🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجاہد کے لیے فرشتوں کی دعائیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1159
لا تزال الملائكة تصلى على الغازى ما دام حمائل سيفه فى عنقه
”فرشتے مجاہد کے لیے مسلسل رحمت کی دعائیں کرتے رہتے ہیں جب تک اس کی تلوار کا پڑتلہ اس کی گردن میں رہتا ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1159]
تخریج الحدیث: { «ضعیف» }:
علامہ طاہر پٹنی رحمہ اللہ، امام سیوطی رحمہ اللہ اور علامہ ابن عراق رحمہ اللہ فرماتے کہ یہ روایت صحیح نہیں۔ [تذكرة الموضوعات ص: 120] ، [اللآلي المصنوعة 114/2]
امام شوکانی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں یحییٰ بن عنبسہ قرشی راوی کذاب ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 208]

الحكم على الحديث:
ضعيف


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 1159 in Urdu