🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
مردار کا چمڑا پاک کیا جا سکتا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2163 ترقیم فقہی: -- 1883
-" لو أخذتم إهابها، يطهرها الماء والقرظ".
عالیہ بنت سبیع کہتی ہیں: احد مقام پر میری کچھ بکریاں تھیں، وہ مرنے لگ گئیں۔ میں زوجہ رسول سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئی اور صورتحال کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا: اگر تو ان کے چمڑے لے کر ان سے استفادہ کرتی رہے (تو درست ہے)۔ میں نے کہا: کیا ایسا کرنا میرے لیے حلال ہو گا؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، کچھ لوگ اپنی (مردار) بکری کو گدھے کی طرح گھسیٹتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا: کاش تم لوگ اس کا چمڑا لے لیتے۔ انہوں نے کہا: یہ تو مردار ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانی اور قرظ کے پتے اس کو پاک کر دیں گے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1883]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2163

قال الشيخ الألباني:
- " لو أخذتم إهابها، يطهرها الماء والقرظ ".
‏‏‏‏_____________________
‏‏‏‏
‏‏‏‏أخرجه أبو داود (4126) والنسائي (2 / 191) والدارقطني (ص 17) والبيهقي
‏‏‏‏(1 / 19) وأحمد (6 / 334) عن كثير بن فرقد عن عبد الله بن مالك بن حذافة
‏‏‏‏عن أمه العالية بنت سبيع قالت: " كان لي غنم بأحد، فوقع فيها الموت، فدخلت
‏‏‏‏على ميمونة زوج النبي صلى الله عليه وسلم ، فذكرت ذلك لها، فقالت: لو
‏‏‏‏أخذت جلودها فانتفعت بها. فقلت: أو يحل ذلك؟ قالت: نعم. مر على رسول الله
‏‏‏‏صلى الله عليه وسلم رجال من قريش يجرون شاة لهم مثل الحمار، فقال لهم رسول
‏‏‏‏الله صلى الله عليه وسلم : لو أخذتم إهابها. قالوا: إنها ميتة. فقال رسول
‏‏‏‏الله صلى الله عليه وسلم : يطهرها الماء والقرظ ".
‏‏‏‏__________جزء : 5 /صفحہ : 194__________
‏‏‏‏
‏‏‏‏قلت: وهذا إسناد ضعيف.
‏‏‏‏العالية بنت سبيع لم يرو عنها غير ابنها عبد الله بن مالك بن حذافة. وهذا لم
‏‏‏‏يرو عنه سوى كثير بن فرقد، وقال الذهبي: " فيه جهالة ". لكن للحديث شاهد
‏‏‏‏قوي من حديث ابن عباس نحوه، وفيه: " أوليس في الماء والقرظ ما يطهرها؟ ".
‏‏‏‏أخرجه الدارقطني والبيهقي من طريق عمرو بن الربيع بن طارق: حدثنا يحيى بن
‏‏‏‏أيوب عن عقيل عن الزهري عن عبيد الله عن ابن عباس مرفوعا به. وهذا إسناد صحيح
‏‏‏‏على شرط الشيخين. (القرظ) : ورق السلم يدبغ به.
‏‏‏‏¤



Silsilat al-Ahadith al-Sahihah Hadith 1883 in Urdu