🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

چھینک کے وقت الحمد اللہ کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1050
من عطس أو تجشأ أو سمع عطسة أو جشاء فقال: الحمد لله على كل حال من الأحوال، صرف الله عنه سبعين داء أهوانها الجذام
”جسے چھینک آئی یا ڈکار لیا یا جس نے چھینک یا ڈکار سنا اور کہا: «الحمد لله على كل حال من الاحوال» تو اللہ تعالیٰ اس سے ستر بیماریاں دور فرما دیں گے جن میں سب سے ہلکی کوڑھ ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1050]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے۔ [الموضوعات 76/3]
امام شوکانی رحمہ اللہ اور امام سیوطی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس میں محمد بن کثیر راوی متروک ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 222] ، [اللآلي المصنوعة 241/2]
علامہ طاہر پٹنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث صحیح نہیں۔ [تذكرة الموضوعات ص: 165]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 6137]

الحكم على الحديث:
موضوع


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 1050 in Urdu