🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. باب الوسم والعلم فى الصورة:
باب: جانوروں کے چہروں پر داغ دینا یا نشان کرنا کیسا ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5541
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ حَنْظَلَةَ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَرِهَ أَنْ تُعْلَمَ الصُّورَةُ، وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ:" نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُضْرَبَ". تَابَعَهُ قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا الْعَنقْزِيُّ، عَنْ حَنْظَلَةَ، وَقَالَ:" تُضْرَبُ الصُّورَةُ".
ہم سے عبیداللہ بن موسیٰ نے بیان کیا، ان سے حنظلہ نے، ان سے سالم نے، ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ وہ چہرے پر نشان لگانے کو ناپسند کرتے تھے اور ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چہرے پر مارنے سے منع کیا ہے۔ عبیداللہ بن موسیٰ کے ساتھ اس حدیث کو قتیبہ بن سعید نے بھی روایت کیا، کہا ہم کو عمرو بن محمد عنقزی نے خبر دی، انہوں نے حنظلہ سے۔ [صحيح البخاري/كتاب الذبائح والصيد/حدیث: 5541]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ چہرے پر نشان لگانے کو مکروہ خیال کرتے تھے، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ہی نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے (چہرے پر) مارنے سے منع فرمایا ہے، ایک روایت میں ہے کہ چہرے کو مارنے سے منع کیا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الذبائح والصيد/حدیث: 5541]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥حنظلة بن أبي سفيان الجمحيثقة حجة
👤←👥عمرو بن محمد العنقزي، أبو سعيد
Newعمرو بن محمد العنقزي ← حنظلة بن أبي سفيان الجمحي
ثقة
👤←👥قتيبة بن سعيد الثقفي، أبو رجاء
Newقتيبة بن سعيد الثقفي ← عمرو بن محمد العنقزي
ثقة ثبت
👤←👥عبد الله بن عمر العدوي، أبو عبد الرحمن
Newعبد الله بن عمر العدوي ← قتيبة بن سعيد الثقفي
صحابي
👤←👥سالم بن عبد الله العدوي، أبو عبيد الله، أبو عبد الله، أبو عمر
Newسالم بن عبد الله العدوي ← عبد الله بن عمر العدوي
ثقة ثبت
👤←👥حنظلة بن أبي سفيان الجمحي
Newحنظلة بن أبي سفيان الجمحي ← سالم بن عبد الله العدوي
ثقة حجة
👤←👥عبيد الله بن موسى العبسي، أبو محمد
Newعبيد الله بن موسى العبسي ← حنظلة بن أبي سفيان الجمحي
ثقة يتشيع
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
5541
ابن عمر كره أن تعلم الصورة نهى النبي أن تضرب
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 5541 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 5541
حدیث حاشیہ:
اس روایت میں صراحت ہے کہ منہ پر مارنے سے منع فرمایا، بعض جاہل معلموں کی عادت ہے کہ بچوں کے منہ پر مارا کرتے ہیں۔
ان کو اس حدیث سے نصیحت لینی چاہیئے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5541]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5541
حدیث حاشیہ:
(1)
امام بخاری رحمہ اللہ نے پہلے موقوف روایت بیان کی ہے اس کے بعد مرفوع روایت کو ذکر کیا ہے۔
یہ مرفوع روایت، موقوف کے لیے بطور دلیل ہے کہ جب چہرے پر مارنا منع ہے تو اس پر نشان لگانا کس طرح جائز ہو سکتا ہے۔
یہ بھی ممکن ہے کہ انہوں نے عنوان میں اس روایت کی طرف اشارہ کیا ہو جو اس کے متعلق صریح ہے، چنانچہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چہرے پر مارنے اور چہرے پر نشان لگانے سے منع فرمایا ہے۔
(صحیح مسلم، اللباس و الزینة، حدیث: 5550 (2116)
ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایسا گدھا گزرا جس کے چہرے پر نشان لگایا گیا تھا تو آپ نے فرمایا:
اس شخص پر اللہ کی لعنت ہو جس نے یہ داغ لگایا ہے۔
(صحیح مسلم، اللباس و الزینة، حدیث: 5552 (2117) (2)
چہرے کے علاوہ جسم کے کسی دوسرے حصے پر بطور علامت داغ لگانا جائز ہے۔
اس کی وضاحت آئندہ ہو گی۔
واللہ أعلم
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5541]

Sahih Bukhari Hadith 5541 in Urdu