مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
جس کی صبح دنیا کی فکر کے ساتھ ہو
حدیث نمبر: 1060
من أصبح وهمه الدنيا فليس من الله فى شىء
”جس کی صبح دنیا کی فکر کے ساتھ ہو اس کا اللہ تعالیٰ سے کوئی تعلق نہیں۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1060]
تخریج الحدیث: { «ضعیف جدا» }:
امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث صحیح نہیں، اس میں اسحٰق بن بشر راوی متہم ہے، اسے امام دارقطنی رحمہ اللہ نے کذاب متروک کہا ہے، اور امام ابن حبان رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ حدیثیں گھڑا کرتا تھا۔ [الموضوعات 132/3]
امام سیوطی رحمہ اللہ اور امام شوکانی رحمہ اللہ نے اسحٰق راوی کو کذاب و وضاع کہا ہے۔ [اللآلي المصنوعة 267/2] ، [الفوائد المجموعة ص: 236]
امام ہیثمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اسے طبرانی نے روایت کیا ہے، اور اس میں یزید بن ربیعہ راوی متروک ہے۔ [مجمع الزوائد 433/10]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے سخت ضعیف کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 310]

الحكم على الحديث:
ضعيف جدا
Majmua Zaeef Ahadith Hadith 1060 in Urdu