🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. باب الاقتداء بسنن رسول الله صلى الله عليه وسلم:
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کی پیروی کرنا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7280
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ، حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ، حَدَّثَنَا هِلَالُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" كُلُّ أُمَّتِي يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ إِلَّا مَنْ أَبَى، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَنْ يَأْبَى؟، قَالَ: مَنْ أَطَاعَنِي دَخَلَ الْجَنَّةَ، وَمَنْ عَصَانِي فَقَدْ أَبَى".
ہم سے محمد بن سنان نے بیان کیا، ان سے فلیح بن سلیمان نے بیان کیا، ان سے ہلال بن علی نے بیان کیا، ان سے عطاء بن یسار نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ساری امت جنت میں جائے گی سوائے ان کے جنہوں نے انکار کیا۔ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! انکار کون کرے گا؟ فرمایا جو میری اطاعت کرے گا وہ جنت میں داخل ہو گا اور جو میری نافرمانی کرے گا اس نے انکار کیا۔ [صحيح البخاري/كتاب الاعتصام بالكتاب والسنة/حدیث: 7280]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥عطاء بن يسار الهلالي، أبو محمد
Newعطاء بن يسار الهلالي ← أبو هريرة الدوسي
ثقة
👤←👥هلال بن أبي ميمونة القرشي
Newهلال بن أبي ميمونة القرشي ← عطاء بن يسار الهلالي
ثقة
👤←👥فليح بن سليمان الأسلمي، أبو يحيى
Newفليح بن سليمان الأسلمي ← هلال بن أبي ميمونة القرشي
صدوق كثير الخطأ
👤←👥محمد بن سنان الباهلي، أبو بكر
Newمحمد بن سنان الباهلي ← فليح بن سليمان الأسلمي
ثقة ثبت
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
7280
كل أمتي يدخلون الجنة إلا من أبى قالوا يا رسول الله ومن يأبى قال من أطاعني دخل الجنة ومن عصاني فقد أبى
مشكوة المصابيح
143
كل امتي يدخلون الجنة إلا من ابى. قيل: ومن ابى؟ قال: من اطاعني دخل الجنة ومن عصاني فقد ابى
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 7280 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:7280
حدیث حاشیہ:

جوشخص قبول دعوت اور فرماں برادری سے رُک گیا اس نے انکار کیا، اسلام کا انکار کرنے والا، ہمیشہ جہنم میں رہے گا، البتہ ایمان کے بعد اگر کسی سے کوئی کوتاہی ہوگی تو وہ اپنی سزا بھگت بالآخر جنت میں داخل ہوگا۔
ایک حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جس نے میری اطاعت کی، یقیناً اس نے اللہ کی اطاعت کی اور جس نے میری نافرمانی کی، اس نے اللہ کی نافرمانی کی۔
(صحیح البخاري، الأحکام، حدیث: 7137)

مطلب یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ اللہ تعالیٰ کے ایک مستند نمائندے ہیں، اس لیے ان کی اطاعت اور فرماں برداری ایک اتھارٹی کی حیثیت رکھتی ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
جس نے رسول کی اطاعت کی تو یقیناً اس نے اللہ کی اطاعت کی۔
(النساء 4/80)
بہرحال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اور پیروی انتہائی ضروری ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت پر سخت وعید بیان ہوئی ہے۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7280]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مشكوة المصابيح 143
جنت میں جانے سے انکار کرنے والا
«. . . ‏‏‏‏وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كُلُّ أُمَّتِي يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ إِلَّا مَنْ أَبَى. قِيلَ: وَمَنْ أَبَى؟ قَالَ: مَنْ أَطَاعَنِي دَخَلَ الْجَنَّةَ وَمَنْ عَصَانِي فقد أَبى " رَوَاهُ البُخَارِيّ . . .»
. . . سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت کا ہر شخص جنت میں داخل ہو گا مگر جس نے میرا انکار کیا (وہ نہیں داخل ہو گا) آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا وہ کون شخص ہے جس نے آپ کا انکار کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے میری تابعداری کی وہ جنت میں داخل ہو گا اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے میرا انکار کر دیا ہے۔ اس حدیث کو بخاری نے روایت کیا ہے۔ . . . [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْإِيمَانِ: 143]
تخریج الحدیث:
[صحیح بخاری 7280]

فقہ الحدیث
➊ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت فرض ہے۔
➋ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح حدیث کا انکار کرنے والا شخص جنت سے محروم رہے گا۔
✿ ارشاد باری تعالی ہے:
«مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّـهَ»
جس نے رسول کی اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی۔ [النساء: 80]
درج بالا حدیث اس آیت کی تصدیق و بیان ہے۔ «والحمد لله»
➍ گناہ گار مسلمانوں کو نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی امت سے خارج کرنا یا سمجھنا غلط ہے۔
➎ راجح یہی ہے کہ امت سے مراد امت اجابت ہے یعنی امت میں سے وہ لوگ جنت میں جائیں گے جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کا سچے دل سے کلمہ پڑھا ہے اور اسلام سے دور کرنے والے عقائد و اعمال سے اپنے آپ کو محفوظ رکھا ہے۔
➏ ہر وقت سنت کا دامن مضبوطی سے تھامنا اور بدعات سے بچنا ضروری ہے۔
[اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح، حدیث/صفحہ نمبر: 143]