مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
قلم کے بعد دواۃ کی تخلیق
حدیث نمبر: 200
اول ما خلق الله القلم ثم خلق النون وهى الدواة و ذالك فى قول الله تعالىٰ ن، والقلم وما يسطرون
”سب سے پہلے اللہ تعالیٰ نے قلم پیدا کیا پھر نون کو پیدا کیا اور وہ دواۃ ہے۔ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان «ن، والقلم وما يسطرون» میں یہی مذکور ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 200]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام سیوطی رحمہ الله نے نقل فرمایا ہے کہ امام ابن عدی رحمہ اللہ نے اس روایت کو باطل قرار دیا ہے، اور میزان میں ہے کہ ابن عدی رحمہ اللہ نے سچ کہا ہے کہ یہ حدیث باطل ہے۔ [اللآلي المصنوعة فى الأحاديث الموضوعة 120/1]
امام عجلونی رحمہ الله اور امام شوکانی رحمہ الله نے اس روایت کو اپنی اپنی موضوع روایات پر مشتمل کتب میں نقل کیا ہے۔ [كشف الخفاء 264/1] ، [الفوائد المجموعة فى الأحاديث الموضوعة ص: 478]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے بھی اس روایت کو باطل قرار دیا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 1253]

الحكم على الحديث:
موضوع
Majmua Zaeef Ahadith Hadith 200 in Urdu