مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا بیان
حدیث نمبر: 1292
كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يوحي اليه ورأسه فى حجر على...
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل کی جا رہی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سر علی رضی اللہ عنہ کی گود میں تھا، انہوں نے نماز عصر نہیں پڑھی تھی، حتی کہ سورج غروب ہو گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: کیا تم نے نماز پڑھی ہے؟ تو انہوں نے نفی میں جواب دیا، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی تو علی رضی اللہ عنہ کے لیے غروب کے بعد دوبارہ سورج طلوع کر دیا گیا۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1292]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ اور امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔ [منهاج السنة 168/8] ، [الموضوعات 355/1] ۔ مزید دیکھئے: [الفوائد المجموعة ص: 350] ، [اللآلي المصنوعة 308/1] ، [السلسلة الضعيفة 396/2، تحت الحديث: 971]

الحكم على الحديث:
موضوع
Majmua Zaeef Ahadith Hadith 1292 in Urdu