے۔
باب کا مطلب ہجرت حبشہ سے نکلتا ہے گو حبش کے ملک کی طر ف دوبارہ ہجرت ہوئی تھی جیسے امام احمد اورابن اسحاق وغیر ہ نے نکالا ابن مسعود ؓ سے کہ پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم لوگوں کو جو اسّی (80)
آدمیوں کے قریب تھے نجاشی کے ملک میں بھیج دیا پھر ان کو یہ خبر ملی کہ مشرکوں نے سورۃ نجم میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سجدہ کیا اور وہ مسلمان ہوگئے۔
یہ خبر سن کر وہ مکہ لوٹ آئے وہا ں پہلے سے بھی زیاہ مشرکوں کے ہاتھ سے تکلیف اٹھانے لگے آخر دوبارہ ہجرت کی اس وقت تک اسی مرد اور اٹھارہ عورتیں تھیں مگر حضرت عثمان ؓ نے دوبارہ یہ ہجرت نہیں کی اس لئے پہلی دو ہجرتوں سے حبش اور مدینہ کی ہجر ت مراد ہے حالانکہ مدینہ کی ہجرت دوسری ہجرت تھی مگر دونوں کو تغلیباً اولیین کہہ دیا جیسے شمسین، قمرین کہتے ہیں۔
تیسیر القاری کے مؤلف نے غلطی کی جو کہا حضرت عثمان ؓ نے حبش کو ہجرت نہیں کی تھی حضرت عثمان ؓ تو سب سے پہلے اپنی بی بی حضرت رقیہ ؓ کو لے کر حبش کی طرف نکلے اور شاید یہ طبع کی غلطی ہو، مؤلف کی عبارت یوں ہوکہ عثمان ؓ نے دوبارہ ہجرت نہیں کی تھی (وحیدی)
دوسری روایت میں اسی کوڑوں کا ذکر ہے یہ اس کے خلاف نہیں ہے کیونکہ جب اسی کوڑے پڑے تو چالیس بطریق اولیٰ پڑگئے یا اس کوڑے کے دہرے ہوں گے تو چالیس ماروں کے بس اسی کوڑے ہوگئے۔
ولید کی شراب نوشی کی شہادت دینے والے حمران اور صعب تھے۔
یونس کی روایت کو خود امام بخاری ؒ نے منا قب عثمان ؓ میں وصل کیا ہے اور زہری کے بھتیجے کی روایت کو ابن عبد البر نے تمہید میں وصل کیا۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3872]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3872
3872. 3902. [صحيح بخاري، حديث نمبر:3872]
حدیث حاشیہ:

اس حدیث سے امام بخاری ؒ نے ہجرت حبشہ کو ثابت کیا ہے کہ حضرت عثمان ؓ نے حبشے کی طرف پہلی ہجرت میں شمولیت کی اور ان کے ہمراہ ان کی بیوی حضرت رقیہ ؓ بھی تھیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی خبر میں دیر ہوئی تو آپ بہت پریشان ہوئے۔
آخر کار ایک عورت حبشے سے آئی، اس نے بتایا کہ میں نے ان دونوں کو وہاں دیکھا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ ان کا ساتھی ہے۔
حضرت لوط ؑ کے بعد حضرت عثمان ؓ پہلے شخص ہیں، جنھوں نے اپنی بیوی کو ساتھ لے کر ہجرت کی ہے۔

امام بخاری ؒ نے اس عنوان کے تحت مذکورہ حدیث ذکر کرنے میں یہی نکتہ پیش نظر رکھا ہے، لیکن حبشے کی دوسری ہجرت میں حضرت عثمان ؓ شامل نہیں ہوئے، اس لیے حدیث میں پہلی دوہجرتوں سے مراد حبشہ اور مدینہ طیبہ کی ہجرت ہے۔
اس حدیث سے متعلقہ دیگر مباحث ہم پہلے ذکر کرآئے ہیں اور کچھ کتاب الحدود میں ذکر کریں گے۔
باذن اللہ تعالیٰ۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3872]

Sahih Bukhari Hadith 3927 in Urdu