🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. باب الخمر من العسل وهو البتع:
باب: شہد کی شراب جسے «بتع» کہتے تھے اور معن بن عیسیٰ نے کہا کہ۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5587
وَعَنْ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَا تَنْتَبِذُوا فِي الدُّبَّاءِ وَلَا فِي الْمُزَفَّتِ"، وَكَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ يُلْحِقُ مَعَهَا الْحَنْتَمَ وَالنَّقِيرَ.
اور زہری سے روایت ہے، کہا کہ مجھ سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دباء اور مزفت میں نبیذ نہ بنایا کرو اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اس کے ساتھ حنتم اور نقیر کا بھی اضافہ کیا کرتے تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب الأشربة/حدیث: 5587]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضرصحابي
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← أنس بن مالك الأنصاري
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
5587
لا تنتبذوا في الدباء ولا في المزفت
صحيح مسلم
5167
نهى رسول الله عن الدباء والمزفت أن ينتبذ فيه
صحيح مسلم
5166
نهى رسول الله عن الدباء والمزفت أن ينبذ فيه
سنن النسائى الصغرى
5645
نهى النبي عن الظروف المزفتة
سنن النسائى الصغرى
5632
نهى عن الدباء والمزفت أن ينبذ فيهما
مسندالحميدي
1219
لا تنتبذوا في الدباء والمزفت
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 5587 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 5587
حدیث حاشیہ:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ چار ایسے برتن ہیں جن کے استعمال سے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے۔
''دباء'' یعنی کدو کے توبنے سے۔
''مزفت'' یعنی روغن دار رال کے برتن سے۔
''حنتم'' یعنی لاکھی ٹھلیا یا لاکھی مرتبان سے۔
''نقیر'' یعنی لکڑی کے بنے ہوئے برتن سے۔
یہی وہ چار برتن ہیں جن میں نبیذ بنانے سے روکا گیا ہے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5587]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5587
حدیث حاشیہ:
قبل از اسلام لوگ جن برتنوں میں شراب بنایا کرتے تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں نبیذ بنانے سے بھی منع کر دیا۔
اس غرض سے عموماً چار قسم کے برتن استعمال ہوتے تھے جن کی تفصیل ہم آئندہ بیان کریں۔
اس حدیث میں ان چار برتنوں کا بیان ہے۔
حرمت شراب کی ابتدا میں ان برتنوں کے استعمال سے بھی منع فرما دیا گیا مگر بعد میں ان کی اجازت دے دی گئی۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5587]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1219
1219- سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: دباء (کدو) اور مزفت میں نبیذ تیار نہ کرو۔‏‏‏‏ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1219]
فائدہ:
یہ حدیث منسوخ ہے، اس کی ناسخ حدیث صحیح مسلم میں ہے، اب جس مرضی برتن میں نبیذ بنائی جا سکتی ہے۔
[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1217]

Sahih Bukhari Hadith 5587 in Urdu