🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
69. باب الوليمة ولو بشاة:
باب: ولیمہ میں ایک بکری بھی کافی ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5170
حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ بَيَانٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا، يَقُولُ:" بَنَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِامْرَأَةٍ فَأَرْسَلَنِي، فَدَعَوْتُ رِجَالًا إِلَى الطَّعَامِ".
ہم سے مالک بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے زہیر نے بیان کیا، ان سے بیان بن بشر نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے انس رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک خاتون (زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا) کو نکاح کر کے لائے تو مجھے بھیجا اور میں نے لوگوں کو ولیمہ کھانے کے لیے بلایا۔ [صحيح البخاري/كتاب النكاح/حدیث: 5170]
حضرت انس رضی اللہ عنہ ہی سے ایک اور روایت ہے، فرماتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک خاتون سے نکاح کیا اور مجھے دعوت دینے کے لیے بھیجا تو میں نے لوگوں کو طعام کے لیے بلایا۔ [صحيح البخاري/كتاب النكاح/حدیث: 5170]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضرصحابي
👤←👥بيان بن بشر الأحمسي، أبو بشر
Newبيان بن بشر الأحمسي ← أنس بن مالك الأنصاري
ثقة ثبت
👤←👥زهير بن معاوية الجعفي، أبو خيثمة
Newزهير بن معاوية الجعفي ← بيان بن بشر الأحمسي
ثقة ثبت
👤←👥مالك بن إسماعيل النهدي، أبو غسان
Newمالك بن إسماعيل النهدي ← زهير بن معاوية الجعفي
ثقة متقن صحيح الكتاب
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
5170
بنى النبي بامرأة فأرسلني فدعوت رجالا إلى الطعام
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 5170 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 5170
حدیث حاشیہ:
تفصیل کے لئے حدیث پیچھے گزر چکی ہے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5170]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5170
حدیث حاشیہ:
اس حدیث میں خاتون سے مراد حضرت زینب رضی اللہ عنہا ہیں جیسا کہ ایک روایت میں یہ وضاحت ہے کہ جب لوگ کھانا کھا کر چلے گئے تو دو آدمی وہاں بیٹھے باتیں کرتے رہے، پھر اس روایت میں آیت حجاب کے نزول کا ذکر ہے۔
(جامع الترمذي، تفسیر القرآن، حدیث: 3219)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5170]

Sahih Bukhari Hadith 5170 in Urdu