🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب قوله: {وآخرين منهم لما يلحقوا بهم} :
باب: آیت کی تفسیر ”اور دوسروں کے لیے بھی ان میں سے (آپ کو بھیجا) جو ابھی ان میں شامل نہیں ہوئے ہیں“۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4898
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ، أَخْبَرَنِي ثَوْرٌ، عَنْ أَبِي الْغَيْثِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَنَالَهُ رِجَالٌ مِنْ هَؤُلَاءِ.
ہم سے عبدالعزیز بن عبدالوہاب نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالعزیز نے بیان کیا، انہیں ثور نے اور ان سے ابوالغیث نے، انہیں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اور انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ ان کی قوم کے کچھ لوگ اسے پا لیں گے۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4898]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان لوگوں میں سے کئی آدمی وہاں تک پہنچ کر ایمان کو حاصل کرتے۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4898]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥سالم العدوي، أبو الغيث
Newسالم العدوي ← أبو هريرة الدوسي
ثقة
👤←👥ثور بن زيد الديلي
Newثور بن زيد الديلي ← سالم العدوي
ثقة
👤←👥عبد العزيز بن عبد الله الأويسي، أبو القاسم
Newعبد العزيز بن عبد الله الأويسي ← ثور بن زيد الديلي
ثقة
👤←👥عبد الله بن عبد الوهاب الحجبي، أبو محمد
Newعبد الله بن عبد الوهاب الحجبي ← عبد العزيز بن عبد الله الأويسي
ثقة
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 4898 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4898
حدیث حاشیہ:
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اشارہ آل فارس کی طرف تھا، چنانچہ اللہ پاک نے، محدثین کرام کو پیدا فرمایا جن میں بیشتر فارسی النسل ہیں، اس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشین گوئی حرف بحرف صحیح ثابت ہوئی اور آیت ﴿وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ﴾ کا مصداق محدثین کرام قرار پائے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 4898]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4898
حدیث حاشیہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے دوبارہ سوال کرنے پر اس کا کوئی جواب نہ دیا کیونکہ اس سے مراد کوئی خاص لوگ نہیں تھے پھر جب حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تیسری مرتبہ سوال کیا تو آپ نے اس مصداق اہل فارس ٹھہرایا کہ یہ لوگ دوسروں سے بڑھ کر دین اسلام کی خدمت کریں گے چنانچہ ایسا ہی ہوا۔
صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کے دور کے بعد اسلام کی نشر و اشاعت کا جتنا کام اہل فارس نے سر انجام دیا یہ سعادت دوسرے لوگوں کو نصیب نہ ہوسکی۔
بڑے بڑے محدثین کرام اور فقہائے عظام کی اکثریت اسی علاقے سے تعلق رکھتی ہے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ بھی اس علاقےسے تعلق رکھتے تھے کیونکہ اس وقت بخارا شہر ملک فارس کا حصہ تھا۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے دین اسلام کی سر بلندی کے لیے جو خدمات انجام دی ہیں ان کا سلسلہ بہت وسیع ہے۔
ان کا سرسری ذکر ہم نے مقدمے میں کیا ہے اللہ تعالیٰ انھیں اپنے ہاں اجر عظیم عطا فرمائے۔
آمین۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4898]

Sahih Bukhari Hadith 4898 in Urdu