یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
نماز کے لیے نکلتے وقت دعا کرنے سے ہزار فرشتوں کی استغفار
حدیث نمبر: 13
من خرج من بيته إلى الصلاة فقال: اللهم بحق السائلين عليك، و أسألك بحق ممشاى هذا فإني لم أخرج أشرا ولا بطرا أقبل الله عليه بوجهه و استغفر له ألف ملك
”جو شخص اپنے گھر سے نماز کے لیے نکلا اور اس نے کہا: اے اللہ! میں تجھ سے ان مانگنے والوں کے طفیل سوال کرتا ہوں جو تجھ سے مانگتے ہیں اور اپنے اس چلنے کے طفیل سوال کرتا ہوں اور بے شک میں فخر اور تکبر سے باہر نہیں نکلا ہوں، تو اللہ تعالیٰ اس پر اپنے چہرے کے ساتھ متوجہ ہوتے ہیں اور اس کے لیے ایک ہزار (1000) فرشتے استغفار کرتے ہیں۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 13]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
امام منذری رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا ہے۔
حافظ بوصیری رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ اس کی سند ضعفاء کی تسلسل ہے۔
شیخ البانی رحمہ اللہ نے بھی اسے ضعیف کہا ہے۔ [الترغيب و الترهيب للمنذري 272/3] ، [سنن ابن ماجه 256/1]

Majmua Zaeef Ahadith Hadith 13 in Urdu