مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
تین چیزیں ایمان کی تکمیل کا ذریعہ ہیں
حدیث نمبر: 153
ثلاث من كن فيه استوجب الثواب و استكمل الايمان؛ خلق يعيش به فى الناس، وورع يحجزه عن محارم الله، و حلم يرده عن جهل الجاهل
”جس میں تین چیزیں ہوں گی اس کا ثواب واجب ہو گیا اور ایمان مکمل ہو گیا۔ ایسا اخلاق جس کے ذریعے لوگوں میں زندگی بسر کرتا ہے۔ ایسا تقویٰ جو اسے اللہ کے حرام کردہ امور سے روک لیتا ہے۔ ایسا حلم و بردباری جو اسے جاہل کی جہالت سے بچا لے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 153]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
[مجمع الزوائد 27/1] ، [ضعيف الجامع الصغير 2547] ، [مجمع الزوائد 529/10] ، امام عجلونی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اسے بزار نے روایت کیا ہے اور اسے ضعیف کہا ہے۔ [كشف الخفاء 278/2]
[مجمع الزوائد 27/1] ، [ضعيف الجامع الصغير 2547] ، [مجمع الزوائد 529/10] ، امام عجلونی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اسے بزار نے روایت کیا ہے اور اسے ضعیف کہا ہے۔ [كشف الخفاء 278/2]
الحكم على الحديث:
ضعيف
Majmua Zaeef Ahadith Hadith 153 in Urdu